District Transport Office Bajaur

District Transport Office Bajaur Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from District Transport Office Bajaur, Government Organization, Civil Colony Khar Bajaur, Bajauri Koruna.

Welcome to District Transport Office Bajaur.


�Vision�

Sustainable transport system to support economic growth and improve mobility.

�Mission�

Safe, affordable, and environment-friendly transport for the people of Bajaur.

📢 اطلاعیا بی براۓ ڈرائیورز حضرات!📢جن ڈرائیورزحضرات کے ڈرائیونگ لائسنس زیر التواء تھے ، سیریل نمبر 4349 سے 4591 تک ڈرائیو...
25/06/2026

📢 اطلاعیا بی براۓ ڈرائیورز حضرات!📢

جن ڈرائیورزحضرات کے ڈرائیونگ لائسنس زیر التواء تھے ، سیریل نمبر 4349 سے 4591 تک ڈرائیونگ لائسنس پرنٹ کر لئے گئے ہیں۔ براہ کرم اپنے لائسنس کو ضلع ٹرانسپورٹ آفس باجوڑ سے آفس ٹائم میں وصول کریں۔

Office Timing: 9: 00 AM - 5:00 PM

-نوٹ: لائسنس ٹوکن ہمراہ ساتھ لاۓ

اسسٹنٹ ڈائریکٹراوصاف اللہ مروت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ضلع باجوڑ

Deputy Commissioner Bajaur
Directorate Of Transport & Mass Transit Khyber Pakhtunkhwa

Eid-Al-Adha-Mobarak 🤍
26/05/2026

Eid-Al-Adha-Mobarak 🤍

عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا خیبر پختونخوا کی عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے وزیراعلی خیبر پختونخوا کی "احساس ف...
15/04/2026

عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا خیبر پختونخوا کی عوام پر بوجھ کم کرنے کے لیے وزیراعلی خیبر پختونخوا کی "احساس فیول سپورٹ سکیم" کے تحت عوامی بسوں کو 1 لاکھ، بڑی گاڑیوں 22 وہیلرز کو 80 ہزار، ٹرکوں کو 70ہزار، منی بسوں اور ویگنوں کو 40 ہزار اور ڈیلیوری گاڑیوں وین کو 35 ہزار ریلیف دینے کی سکیم کا اجراء کردیا گیا ہے۔

یہ ریلیف حاصل کرنے کے لیے آپکے پاس درست اور فعال روٹ پرمٹ ہونا ضروری ہے۔

Directorate Of Transport & Mass Transit Khyber Pakhtunkhwa
Deputy Commissioner Bajaur
Regional Transport Authority Malakand Division, Saidu Sharif Swat
District Transport Office Bajaur

خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے کرایوں میں بڑی کمی کا ریلیف۔عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، محمد س...
12/04/2026

خیبرپختونخوا کے عوام کے لیے کرایوں میں بڑی کمی کا ریلیف۔

عوام کو درپیش مشکلات کے پیش نظر، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا، محمد سہیل خان آفریدی نے قائد عمران خان کے وژن کے مطابق، ٹرانسپورٹ کے شعبے کے لیے ایک ماہ کا تاریخی ٹیکس ریلیف متعارف کرایا ہے، تاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو حقیقی مدد فراہم کی جاسکے۔

🔸 ایک ماہ کے لیے شیڈول ٹیکس اور اسٹینڈ ٹیکس کا مکمل خاتمہ۔

🔸 ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں لازمی کمی کرنے کی ہدایت۔

🔸 ریلیف کی عوام تک منتقلی یقینی بنانے کے لیے سخت نگرانی کا نظام نافذ۔

🔸 ہر ضلع میں اسسٹنٹ کمشنرز کی تعیناتی، جو اوورچارجنگ کے خلاف کارروائی کریں گے۔

🔸 گاڑیوں پر سرکاری کرایہ نامے کو واضح طور پر آویزاں کرنے کا حکم۔
Deputy Commissioner Bajaur
Directorate Of Transport & Mass Transit Khyber Pakhtunkhwa
Regional Transport Authority Malakand Division, Saidu Sharif Swat
District Transport Office Bajaur

خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا فیصلہ، بس اڈوں کی فیس ایک ماہ کیلئے ختم🚨حکومت اڈہ فیس خود ادا کرے گی، کرایوں میں کمی یقینی بن...
08/04/2026

