Rescue 1122 Bannu

Rescue 1122 Bannu Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Rescue 1122 Bannu, Government Organization, Ghoshala Bannu, Bannu.

ہر لمحہ قیمتی ہے، ہر جان انمول ہے۔
ہم خطرے اور حفاظت کے درمیان ایک دیوار ہیں،
انسانیت کی خدمت ہمارے جذبے اور فرض کا حصہ ہے۔
جہاں کہیں مدد کی صدا بلند ہو، ہم فوراً پہنچتے ہیں۔
📞 کسی بھی ایمرجنسی میں فوراً کال کریں: 1122
☎️ لینڈ لائن: 0928664230

گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو1122بنوں نے مجموعی طور پر 171 مختلف حادثات میں بروقت اور مؤثر امدادی کارروائیاں انجام دیں، جس ...
31/08/2026

گزشتہ ہفتے کے دوران ریسکیو1122بنوں نے مجموعی طور پر 171 مختلف حادثات میں بروقت اور مؤثر امدادی کارروائیاں انجام دیں، جس سے متعدد قیمتی جانیں محفوظ رہیں۔

29/08/2026

#ریسکیو1122بنوں

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بخت اللہ وزیر کی ہدایات پر ٹریننگ ونگ ٹیم نے (Hopes safety consultancy institute) کے سٹوڈنٹس کو فرسٹ ایڈ اور فائر سیفٹی کے حوالے سے ٹریننگ فراہم کی۔

ٹریننگ کے دوران مختلف قسم کے طریقے بتائے کہ ہر قسم ایمرجنسی کی صورت میں مریض یا زخمی کو ہسپتال پہنچانے سے پہلے کیسے فوری فرسٹ ایڈ اور میڈیکل کی سہولیات فراہم کریں تاکہ انسانی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو جائے ۔
اس دوران صدمہ ، خون روکنا ، فریکچر ، choking اور CPR کا عملی مظاہرہ کیا ۔

ترجمان ریسکیو1122بنوں

 #ریسکیو1122بنوںبنوں: خوجڑی چوک کے قریب ٹریفک حادثہ۔حادثے میں سدیس ولد امیراللہ نامی نوجوان زخمی ہوا۔ ریسکیو1122 کی میڈی...
28/08/2026

#ریسکیو1122بنوں

بنوں: خوجڑی چوک کے قریب ٹریفک حادثہ۔
حادثے میں سدیس ولد امیراللہ نامی نوجوان زخمی ہوا۔

ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

27/08/2026
 #ریسکیو1122بنوںبنوں: تاجی کلہ کے قریب ٹریفک حادثہ۔حادثے میں ریحان ولد نیک دراز نامی شخص زخمی ہوا۔ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹ...
26/08/2026

#ریسکیو1122بنوں

بنوں: تاجی کلہ کے قریب ٹریفک حادثہ۔
حادثے میں ریحان ولد نیک دراز نامی شخص زخمی ہوا۔

ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

 #ریسکیو1122بنوںبنوں: ککی اڈہ کے قریب ٹریفک حادثہ۔حادثے میں صادق ولد سردار سکنہ بھرت نامی شخص زخمی ہوا۔ریسکیو1122 کی میڈ...
26/08/2026

#ریسکیو1122بنوں

بنوں: ککی اڈہ کے قریب ٹریفک حادثہ۔
حادثے میں صادق ولد سردار سکنہ بھرت نامی شخص زخمی ہوا۔

ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

رسولِ اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت، رحمت، محبت اور انسانیت کے اُس عظیم پیغام کی یاد دلاتی ہے جس نے پوری دنیا کو روشنی عطا کی...
25/08/2026

رسولِ اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت، رحمت، محبت اور انسانیت کے اُس عظیم پیغام کی یاد دلاتی ہے جس نے پوری دنیا کو روشنی عطا کی۔ ❤️✨

ریسکیو 1122 بنوں کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کے پُرمسرت موقع پر تمام اہلِ اسلام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔

آئیے اس بابرکت دن کے موقع پر عہد کریں کہ ہم اپنے کردار، اخلاق اور خدمتِ انسانیت میں سیرتُ النبی ﷺ کو مشعلِ راہ بنائیں گے۔

درود و سلام ہو اُس ذاتِ اقدس ﷺ پر، جن کے آنے سے دنیا کو رحمت، امن اور ہدایت کا پیغام ملا۔ 🤍

میلاد النبی ﷺ مبارک ہو! 🌙✨

 #ریسکیو1122بنوںبنوں: ٹاون ٹوچی ماربل فیکٹری کے قریب ٹریفک حادثہ۔حادثے میں ( تابش ولد طارف اللہ، عمر 27 سال ) نامی نوجوا...
25/08/2026

#ریسکیو1122بنوں

بنوں: ٹاون ٹوچی ماربل فیکٹری کے قریب ٹریفک حادثہ۔
حادثے میں ( تابش ولد طارف اللہ، عمر 27 سال ) نامی نوجوان شدید زخمی ہوا۔

ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے خلیفہ گلنواز ہسپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹر نے اس کے جانبحق ہونے کی تصدیق کی۔

 #ریسکیو1122بنوںبنوں: دو سڑک ککی کے قریب ٹریفک حادثہ۔حادثے میں ( معاذ ، ساوید ، محمد نواز اور گل بادشاہ ) نامی شخص زخمی ...
25/08/2026

#ریسکیو1122بنوں

بنوں: دو سڑک ککی کے قریب ٹریفک حادثہ۔
حادثے میں ( معاذ ، ساوید ، محمد نواز اور گل بادشاہ ) نامی شخص زخمی ہوئے

ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

25/08/2026

#ریسکیو1122بنوں

بنوں: ریسکیو 1122 بنوں کنٹرول روم کو گزشتہ روز دریائے کرم میں ایک نوجوان کے ڈوبنے کی اطلاع موصول ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 بنوں کی ماہر غوطہ خور ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا۔

ریسکیو ٹیم نے مسلسل سرچ آپریشن جاری رکھا، جس کے بعد آج دریائے کرم سے ڈوبنے والے نوجوان کی جسد خاکی کو ریکور کر لیا گیا۔

ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے جسد خاکی کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا۔

Address

Ghoshala Bannu
Bannu
28100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Bannu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share