Jamat E Islami Barnala

Jamat E Islami Barnala Jamaat-e-Islami Azad Kashmir: Striving for Peace, Justice and Freedom of Kashmir..! The largest Religious - Political party of Azad Jamu & Kashmir.

Jamaat-e-Islami is struggling for a complete Islamic revolution in Pakistan in all areas. Jamaat e Islami has a honest, visionary and brave leadership.

ملک محمد الیاس قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع بھمبر نے راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کی طرف سے نائب امیر زاہد رفیق ایڈووکیٹ...
02/08/2026

ملک محمد الیاس قائم مقام امیر جماعت اسلامی ضلع بھمبر نے راولاکوٹ میں شرپسند عناصر کی طرف سے نائب امیر زاہد رفیق ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کو یقینی بنائے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور اس جھتے کو لگام دیں۔جماعت اسلامی اپنے کارکنوں کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔ہم پرامن اور محب وطن لوگ ہیں لیکن ہم شر پسند عناصر سے نمٹا جانتے ہیں۔ہم قانون کے پابند ہیں اس لیے ریاست آپ اپنارول ادا کرے۔دوسری صورت میں انارکی اور بدامنی بڑھنے کا خطرہ ہے۔امیر جماعت نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے شرپسندوں کو گرفتار کیا جائے۔

جماعت اسلامی آزادجموں کشمیر گلگت بلتستان کے امیرڈاکٹر محمد مشتاق خان نےراولاکوٹ میں شرپسند عناصر کی طرف سے نائب امیر زاہ...
02/08/2026

جماعت اسلامی آزادجموں کشمیر گلگت بلتستان کے امیر
ڈاکٹر محمد مشتاق خان نےراولاکوٹ میں شرپسند عناصر کی طرف سے نائب امیر زاہد رفیق ایڈووکیٹ پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت شہریوں کی جان ومال کا تحفظ کو یقینی بنائے۔امیرجماعت نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے کا فوری نوٹس لیں اور اس جھتے کو لگام دیں۔جماعت اسلامی اپنے کارکنوں کا تحفظ کرنا جانتی ہے۔ہم پرامن اور محب وطن لوگ ہیں لیکن ہم شر پسند عناصر سے نمٹا جانتے ہیں۔ہم قانون کے پابند ہیں اس لیے ریاست آپ اپنارول ادا کرے۔دوسری صورت میں انارکی اور بدامنی بڑھنے کا خطرہ ہے۔امیر جماعت نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر واقعے کی ایف آئی آر درج کرکے شرپسندوں کو گرفتار کیا جائے۔

جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے ارکان جنرل کونسل نے کثرت رائے سے سیشن 2026-2029 کے لیے ڈاکٹر محمد مشتاق خان...
31/07/2026

جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر گلگت بلتستان کے ارکان جنرل کونسل نے کثرت رائے سے سیشن 2026-2029 کے لیے
ڈاکٹر محمد مشتاق خان
کو امیر منتخب کیا ہے۔اللہ پاک استقامت عطا فرمائے آمین

حکمران طبقے نے کشمیر میں نفرتوں کے بیج بونا شروع کر دیے ہیں۔ طاقت، گولی اور خون بہا کر عوام کے دل نہیں جیتے جا سکتے،مسائ...
30/07/2026

حکمران طبقے نے کشمیر میں نفرتوں کے بیج بونا شروع کر دیے ہیں۔ طاقت، گولی اور خون بہا کر عوام کے دل نہیں جیتے جا سکتے،مسائل کا حل نیک نیتی سے بات چیت میں ہے۔

29/07/2026
راولا کوٹ میں فائرنگ اور شہریوں کے قتل اور زخمی کیے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت اگر ہماری ثالثی کی پیشکش مان لیتی اور م...
28/07/2026

راولا کوٹ میں فائرنگ اور شہریوں کے قتل اور زخمی کیے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔ حکومت اگر ہماری ثالثی کی پیشکش مان لیتی اور مذاکرات کرتی تو یہ خون نہ بہتا۔ ایک طرف الیکشن کے نام پر بندر بانٹ جاری ہے اور دوسری طرف مظاہرین سے مذاکرات کے بجائے گولی اور طاقت کی زبان میں بات ہورہی ہے۔ ان عاقبت نا اندیشانہ اور ظالمانہ فیصلوں سے کشمیر کی آزادی کی تاریخی جدوجہد کو عملاً سبوتاژ کیا جارہا ہے حکمرانوں کو ڈھٹائی چھوڑ کر اپنا طرزعمل بدلنا ہوگا اور فی الفور بات چیت کے ذریعے اس مسلے کا پُر امن حل نکالنا چائیے۔

28/07/2026

برنالہ:جماعت اسلامی کے نامزد امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ برنالہ ملک محمد الیاس اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں

