KPK Police

KPK Police Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KPK Police, Government Organization, Bara.
(1572)

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خیبرپختونخوا پولیس آئی جی خیبرپختونخوا کا دیر بالا کا اہم دورہ، پولیس سہولت مرکز واڑی کا افتتاح، ا...
24/08/2026

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خیبرپختونخوا پولیس

آئی جی خیبرپختونخوا کا دیر بالا کا اہم دورہ، پولیس سہولت مرکز واڑی کا افتتاح، امن و امان کے حوالے سے اہم جرگہ میں شرکت،

انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے دیر بالا کا اہم دورہ کیا، جہاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا منظور احمد افریدی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ دیر بالا پولیس کے چاق و چوبند دستے نے آئی جی خیبرپختونخوا کو سلامی پیش کی۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے نئے تعمیر شدہ پولیس سہولت مرکز واڑی کا باقاعدہ افتتاح کیا اور مرکز کے احاطے میں شجرکاری مہم کے حوالے سے پودہ بھی لگایا۔ اس موقع پر صوبائی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ پولیس سہولت مرکز کے ذریعے شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس، پولیس کلیئرنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ، شکایات کے اندراج سمیت مختلف پولیس خدمات جدید ڈیجیٹل نظام کے تحت ایک ہی چھت تلے فراہم کی جائیں گی۔

بعد ازاں آئی جی پی ذوالفقار حمید کی سربراہی میں جرگہ ہال واڑی میں پولیس، ضلعی انتظامیہ اور علاقہ مشران کے ساتھ امن و امان کے حوالے سے اہم ملاقات کا انعقاد کیا گیا۔ ملاقات میں ضلع کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، درپیش مسائل، مقامی مشران کی تجاویز اور عوامی تعاون کو مزید مؤثر بنانے کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ دیر بالا میں پائیدار امن عوام، پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔ پولیس کی استعداد کار مزید بڑھانے کے لیے جدید اسلحہ، نئی گاڑیاں، بکتربند گاڑیاں، ڈرون کیمرے، نائٹ ویژن اور جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی، جبکہ تھانوں اور چوکیوں کو جدید خطوط پر استوار کرکے پولیس اہلکاروں کو بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس و سیکیورٹی فورسز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں ہمارے لیے مشعل راہ ہیں، جبکہ ان کے ورثاء کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر علاقہ مشران نے امن و امان کے حوالے سے قیمتی تجاویز پیش کرتے ہوئے پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

بنوں: پولیس کی بروقت کارروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، ریموٹ کنٹرول موٹر سائیکل آئی ای ڈی ناکارہ، شہر بڑی تباہی سے...
24/08/2026

بنوں: پولیس کی بروقت کارروائی، دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام،

ریموٹ کنٹرول موٹر سائیکل آئی ای ڈی ناکارہ، شہر بڑی تباہی سے محفوظ

بنوں: تھانہ سٹی کی حدود منڈان گیٹ کے قریب نامعلوم دہشتگردوں کی جانب سے بارودی مواد سے بھری موٹر سائیکل شہر میں داخل کیے جانے کی اطلاع پر تھانہ سٹی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ (BDS) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر مشکوک موٹر سائیکل کو تحویل میں لے لیا۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے پیشہ ورانہ مہارت اور انتہائی احتیاط کے ساتھ موٹر سائیکل میں نصب دیسی ساختہ ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی (IED) کو کامیابی سے ناکارہ بنا دیا۔ ابتدائی طور پر آئی ای ڈی میں تقریباً 7 سے 8 کلوگرام بارودی مواد موجود ہونے کا انکشاف ہوا، جسے بروقت کارروائی کے ذریعے ناکارہ بنا کر شہر کو ممکنہ بڑے جانی و مالی نقصان سے محفوظ رکھا گیا۔

ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے بی ڈی ایس ٹیم اور تھانہ سٹی پولیس کی بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس جوانوں نے فرض شناسی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنایا۔ بنوں پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتی رہے گی۔

بونی بازار میں ٹریفک نظام کی بہتری، ڈی پی او چترال اپر سے تجار یونین کے وفد کی ملاقاتصدر تجار یونین رحیم خان، سرپرستِ اع...
24/08/2026

بونی بازار میں ٹریفک نظام کی بہتری، ڈی پی او چترال اپر سے تجار یونین کے وفد کی ملاقات