خیبرپختونخوا کابینہ کا بڑا فیصلہ، بس اڈوں کی فیس ایک ماہ کیلئے ختم🚨
حکومت اڈہ فیس خود ادا کرے گی، کرایوں میں کمی یقینی بنانے کی ہدایت
حکومت خیبرپختونخوا نے عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے بھر کے سی کلاس بس اسٹینڈز پر ایک ماہ کیلئے اڈہ فیس ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ 3 اپریل 2026 کو منعقدہ صوبائی کابینہ کے 50ویں اجلاس میں کیا گیا، جس کے باقاعدہ منٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ایک ماہ کی مدت کے دوران اڈہ فیس کا 100 فیصد بوجھ حکومت خیبرپختونخوا خود برداشت کرے گی، جس کا مقصد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی لا کر عوام کو مہنگائی کے اثرات سے ریلیف دینا ہے۔حکام کے مطابق اس فیصلے کے نتیجے میں ٹی ایم ایز کو ہونے والے مالی نقصان، جس کا تخمینہ تقریباً 140 ملین روپے لگایا گیا ہے، کی تلافی صوبائی حکومت کرے گی۔ اسی طرح ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے زیر انتظام اڈوں کے لیے بھی اصل آمدنی کے نقصان کے مطابق ادائیگی کی جائے گی۔ کابینہ نے ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس اقدام کے ثمرات عوام تک پہنچانے کو یقینی بنائیں اور ٹرانسپورٹرز کو کرایوں میں حقیقی کمی پر عملدرآمد کا پابند بنایا جائے۔مزید برآں تمام تحصیل میونسپل افسران (ٹی ایم اوز) اور متعلقہ اداروں کو فوری طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جبکہ آمدنی میں ہونے والے نقصان کا مکمل اور شفاف ریکارڈ رکھنے اور ماہ کے اختتام پر رپورٹ پیش کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔حکومت کے اس اقدام کو عوامی حلقوں کی جانب سے خوش آئند قرار دیا جا رہا ہے، اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس سے مہنگائی کے دباؤ میں کمی اور عوام کو براہ راست ریلیف ملے گا۔

🚨IMPORTANT🚨
07/04/2026

🚨IMPORTANT🚨

📢 اطلاعیا بی براۓ ڈرائیورز حضرات!📢جن ڈرائیورزحضرات کے ڈرائیونگ لائسنس زیر التواء تھے ، سیریل نمبر 4100 سے 4348 تک ڈرائیو...
23/03/2026

📢 اطلاعیا بی براۓ ڈرائیورز حضرات!📢

جن ڈرائیورزحضرات کے ڈرائیونگ لائسنس زیر التواء تھے ، سیریل نمبر 4100 سے 4348 تک ڈرائیونگ لائسنس پرنٹ کر لئے گئے ہیں۔ براہ کرم اپنے لائسنس کو ضلع ٹرانسپورٹ آفس باجوڑ سے آفس ٹائم میں وصول کریں۔

Office Timing: 9: 00 AM - 5:00 PM

-نوٹ: لائسنس ٹوکن ہمراہ ساتھ لاۓ

اسسٹنٹ ڈائریکٹراوصاف اللہ مروت ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ ضلع باجوڑ

Deputy Commissioner Bajaur
Directorate Of Transport & Mass Transit Khyber Pakhtunkhwa
Regional Transport Authority Malakand Division, Saidu Sharif Swat
District Transport Office Bajaur

شبنم افشانی مری پیدا کرے گی سوز و سازاس چمن کی ہر کلی درد آشنا ہو جائے گی23 March Pakistan Resolution Day🇵🇰
23/03/2026

شبنم افشانی مری پیدا کرے گی سوز و ساز
اس چمن کی ہر کلی درد آشنا ہو جائے گی

23 March Pakistan Resolution Day🇵🇰

Eid Greetings✨🌙Sharing this elegant Eid greeting filled with warmth, festive beauty, and heartfelt wishes for joy, succe...
20/03/2026

Eid Greetings✨🌙

Sharing this elegant Eid greeting filled with warmth, festive beauty, and heartfelt wishes for joy, success, and countless reasons to smile.

May this blessed occasion bring happiness to your heart and peace to your home!!!!

دستک موبائل ایپ کے ذریعے ایک گھنٹے میں اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں-حکومت خیبر پختونخوا نے عوامی خدمات کی فراہمی میں ا...
23/02/2026

دستک موبائل ایپ کے ذریعے ایک گھنٹے میں اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں-

حکومت خیبر پختونخوا نے عوامی خدمات کی فراہمی میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے LTV/HTV ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لرنر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے عمل کو مکمل طور پر ڈیجیٹل بنا دیا ہے۔ یہ سہولت خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ اور ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ محکمہ کے انتظامی تعاون سے تیار کی ہے، اور اب یہ خدمت دستک موبائل ایپ پر دستیاب ہے۔

اب شہری اپنے گھروں سے ہی مختلف اقسام بشمول ا یل ٹی وی اور ایچ ٹی وی ٹرانسپورٹ گاڑیوں، ٹریکٹر، رکشہ اور روڈ رولر کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔ اس مکمل ڈیجیٹل نظام میں آن لائن بایومیٹرک تصدیق اور ڈیجیٹل فیس کی ادائیگی شامل ہے، جس سے ٹرانسپورٹ دفاتر کے دوروں کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔ عمل مکمل ہوتے ہی فوری طور پر ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ جاری کر دیا جاتا ہے۔

اس اقدام کا مقصد شفافیت کو فروغ دینا، انتظامی رکاوٹوں کو کم کرنا اور خیبر پختونخوا کے عوام کو ان کی دہلیز پر سہولت فراہم کرنا ہے۔

Directorate Of Transport & Mass Transit Khyber Pakhtunkhwa
District Transport Office Bajaur
Regional Transport Authority Malakand Division, Saidu Sharif Swat

Address

Civil Colony Khar Bajaur
Bajauri Koruna
18650

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Transport Office Bajaur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share