21/06/2023
اج مورخہ 2023۔06۔20 کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر بٹگرام ڈاکٹر ذاکر حسین,ڈپٹی کمشنر بٹگرام اور ڈائریکٹر جنرل ڈرگ کنٹرول اینڈ فارمیسی سروسز ڈاکٹر عباس خان کی خصوصی ہدایات پر ڈرگ انسپکٹر بٹگرام نے ڈرگ ایکٹ 1976 اور اس کے تحت بنائے گئے قوانین کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے DHQ ہسپتال بٹگرام کے سامنے مین بازار کوزہ بندہ اور مین بازار خیرآباد میں مختلف سہولیات، میڈیکل اسٹورز، ہسپتالوں اور ڈسٹری بیوشن کا معائنہ کیا۔چند دوائیوں کے نمونے جمع کیے گئے ہیں جن کا ٹیسٹ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری پشاور میں کیا جائے گا۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف جلد تحقیقات کا آغاز کیا جائے گا.
معیاری ادویات کی مسلسل فراہمی کے لیے سٹور مالکان کو سختی سے ہدایات کی گئیں کہ تمام ادویات مستند ڈسٹری بیوٹرز سے وارنٹی کے ساتھ خریدی جائیں. بغیر وارنٹی کی تمام ادویات کی خریدوفروخت غیر قانونی ہے جو کہ ڈرگ ایکٹ کے تحت قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کی جاۓ گی.
میڈیکل سٹوروں میں صفائی کا خاص خیال رکھا جاۓ اور مریض کے ساتھ بہتر طریقے سے پیش آنا اور ادویات کے بارے میں بہتر طریقے سے رہنمائی کرنا تاکہ مریض کو اس دوا سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ اعر کم سے کم نقصان (سائیڈ ایفیکٹ) ہوں.
شکریہ.
ڈرگ انسپکٹر بٹگرام/تورغر