25/05/2024
پی کے 22 باجوڑ ضمنی انتخاب؛ عوامی نیشنل پارٹی پختونخوا نے امیدوار کا اعلان کردیا
چیئرمین پارلیمانی بورڈ میاں افتخار حسین نے نثار باز کے نام کی منظوری دے دی
عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کی تنظیم اور دیگر صاحب الرائے اراکین و ذمہ داران نے مشترکہ طور ضمنی انتخاب کیلئے ضلعی جنرل سیکرٹری نثار باز کے نام کی تائید کی تھی اور ٹکٹ کیلئے درخواست باچا خان مرکز پشاور میں جمع کرائی تھی
ٹکٹ کیلئے درخواست جمع کرانے کیلئے 25 مئی 2024 (شام 6 بجے) آخری تاريخ تھی، مقررہ وقت گزرنے پر نثار باز کے نام کا بطور امیدوار اعلان کردیا گیا
Nisar Baaz
Aimal Wali Khan
Sardar Hussain Babak