حلقہ 5 برنالہ  کے غیور بزرگو نوجوانو اور عفت ماب خواتین ماؤں اور بہنواور میرے عزیز طلبہ و طالباتالسلام علیکم و رحمتہ الل...
26/07/2026

حلقہ 5 برنالہ کے غیور بزرگو نوجوانو اور عفت ماب خواتین ماؤں اور بہنو
اور میرے عزیز طلبہ و طالبات
السلام علیکم و رحمتہ اللہ!
روایتی سیاست کے بتوں ،خاندانی اجارہ داریوں اور دولت کے انباروں کے سامنےجماعت اسلامی نے معاشرے کےمتوسط طبقے کو نمائندگی دیتے ہوئے آپ کے بھائی کو میدان میں اتارا ہے۔
میں آپ کی گلیوں آپ کے محلوں اور آپ ہی کے متوسط طبقے سے اٹھا ہوا ایک عام سا انسان ہوں ۔
میرے پاس چمکتی ہوئی گاڑیاں نہیں بانٹنے کے لئے کرپشن کا پیسہ نہیں اور نہ ہی میرے پاس کوئی موروثی تاج ہے جو میں اپنی آنے والی نسلوں کو منتقل کر سکوں۔میرے پاس اگر کچھ ہے تو اللہ کی ذات پر توکل ،دیانت کا دامن ،سچائی کی تڑپ اور آپ کی خدمت کا جذبہ ہے۔
ایک طرف وہ روایتی سیاست دان ہیں جن کے لئے الیکشن محض ایک کاروبار ہے جہاں وہ کروڑوں لگاتے ہیں تا کہ اربوں کما سکیں۔دوسری طرف جماعت اسلامی کا یہ کارکن جو دھوپ ہو یا چھاؤں سردی ہو یا گرمی کسی بھی ناگہانی آفت میں ہمیشہ آپ کے دکھ سکھ میں آپ کے شانہ بشانہ کھڑا رہتا ہے۔
ان کی سیاست نسل در نسل اقتدار کا کھیل خاندانی موروثیت اور عوام کا استحصال اور عوام کو غلام سمجھنے کا رویہ
ہماری سیاست غریب اور متوسط طبقے کی قیادت دیانت دار کرداراور اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کا نفاذ
ان کا ایندھن تجوریوں کا کالا دھن اور اقتدار کی حوس ہمارا ایندھن کارکن کا پسینہ مخلص ہمدردوں کا پاک خون اور پاکیزہ نظریہ
میرے بھائیو بزرگو اور دوستو
ذرا سوچیے
ہم کب تک ان موروثی بتوں کی پوجا کرتے رہیں گے،کب تک ہم اپنے بچوں کا مستقبل اس استحصالی نظام کے ہاتھ میں سونپتے رہیں گے۔
اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اس فرسودہ نظام کے خلاف بغاوت کریں
اپنے آپ کو اور قوم کو بیدار کریں ۔
ترازو صرف ایک انتخابی نشان نہیں بلکہ معاشرے میں عدل و انصاف ،معاشی برابری اور دیانت داری کی علامت ہے
آئین نو سے ڈرنا طرز کہن پے اڑنا
منزل یہی کٹھن ہے قوموں کی زندگی میں
آئیے آگے بڑھیے اور اپنا ووٹ دعا اور مخلصانہ تعاون سے اپنے اس بھائی اپنے استاد کو نوازئیے
آپ کے تعاون کا طلبگار
ملک محمد الیاس
امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ ایل اے 5 برنالہ
27 جولائی انتخابی نشان ترازو پر مہر لگائیں



















25/07/2026

برنالہ کے روشن مستقبل کا فیصلہ، آپ کے ووٹ سے!

حلقہ ایل اے-5 برنالہ کے غیور عوام سے پرخلوص اپیل ہے کہ ملک محمد الیاس کو ترازو ⚖️ پر مہر لگا کر کامیاب بنائیں۔

کیوں جماعت اسلامی؟
🌿 امانت دار اور باکردار قیادت
🌿 عوامی خدمت اور شفاف نظام
🌿 نوجوانوں کے لیے روزگار، تعلیم اور ہنر
🌿 کرپشن، اقربا پروری اور ناانصافی کے خلاف مضبوط آواز
🌿 ترقی یافتہ برنالہ، خوشحال آزاد کشمیر

آئیے! اس بار ووٹ صرف وعدوں کو نہیں، کردار، دیانت اور خدمت کو دیں۔

25 جولائی کو ترازو ⚖️ پر مہر لگائیں اور ملک محمد الیاس کو کامیاب بنائیں۔

ووٹ آپ کا، فیصلہ برنالہ کے مستقبل کا۔

Address

Tehsil Barnala Distric Bhimber Azad Jamu & Kashmir
Barnala
10020

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamat E Islami Barnala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share