صدر تجار یونین رحیم خان، سرپرستِ اعلیٰ عزیزالدین لال اور دیگر عہدیداران نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال اپر ضیاء حسن PSP سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران بونی بازار میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر اور منظم بنانے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ تجار یونین کے عہدیداران نے بونی بازار میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش مختلف مسائل، بالخصوص ٹرکوں کی بازار میں آمد و رفت اور مختلف علاقوں سے آنے والی گاڑیوں سے سامان کی لوڈنگ و اَن لوڈنگ کے مسائل سے ڈی پی او کو آگاہ کیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تجار یونین کے عہدیداران کے مسائل غور سے سنے اور ان کے حل کے لیے انچارج ٹریفک شہزاد علی سید کو ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے کہا کہ بونی بازار میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں، تاجروں و ٹرانسپورٹرز کو درپیش مشکلات کے ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
تجار یونین کے عہدیداران نے ٹریفک نظام کی بہتری کے لیے ڈی پی او کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے ٹریفک پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون اور مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے صدر تجار یونین رحیم خان، سرپرستِ اعلیٰ عزیزالدین لال اور دیگر عہدیداران کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور بونی بازار میں ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ان کے تعاون کو سراہا۔

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خیبرپختونخوا پولیس  ہری پور کے تھانہ ٹی آئی پی کی حدود میں طفلکہ کا اغواء، آئی جی پی خیبرپختونخوا ...
24/08/2026

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز خیبرپختونخوا پولیس

ہری پور کے تھانہ ٹی آئی پی کی حدود میں طفلکہ کا اغواء، آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کا سخت نوٹس،
ایس ایس پی انویسٹی گیشن ہری پور کی سربراہی میں ایس پی سیکیورٹی ثمینہ ظفر، ڈی ایس پیز سٹی و انویسٹیگیشن، آئی ٹی ماہرین، سی ٹی ڈی، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی یونٹ اور مقامی پولیس پر مشتمل جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی،
ڈی پی او ہری پور تفتیش کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔
آر پی او ہزارہ ناصر محمود ستی کا ہری پور کا دورہ، اب تک کی گئی تفتیش کا باریک بینی سے جائزہ لیا، متاثرہ خاندان سے ملاقات اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی،
جدید سائنٹیفک و ہیومن انٹیلی جنس کے استعمال، سی سی ٹی وی فوٹیجز اور جیو فینسنگ سے 5 ملزمان کی نشاندہی، مرکزی ملزم سمیت 2 گرفتار، مزید چھاپے جاری،
مرکزی ملزم عثمان کا جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم، ملزم طلحہ کو کم عمر ہونے پر جوینائیل جسٹس سسٹم کے تحت جیل بھیج دیا گیا،
ملوث ملزم قاسم کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ ملنے کے بعد مزید تفتیش جاری ہے،
پولیس ٹیمز ملزمان سے ملنے والی معلومات اور سی سی ٹی وی و دیگر ذرائع کے استعمال سے نامعلوم ملزمان کا سراغ لگانے اور طفلکہ کی بازیابی کیلئے سرگرم ہیں۔
معاشرے کے کمزور طبقات خصوصا صنف نازک اور بچوں کے تحفظ کیلئے سرگرم ہیں، کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے۔آئی جی پی ذوالفقار حمید
ملزمان کو بہترین تفتیش اور شواہد کے ذریعے کڑی سزا دلوا کر معاشرے میں نشان عبرت بنایا جائے گا۔ آئی جی پی ذوالفقار حمید

خیبر:- جمرود جوائنٹ چیک پوسٹ زرمت خان شہید تختہ بیگ پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار شمال خان شلمان...
24/08/2026

خیبر:- جمرود جوائنٹ چیک پوسٹ زرمت خان شہید تختہ بیگ پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار شمال خان شلمانی کی نماز جنازہ پولیس لائنز خیبر میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، ڈی پی او خیبر وقار احمد،ڈی سی خیبر شاہد علی ،کمانڈنٹ باڑہ رائفل عامر توصیف،تمام ایس پیز، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سمیت دیگر پولیس افسران، اہلکاروں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی، جبکہ شہید کی جسد خاکی پر پھولوں کے گلدستے رکھ کر ان کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر شہید کے بلند درجات اور مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
اس موقع پر سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ شہید شمال خان شلمانی خیبر پولیس کے فرض شناس، خوش اخلاق اور بہادر جوان تھے، جنہوں نے حملے کے دوران انتہائی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شمال خان شلمانی اور سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے حملہ ناکام بناتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ شہداء کی عظیم قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی اور پوری پولیس فورس کو اپنے بہادر شہداء پر فخر ہے۔

