03/06/2026
پریس ریلیز
میونسپل کمیٹی برنالہ
بحکم چیئرپرسن صاحبہ و چیف آفیسر صاحب، ٹھیکہ چونگیات کے حوالہ سے باقاعدہ اشتہار و اطلاع مورخہ 26 مئی کو آزاد کشمیر کے معروف اخبار اوصاف میں شائع کروائی گئی تھی تاکہ اہلِ علاقہ کے تمام رجسٹرڈ ٹھیکیداران تک بروقت اطلاع پہنچ سکے اور ٹھیکہ جات کا عمل مکمل طور پر صاف شفاف اور میرٹ کے مطابق انجام دیا جا سکے۔
میونسپل کمیٹی برنالہ کے پاس متعدد رجسٹرڈ ٹھیکیداران کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں جنہوں نے مذکورہ اشتہار دیکھ کر اپنی درخواستیں جمع کروائیں۔ بعض عناصر کی جانب سے صحافی برادری کو غلط معلومات فراہم کر کے محکمہ کے خلاف منفی تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
یہ امر واضح رہے کہ اگر کسی فرد نے اخبار یا شائع شدہ اشتہار ملاحظہ نہیں کیا تو اس کی ذمہ داری محکمہ پر عائد نہیں ہوتی۔ محکمہ تمام امور قانون، ضابطہ اور میرٹ کے مطابق انجام دے رہا ہے۔
ان شاء اللہ 4 جون 2026 بروز جمعرات دن 11 بجے میونسپل کمیٹی برنالہ میں چیئرپرسن صاحبہ کے دفتر میں ٹھیکہ چونگیات کی بولی مکمل میرٹ اور شفافیت کے ساتھ منعقد ہو گی