05/08/2026
یومِ استحصالِ کشمیر کے سلسلے میں یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں کے مین کیمپس ٹاؤن شپ میں ایک سادہ مگر پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے پروفیسر ڈاکٹر سلطان محمود، ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز، اور حضرت امین وزیر، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کا خاتمہ بین الاقوامی قوانین اور اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کی منصفانہ جدوجہد میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اور ان کے حقِ خودارادیت کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔
تقریب کے اختتام پر کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء نے پاکستان اور آزاد کشمیر کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور کشمیری عوام کے حق میں نعرے لگائے۔