ڈی پی او بنوں کا ہسپتال کا دورہ، زخمی پولیس اہلکار کی عیادتبنوں: ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے خلیفہ گل نوا...
23/08/2026

ڈی پی او بنوں کا ہسپتال کا دورہ، زخمی پولیس اہلکار کی عیادت

بنوں: ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے خلیفہ گل نواز ہسپتال کا دورہ کیا اور فتنۃ الخوارج کے نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے پولیس کانسٹیبل صفعت اللہ کی عیادت کی۔

کانسٹیبل صفعت اللہ ڈیوٹی پر جا رہے تھے کہ راستے میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے گئے۔

ڈی پی او بنوں نے ڈاکٹرز سے زخمی اہلکار کی صحت اور علاج و معالجے کے حوالے سے معلومات حاصل کیں اور اسے بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

اس موقع پر ڈی پی او بنوں نے کہا کہ پولیس اہلکار پر فائرنگ کا واقعہ ناقابلِ برداشت ہے۔ ملوث دہشت گردوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔

23/08/2026

تلاشِ ورثاء(-) آپ کا ایک شیئر اس بچی کو اس کے اپنوں سے ملوا سکتا ہے۔
15/16 سالہ گونگی، بہری بچی اس وقت شنکیاری میں موجود ہے۔ اگر کوئی اس بچی کو جانتا ہو یا اس کے اہلِ خانہ کے بارے میں معلومات رکھتا ہو تو براہِ کرم فوری طور پر تھانہ شنکیاری سے رابطہ کرکے اطلاع دیں۔
براہِ کرم زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، شاید آپ کا ایک شیئر اس بچی کو اس کے والدین اور اپنوں تک پہنچا دے۔
0997530608

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال اپر کا کمبائنڈ چیک پوسٹ دوبارگر، تھانہ یارخون لشٹ اور چوکی کشمانجہ (بروغل) کا دورہڈسٹرکٹ پولیس ...
23/08/2026

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال اپر کا کمبائنڈ چیک پوسٹ دوبارگر، تھانہ یارخون لشٹ اور چوکی کشمانجہ (بروغل) کا دورہ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال اپر ضیاء حسن PSP نے کمبائنڈ چیک پوسٹ دوبارگر، تھانہ یارخون لشٹ اور چوکی کشمانجہ (بروغل) کا دورہ کیا۔ چوکی کشمانجہ (بروغل) تک پہنچنے کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے تقریباً تین کلومیٹر کا دشوار گزار پہاڑی راستہ پیدل طے کیا۔
دورے کے دوران ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے افسران و جوانوں سے ملاقات کی، ان کے مسائل دریافت کیے اور دستیاب وسائل کے مطابق مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
تھانہ یارخون لشٹ آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو سلامی پیش کی، جبکہ ایس ایچ او تھانہ یارخون لشٹ محمد عجم خان نے انہیں ٹوپی اور
چوغہ (چپن) پہنایا۔
دورے کے دوران ڈی پی او نے کمبائنڈ چیک پوسٹ دوبارگر، تھانہ یارخون لشٹ اور چوکی کشمانجہ کے مختلف ریکارڈز کا تفصیلی جائزہ لیا۔ تھانہ یارخون لشٹ کے کرائم بورڈ کا معائنہ کرتے ہوئے انہوں نے علاقے میں جرائم کی شرح میں کمی کو سراہا اور اس حوالے سے چترال کے عوام کے تعاون کو قابلِ قدر قرار دیا۔
ڈی پی او نے ایس ایچ او تھانہ یارخون لشٹ محمد عجم خان، انچارج چیک پوسٹ دوبارگر اے ایس آئی بہادر شاہ اور انچارج چوکی کشمانجہ (بروغل) پی اے ایس آئی آصف کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سنے جائیں اور قانون کے مطابق ان کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے امن و امان کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کا سلسلہ مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔
بعد ازاں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے پولیس اہلکاروں کی رہائش گاہوں کا معائنہ کیا اور رہائشی و دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور بہتری کے لیے ممکنہ اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔
دورے کے اختتام پر ڈی پی او ضیاء حسن PSP نے افسران و جوانوں کو سیکیورٹی کے حوالے سے ہمہ وقت چوکس اور چوکنا رہنے کی ہدایت کی۔ بالخصوص انچارج چوکی کشمانجہ (بروغل) اور دیگر اسٹاف کو سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات یقینی بنانے، ہر وقت الرٹ رہنے اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات بروئے کار لانے کی ہدایات جاری کیں۔

کوہستان لوئر پولیس!سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن، بروقت مرمت و دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان لوئ...
22/08/2026

کوہستان لوئر پولیس!

