23/09/2026
جمعیت علماء اسلام تحصیل بٹ خیلہ کی مشترکہ ضلعی اجلاس میں نمائندگی
جمعیت علماء اسلام ضلع ملاکنڈ کے زیرِ اہتمام منعقدہ مشترکہ اجلاس میں تحصیل بٹ خیلہ کی نمائندگی ناظمِ عمومی مفتی عرفان اللہ صاحب نے کی۔
تحصیل بٹ خیلہ کے امیر مولانا فرہاد ایوب زرگر صاحب حالیہ آپریشن اور علالت کے باعث اجلاس میں شرکت نہ فرما سکے، جس کے باعث ناظمِ عمومی مفتی عرفان اللہ صاحب نے تحصیل بٹ خیلہ کی جانب سے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے گزشتہ سال کی جماعتی و تنظیمی کارکردگی کی جامع رپورٹ زبانی طور پر مجلس کے سامنے پیش کی۔
اجلاس کے انعقاد اور تاریخ کے تعین کے درمیان محدود وقت کے باعث سالانہ رپورٹ کو مکمل تحریری شکل دینا ممکن نہ ہو سکا، تاہم مفتی عرفان اللہ صاحب نے مجلس کو یقین دہانی کرائی کہ تحصیل بٹ خیلہ کی مفصل تحریری سالانہ کارکردگی رپورٹ آئندہ چند دنوں میں ضلعی جماعت کو باقاعدہ پیش کر دی جائے گی۔
انہوں نے اجلاس میں تحصیل بٹ خیلہ کی مؤثر اور ذمہ دارانہ نمائندگی کرتے ہوئے گزشتہ سال کے دوران ہونے والی جماعتی، تنظیمی اور دعوتی سرگرمیوں سے شرکائے اجلاس کو آگاہ کیا اور آئندہ بھی ضلعی جماعت کے نظم و ہدایات کے مطابق جماعتی سرگرمیوں کو مزید منظم انداز میں آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
ڈیجیٹل میڈیا سیل جمعیت علماء اسلام تحصیل بٹ خیلہ