RESCUE 1122 BATTAGRAM

RESCUE 1122 BATTAGRAM شہری ایمرجنسی کی صورت بروقت مدد کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1122پر بروقت کال کریں شکریہ ۔

04/09/2026

• ریسکیو 1122 بٹگرام کی ہیلپ لائن 1122 پر فنی خرابی کی وجہ سے کال موصول نہیں ہو سکتی۔ ریسکیو 1122 ٹیکنیکل سٹاف ہیلپ لائن ٹھیک کرنے کیلئے NTC /PTCL کے ساتھ رابطے میں ہیں. NTC /PTCL انتظامیہ کے مطابق فالٹ جلد ٹھیک کر دیا جائے گا۔

• آپ سب کو مطلع کیا جاتا ہے کہ ہیلپ لائن 1122 ٹھیک ہونے تک بٹگرام میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں درجہ ذیل نمبرز پر رابطہ کر کے ریسکیو1122 کی سہولیات/خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں

03429065636
0302 5953437
0333 5216269
KP Rescue1122
fans
Deputy Commissioner Battagram

ریسکیو 1122 بٹگرام | روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ اپڈیٹمورخہ: 03 ستمبر 2026بٹگرام: کوزہ بانڈہ کے قریب موٹر سائیکل ٹریفک اور موٹرکا...
03/09/2026

ریسکیو 1122 بٹگرام | روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ اپڈیٹ
مورخہ: 03 ستمبر 2026

بٹگرام: کوزہ بانڈہ کے قریب موٹر سائیکل ٹریفک اور موٹرکار کے درمیان تصادم۔

بٹگرام: اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 بٹگرام کی ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

بٹگرام: حادثے کے نتیجے میں 3افراد زخمی ہوئے۔

بٹگرام: ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی

ترجمان: ریسکیو 1122 بٹگرام

ریسکیو 1122 بٹگرام | آگاہی و تربیتی سیشنمورخہ: 03 ستمبر 2026بٹگرام: ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد، ریج...
03/09/2026

ریسکیو 1122 بٹگرام | آگاہی و تربیتی سیشن
مورخہ: 03 ستمبر 2026

بٹگرام: ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا شاہ فہد، ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بٹگرام جان محمد آفریدی کی ہدایات پر اسٹیشن ہاؤس انچارج یوسف جمال کی نگرانی میں نادرا میں ریسکیو 1122 بٹگرام کی ٹریننگ ونگ ٹیم کے زیرِاہتمام خصوصی آگاہی و تربیتی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔

سیشن کے دوران عملے کو فائر سیفٹی، حفاظتی تدابیر، آگ سے بچاؤ، محفوظ انخلا اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 سے بروقت مدد حاصل کرنے کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا۔

اختتام پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا سعود احمد نے ریسکیو 1122 بٹگرام کی ٹریننگ ونگ ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس تربیتی سرگرمی کو انتہائی مفید قرار دیا۔

ریسکیو 1122 بٹگرام کا مقصد عوام کو محفوظ، باشعور اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔

آگاہی آج، حفاظت کل

ترجمان
ریسکیو 1122 بٹگرام
fans
KP Rescue1122
Deputy Commissioner Battagram

ریسکیو 1122 بٹگرام/ریکوریمورخہ:02ستمبر 2026بٹگرام: گاؤں پیرہاڑی کے قریب ایک سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔بٹگرام: اطل...
02/09/2026

ریسکیو 1122 بٹگرام/ریکوری
مورخہ:02ستمبر 2026

بٹگرام: گاؤں پیرہاڑی کے قریب ایک سوزوکی گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔

بٹگرام: اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122کی ڈیزاسٹر ٹیم بمع ریکوری وہیکل فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

بٹگرام: ریسکیو 1122 کی ڈیزاسٹر ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بروقت کارروائی کی اور سوزوکی گاڑی کو بحفاظت ریکور کر لیا۔

ترجمان: ریسکیو 1122 بٹگرام
fans
KP Rescue1122
Deputy Commissioner Battagram

*ریسکیو 1122 بٹگرام ماہانہ كارگردگی رپورٹ ماہ اگست سال 2026*بٹگرام : تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرجان محمد آفری...
01/09/2026

*ریسکیو 1122 بٹگرام ماہانہ كارگردگی رپورٹ ماہ اگست سال 2026*

بٹگرام : تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرجان محمد آفریدی کی سربراہی میں ریسکیو1122 بٹگرام نے 146حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں._

_بٹگرام: ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریسکیو1122 شاہ فہد صاحب کے احکامات پر ریسکیو 1122 بٹگرام کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری، جس کے مطابق ریسکیو 1122 بٹگرام نے عوام کو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ان کی جان و مال بچھانے کیلئے مجموعی طور پر146 حادثات میں اپنی خدمات فراہم کیں._

بٹگرام :ریسکیو1122 بٹگرام کنٹرول روم کو مجموعی طور پر10613 کالز موصول ہوئیں، جن میں 3892معلوماتی کالز، 146ایمرجنسی کالز اور6575 غیر مزاحمتی کالز شامل ہیں.

