13/02/2026
سیاسی اختلافات اپنی جگہ، مگر انسانیت سب سے مقدم ہے۔ اگر کوئی شخص ملک کا سابق وزیرِاعظم رہا ہو، تو اس کی صحت، حفاظت اور بنیادی حقوق کا تحفظ ریاست کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری بنتا ہے۔ یہ معاملہ پسند یا ناپسند کا نہیں، بلکہ اصولوں کا ہے۔
علاج اور دیکھ بھال کو سیاسی عینک سے دیکھنا معاشرتی اقدار کے خلاف ہے۔ ایک مہذب ریاست وہی ہوتی ہے جو اختلاف کے باوجود انصاف، وقار اور انسانی ہمدردی کو برقرار رکھے۔ ساتھ ہی یہ بھی ضروری ہے کہ یہی معیار ہر شہری کے لیے یکساں ہو۔
یہ بحث سیاست نہیں، بلکہ اخلاق، انصاف اور ریاستی ذمہ داری کی ہے.
وقاص خان کامریڈ کا بیان۔