14/06/2026
جنوبی اضلاع میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تنظیمِ نو کے سلسلے میں قائم کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں صوبائی صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا انجینئرامیرمقام اور صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی نے جنوبی اضلاع کیلئے آرگنائزنگ کمیٹیوں کی باقاعدہ منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔
اس موقع پر صوبائی قیادت نے نومنتخب آرگنائزنگ کمیٹیوں کو ہدایت کی کہ وہ مکمل فعالیت کے ساتھ تنظیمی امور آگے بڑھائیں اور دو ماہ کے اندر اندر ضلعی، تحصیل اور نچلی سطح تک پارٹی تنظیموں کی تشکیل کا عمل مکمل کرکے اپنی رپورٹ صوبائی سیکرٹریٹ میں جمع کرائیں۔
انجینئرامیرمقام نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو عوامی سطح پر مزید مضبوط اور فعال بنانے کیلئے تنظیمی ڈھانچے کی مضبوطی ناگزیر ہے، جبکہ کارکنان کو تنظیمی عمل میں بھرپور نمائندگی اور کردار دیا جائے گا۔
انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آرگنائزنگ کمیٹیاں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے جنوبی اضلاع میں پارٹی کو مزید منظم، متحرک اور مضبوط بنانے میں مؤثر کردار ادا کریں گی۔