17/08/2024
سید مودودی رحمہ اللہ کو اپنے معاصرین پر فضیلت اور فوقیت صرف اعلیٰ علمی مقام کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کی وجوہات میں تفقہ فی الدین کے علاوہ ان کا تقویٰ، للھیت، قران و صحیح حدیث کو اپنی تحقیق کا محور و منہج بنانا، خلفاء راشدین اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کے نظام خلافت کے احیاء کے لئے بھر پور جدوجہد، فرقہ پرستی اور شخصیت پرستی سے کوسوں دور ہونا، علماء سوء کی غلیظ ترین مخالفت پر بھی صبر کا دامن نہ چھوڑنا، تحریک اسلامی کے لئے جان، مال، قلم، اور تمام صلاحیتوں کی قربانی دینا
اور تمام خصوصیات کا نچوڑ یعنی اللہ کے رنگ میں رنگ جانا،
یہی وہ وجوہات ہیں جن کی بنا پر سید مودودیؒ اپنے معاصرین سے بہت ممتاز نظر آتے ہیں، موجودہ دور کے تمام مسالک اور فرقوں میں کوئی ایک شخصیت بھی مولانا کے قد کاٹھ کا نہیں