PTI Tehsil Ghaznikhel

PTI Tehsil Ghaznikhel یہاں پر آپ کو پاکستان تحریک انصاف لکی مروت کے متعلق ہر قسم سوشل میڈیا کوریج اپڈیٹ ملتی رہے گی۔

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے حکومت کا کھلا چیلنج قبول کرلیا! رمیز راجہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت کے چند ناسم...
01/09/2026

سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے حکومت کا کھلا چیلنج قبول کرلیا! رمیز راجہ نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ حکومت کے چند ناسمجھ اور ان پڑھ لوگوں کو غلط فہمی ہے کہ مجھے ان کی حکومت کمنٹری کے پیسے دیتی ہے یا وہ مجھے کمنٹری کے لیے بھیجتے ہیں، میں انہیں یاد دلانا چاہتا ہوں کہ دنیا بھر کے مختلف اسپانسرز مجھے کمنٹری کے لیے خود مدعو کرتے ہیں، آج میں انگلینڈ میں بی بی سی کے مشہور ریڈیو اور آڈیو پلیٹ فارم کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کی سیریز میں کمنٹری کر رہا ہوں اور مجھے بی بی سی نے خود مدعو کیا ہے۔ رمیز راجہ نے مزید کہا کہ یہ میری مرضی ہے کہ میں کمنٹری میں کس کا نام لیتا ہوں اور اپنی رائے کا اظہار کیسے کرتا ہوں، آپ کی اوقات اتنی نہیں کہ آپ مجھے دنیا میں کمنٹری کرنے سے روک سکیں یا میری آواز بند کرسکیں، اور نہ ہی آپ ایسا کر سکتے ہیں! اگر تم میں اتنی طاقت ہے تو مجھے کمنٹری کرنے سے روک کر دکھاؤ، یہ میرا کھلا چیلنج ہے، میں اپنی رائے کا اظہار کرتا رہوں گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز حکومتی عہدیدار سینیٹر افنان اللہ خان نے مطالبہ کیا تھا کہ رمیز راجہ کی کمنٹری پر پابندی لگائی جائے، کیونکہ رمیز راجہ نے بی بی سی کے مشہور ریڈیو اور آڈیو پلیٹ فارم پر سابق کپتان عمران خان کی بیماری کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ "مجھے اس کی بیماری پر بہت تشویش ہے اب رمیز راجہ کے کھلے چیلنج کے بعد دیکھنا یہ ہے کہ حکومت کیا قدم اٹھاتی ہے

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کیلئے نئی بسیں کراچی پہنچ گئیںخیبر پختونخوا حکومت نے 52 نئی بسیں خریدی ہیں جن میں 25 بسیں کراچی پور...
29/08/2026

پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ کیلئے نئی بسیں کراچی پہنچ گئیں
خیبر پختونخوا حکومت نے 52 نئی بسیں خریدی ہیں جن میں 25 بسیں کراچی پورٹ پہنچ گئیں جبکہ باقی 27بسیں بھی چین سے روانہ کردی گئی ہیں
اس وقت بی آر ٹی پشاور میں 244 بسیں شہریوں کو سہولت فراہم کررہی ہیں نئی بسوں کی شمولیت کے بعد بسوں کی تعداد 296 ہوجائیگی.

29/08/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں بٹگرام اسٹریٹ موومنٹ میں عوامی سمندر کے مناظر

بٹگرام کی غیور عوام نے آج ایک بار ثابت کردیا ہے کہ وہ اپنے لیڈر چیئرمین عمران خان کیساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں. دنیا کی کوئی طاقت انکے دل سے محبت اور عقیدت کا یہ رشتہ ختم نہیں کرسکتا.

انشاءاللہ 27 ستمبر - اسلام آباد مارچ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی 27 ستمبر اسلام آباد مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں دورہ ہزارہ!وزیراعلیٰ محمد ...
29/08/2026

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی 27 ستمبر اسلام آباد مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں دورہ ہزارہ!

وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی آج بٹگرام سے تھاکوٹ، دندائی اور بشام تک اسٹریٹ موومنٹ کی قیادت کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کے استقبال کے لیے ہزاروں کی تعداد میں کارکنان اور عوام بٹگرام کی سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

بٹگرام کی سڑکوں پر عوام کا سمندر اس بات کی گواہی ہے کہ انشااللہ 27 ستمبر اسلام آباد کیلئے پاکستانی عوام تیار ہیں۔

شکریہ بونیر! ❤️وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں عمران خان کی رہائی اور 27 ستمبر مارچ کی تیاریوں ...
23/08/2026

شکریہ بونیر! ❤️

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں عمران خان کی رہائی اور 27 ستمبر مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں بونیر میں شاندار اور پُرجوش اسٹریٹ موومنٹ کا انعقاد ہوا۔

بونیر کے غیور عوام، بزرگوں، نوجوانوں اور کارکنان نے جوش و جذبے کے ساتھ بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے قائد عمران خان کے ساتھ بھرپور یکجہتی، وفاداری اور عزم کا اظہار کیا۔

بونیر کی گلیوں سے اٹھنے والا یہ ولولہ اور عوام کا یہ بے مثال جذبہ ایک واضح پیغام ہے کہ بونیر کے عوام اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ہر قدم، ہر مشکل اور ہر امتحان میں ثابت قدمی سے کھڑے ہیں۔

شکریہ بونیر!

27 ستمبر اسلام آباد - ان شاء اللہ!

18/08/2026

یاد رہے کہ عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کا حکم کوئی ریلیف نہیں بلکہ یہ ایک قیدی کا قانونی و آئینی حق ہے

17/08/2026

’’ہمارا درد سمجھیں،عمران خان کو اپنے ڈاکٹرز اور اہلِ خانہ کی زیرِ نگرانی علاج کے لیے فوری ہسپتال منتقل کر دیا جائے۔‘‘
عمران خان کی ہمشیرہ، علیمہ خان

17/08/2026

”جو سرکاری رپورٹ جمع ہوئی ہے اس پر ہمیں انتہائی تشویش ہے، ہمیں نہیں پتہ کہ ہمارے قائد کو کس حال میں رکھا گیا ہے انکی فیملی کی فوری ملاقات کروائی جائے!

وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی

17/08/2026

عمران خان کو گرفتار نہیں بلکہ اغوا کیا گیا، اور وہ قید میں نہیں ہیں بلکہ ان کو یرغمال بنا کر رکھا ہوا ھے.

بنوں اسٹریٹ موومنٹ کے پرجوش مناظر!آج بنوں کے عوام نے اپنے کپتان عمران خان سے محبت اور وفاداری کا ایک بار پھر شاندار مظاہ...
16/08/2026

بنوں اسٹریٹ موومنٹ کے پرجوش مناظر!

آج بنوں کے عوام نے اپنے کپتان عمران خان سے محبت اور وفاداری کا ایک بار پھر شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر اسٹریٹ موومنٹ کا حصہ بننے والے بنوں کے عوام نے اپنے جوش، جذبے اور عزم سے ماحول کو گرما دیا۔

آج واقعی بنوں کے عوام چھا گئے ہیں، یہ جذبہ، یہ اتحاد اور یہ عزم ثابت کرتا ہے کہ بنوں اپنے قائد کے ساتھ کھڑا ہے اور اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنا جانتا ہے۔

27 ستمبر - اسلام آباد مارچ، انشااللہ

Address

Ghazni Khel Lakki Marwat
Bannu
28100

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PTI Tehsil Ghaznikhel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PTI Tehsil Ghaznikhel:

Shortcuts

Share