Anjuman Bahal-e-mazoran Bajaur

Anjuman Bahal-e-mazoran  Bajaur Rights For Disabled Person🧑🏻‍🦽‍➡️🧑‍🦯

*معذور افراد کو اکثر دو خانوں میں محدود کر دیا جاتا ہے: Sensitive یا Aggressive* اگر کوئی معذور شخص اپنی تکلیف یا احساسا...
22/08/2026

*معذور افراد کو اکثر دو خانوں میں محدود کر دیا جاتا ہے: Sensitive یا Aggressive*

اگر کوئی معذور شخص اپنی تکلیف یا احساسات کا اظہار کرے تو اسے فوراً حساس قرار دے دیا جاتا ہے، اور اگر وہ اپنے حق، عزت یا برابری کے لیے مضبوط آواز اٹھائے تو اسے aggressive کہا جاتا ہے۔

لیکن کیا اپنے احساسات کا اظہار کرنا کمزوری ہے؟
کیا اپنے حق کے لیے آواز اٹھانا جارحیت ہے؟

معذوری کسی انسان کی شخصیت، سوچ یا جذبات کو ایک ہی سانچے میں نہیں ڈھال دیتی۔ معذور افراد بھی اختلاف کر سکتے ہیں، ناراض ہو سکتے ہیں، سوال اٹھا سکتے ہیں اور اپنی حدود واضح کر سکتے ہیں۔

مسئلہ یہ ہے کہ معاشرہ اکثر معذور افراد سے خاموشی، برداشت اور ہر حال میں شکرگزاری کی توقع کرتا ہے۔ جیسے ہی کوئی شخص اس خاموشی کو توڑ کر اپنی بات کرتا ہے، اس کے مؤقف کو سمجھنے کے بجائے اسے ایک لیبل دے دیا جاتا ہے۔

معذور شخص کی آواز کو اس کے لہجے سے نہیں، اس کے مؤقف سے سمجھنے کی ضرورت ہے۔

کیونکہ ہر مضبوط آواز جارحیت نہیں ہوتی، اور ہر جذباتی اظہار حساسیت نہیں ہوتا۔

22/08/2026
22/08/2026

جو آپ کے اختیار میں ہے،
اس پر پوری محنت کریں۔
اور جو آپ کے اختیار میں نہیں،
اس پر اپنے رب پر بھروسہ کریں۔

22/08/2026

22/08/2026

اللہ تعالیٰ ہمارے لیے خیر، برکت، آسانی اور کامیابی کے تمام دروازے کھول دے، اور ہر نقصان، مصیبت، پریشانی اور برائی کے راستے ہم پر بند فرما دے۔
آمین یا رب العالمین۔

22/08/2026

ضروری اطلاع
سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ
حکومت خیبر پختونخوا
تمام PWDs (خصوصی افراد)، بیواؤں اور یتیم افراد کا سروے کیا جا رہا ہے۔
تمام متعلقہ افراد اپنا فارم مکمل طور پر کر کے متعلقہ سوشل ویلفیئر آفس میں جمع کروائیں۔

انتظامی خدمات کا اعتراف، ڈاکٹر صادق علی تمغۂ امتیاز کے لیے نامزدنوجوان سول افسر ڈاکٹر صادق علی کو عوامی خدمت، مؤثر انتظ...
22/08/2026

انتظامی خدمات کا اعتراف، ڈاکٹر صادق علی تمغۂ امتیاز کے لیے نامزد

نوجوان سول افسر ڈاکٹر صادق علی کو عوامی خدمت، مؤثر انتظامی امور، امن و امان کے قیام، قانون کی عمل داری اور تنازعات کے حل میں نمایاں کردار کے اعتراف میں پاکستان سول ایوارڈ ’’تمغۂ امتیاز‘‘ کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
ضلع چارسدہ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر صادق علی اس وقت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر دیر کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل شمالی وزیرستان اور باجوڑ میں بطور اسسٹنٹ کمشنر ان کی انتظامی خدمات سراہا گیا ، جہاں انہوں نے عوامی مسائل کے حل، انتظامی معاملات کی بہتری اور امن و امان سے متعلق امور میں کردار ادا کیا۔
تمغۂ امتیاز کے لیے ان کی نامزدگی میں بالخصوص قبائلی اضلاع میں عوامی خدمات کی فراہمی، حکومتی اقدامات پر مؤثر عمل درآمد، انتظامی نظام کی بہتری، امن و امان اور مقامی سطح پر تنازعات کے حل کے لیے ان کی کاوشوں کو نمایاں قرار دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر صادق علی کو نوجوان سول افسران اور خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے قابلِ تقلید شخصیت اور رول ماڈل قرار دیا گیا ہے، جبکہ ان کے عزم، خدمات اور انتظامی قیادت کو نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ قرار دیا گیا۔
ڈاکٹر صادق علی کی تمغۂ امتیاز کے لیے نامزدگی کو باجوڑ میں بھی ان کی سابقہ انتظامی خدمات کے اعتراف کے طور پر سراہا جا رہا ہے، جہاں بطور اسسٹنٹ کمشنر ان کی خدمات اور عوامی رابطے کو مقامی سطح پر نمایاں اہمیت حاصل رہی۔

خیبرپختونخوا کے معذور افراد اور بیوہ خواتین کی خدمت میں اہم اطلاع!تمام معذور افراد سے گزارش ہے کہ جلد از جلد یہ فارم مکم...
22/08/2026

خیبرپختونخوا کے معذور افراد اور بیوہ خواتین کی خدمت میں اہم اطلاع!
تمام معذور افراد سے گزارش ہے کہ جلد از جلد یہ فارم مکمل طور پر پُر کرکے اپنے متعلقہ سوشل ویلفیئر آفس میں جمع کروائیں۔
تاکہ آپ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات، مراعات اور دیگر جائز و مستحق حقوق سے مستفید ہو سکیں۔
ضلع باجوڑ کے تمام خصوصی افراد اس فارم کو درست معلومات کے ساتھ فل کرکے سوشل ویلفیئر دفتر سول کالونی روڈ نزد ڈی پی او گیٹ جمع کروائیں ۔
براہِ کرم اس اہم اطلاع کو زیادہ سے زیادہ معذور افراد تک پہنچائیں، تاکہ کوئی بھی مستحق فرد اپنے حق سے محروم نہ رہ جائے۔
(نوٹ) یہ فارم فوری امداد یا مالی معاونت کے لیے نہیں بلکہ سروے اور معلومات کے اندراج کے لیے ہے ۔ اس سروے کے ذریعے سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو معذور افراد، یتیم بچوں، بیواؤں کے اور ضروریات سے متعلق مستند ڈیٹا حاصل ہوگا ۔انجمن بحالی معذوران باجوڑ

باجوڑ: عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار رحمت اللہ، سکنہ لغڑئی، شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واق...
21/08/2026

باجوڑ: عنایت کلے بازار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار رحمت اللہ، سکنہ لغڑئی، شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی۔

Address

Bajaur Khar
Al Kharj
18650

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Anjuman Bahal-e-mazoran Bajaur posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Anjuman Bahal-e-mazoran Bajaur:

Shortcuts

Share

Category