سرکاری گاڑیوں کی انسپکشن، بروقت مرمت و دیکھ بھال یقینی بنانے کی ہدایات

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان لوئر ظفر احمد خان نے پولیس کے زیرِ استعمال سرکاری گاڑیوں کی تفصیلی انسپکشن کی۔

اس موقع پر ڈی پی او نے گاڑیوں کے انجن، ٹائرز، بیٹریوں، باڈی، موبائل آئل، ایئر کلینر، ریڈی ایٹر کے پانی اور دیگر ضروری حصوں کا تفصیلی معائنہ کیا جبکہ ڈرائیورز سے گاڑیوں کی موجودہ حالت، مرمت اور دیکھ بھال کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔

انسپکشن کے دوران ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر کی نگرانی میں جن جن سرکاری گاڑیوں میں مرمت یا دیگر ضروری کام درکار تھے، ان کی باقاعدہ فہرست مرتب کرکے انچارج ٹرانسپورٹ کے حوالے کی گئی اور ہدایت کی گئی کہ گاڑیوں کی مرمت باری باری ترجیحی بنیادوں پر شروع کی جائے تاکہ تمام گاڑیاں مکمل طور پر فِٹ اور ڈیوٹی کے لیے قابلِ استعمال رہیں۔

ڈی پی او کوہستان لوئر نے ہدایت کی کہ گاڑیوں کے موبائل آئل، ایئر کلینر، ریڈی ایٹر کے پانی، ٹائرز، بیٹری اور انجن سمیت تمام ضروری حصوں کی بروقت جانچ اور دیکھ بھال یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جرائم کے وقوع پذیر ہونے کے بعد کارروائی سے زیادہ اہم جرائم کی بروقت روک تھام ہے، جس کے لیے پولیس کا ہر وقت متحرک اور الرٹ رہنا ضروری ہے۔ پولیس گاڑیاں بہترین حالت میں ہوں گی تو مؤثر گشت اور جرائم کی روک تھام کو مزید بہتر بنایا جا سکے گا۔

ڈی پی او نے ڈرائیورز کو ہدایت کی کہ سرکاری گاڑیوں کی حفاظت، صفائی، بروقت مرمت اور مناسب دیکھ بھال کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ سرکاری گاڑیوں کو صرف سرکاری پولیس ڈیوٹی اور گشت کے لیے استعمال کیا جائے۔

انہوں نے واضح کیا کہ پولیس کے زیرِ استعمال سرکاری گاڑیوں کی مرمت و دیکھ بھال میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انسپکشن کے دوران انچارج ٹرانسپورٹ ہیڈ کانسٹیبل گل زار کو بھی ضروری ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ گاڑیوں کی مرمت و دیکھ بھال کے لیے وضع کردہ طریقۂ کار پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

مرمت کا عمل مکمل ہونے کے بعد سرکاری گاڑیوں کی دوبارہ انسپکشن کی جائے گی تاکہ اس امر کو یقینی بنایا جا سکے کہ تمام ضروری نقائص دور کر دیے گئے ہیں اور گاڑیاں پولیس ڈیوٹی اور مؤثر گشت کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

کیپٹل سٹی پولیس پشاورتھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کا سماج دشمن عناصر، منشیات سمگلنگ، غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش اور د...
21/08/2026

کیپٹل سٹی پولیس پشاور

تھانہ آغا میر جانی شاہ پولیس کا سماج دشمن عناصر، منشیات سمگلنگ، غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروئیاں، ملزمان گرفتار

کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی جانب سے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش، اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے

ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان کی ہدایات پر ڈی ایس پی یکہ توت سرکل آصف شریف کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ اور چوکی انچارج سائنس کالج ذیشان خان نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں منشیات سمگلنگ، غیر قانونی اسلحہ، اسلحہ نمائش اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا

گرفتار ملزمان میں محمد، محمد ابراہیم ,اور صدام شامل ہیں

گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد رائفل، 3690 گرام چرس، چھ عدد پستول اور متعدد کارتوس بھی برآمد کرلیے گئے ہیں

جن کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے،

Address

Bara

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KPK Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to KPK Police:

Shortcuts

Share