بٹگرام : ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر جان محمد آفریدی نے ماہانہ رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 بٹگرام نے گزشتہ1ماہ اگست کے دوران 146حادثات میں مختلف ہنگامی صورتحال کے دوران بروقت پیشہ ورانہ سہولیات فراہم کیں۔تفصیلات کے مطابق جولائ کے دوران، میڈیکل ایمرجنسی کے116، روڈ ٹریفک ایکسڈنٹ کے 15آگ لگنے کے03، گولی لگنے کے 01، ڈوبنے کے 01؛ ریکوری ایمرجنسی10 واقعہ میں خدمات فراہم کیں

بٹگرام : ریسکیو 1122 بٹگرام نے ماہ اگست میں61ریفرل ایمرجنسیوں میں خدمات فراہم کیں جن میں 49مریضوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس جبکہ12 مریضوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹگرام منتقل کیا گیا.

ترجمان :ریسکیو1122بٹگرام
KP Rescue1122
fans

30/08/2026

ریسکیو1122 خیبرپختونخوا کا GLOF الرٹ

پاکستان محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری ایڈوائزری کے مطابق 31 اگست کی رات سے 4 ستمبر تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش جبکہ شمالی علاقوں بالخصوص گلیشیئرز سے متصل وادیوں میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ہے۔

درجہ حرارت میں اضافے اور بارش کے مشترکہ اثرات کے باعث برف اور گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے، دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں میں پانی کی سطح اچانک بلند ہونے، گلیشیئر لیک آؤٹ برسٹ فلڈ (GLOF)، اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی و پتھروں کے تودے گرنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے اضلاع میں چترال اپر، چترال لوئر، دیر اپر، اپر سوات، اپر کوہستان اور مانسہرہ شامل ہیں۔

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں اور بارش یا شدید گرمی کے دوران ان علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت سے اجتناب کریں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تیز بہاؤ والے پانی میں گاڑی لے جانے سے گریز کیا جائے، کیونکہ پانی کے تیز بہاؤ سے گاڑیوں کے بہہ جانے کا خطرہ ہوتا ہے۔ ندی نالوں میں پانی کے رنگ میں اچانک تبدیلی، غیر معمولی گدلا پن یا پتھروں کے گرنے اور رگڑنے کی آواز محسوس ہونے کی صورت میں فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل ہوں۔

نشیبی علاقوں میں رہنے والے شہری خصوصی احتیاط کریں اور مقامی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔ مویشیوں اور ضروری سامان کو بلند اور محفوظ مقامات پر منتقل رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

ریسکیو 1122 نے سیاحوں اور مسافروں کو گلیشیئر جھیلوں، دریاؤں، ندی نالوں اور تنگ پہاڑی وادیوں کے قریب کیمپنگ، ٹریکنگ یا قیام سے گریز کرنے جبکہ خطرے والے علاقوں میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں اور اپنی جان و مال کے تحفظ کے لیے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

ریسکیو 1122 بٹگرام | روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ اپڈیٹمورخہ: 30 اگست 2026بٹگرام: میدان کے قریب موٹر سائیکل ٹریفک حادثے کا شکار ہو...
30/08/2026

ریسکیو 1122 بٹگرام | روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ اپڈیٹ
مورخہ: 30 اگست 2026

بٹگرام: میدان کے قریب موٹر سائیکل ٹریفک حادثے کا شکار ہو گئی۔

بٹگرام: اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 بٹگرام کی ایمبولینس بمعہ میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

بٹگرام: حادثے کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوا۔

بٹگرام: ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے زخمی کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹگرام منتقل کر دیا۔

ترجمان: ریسکیو 1122 بٹگرام

29/08/2026

ریسکیو 1122 بٹگرام
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ضلع بٹگرام کا دورہ
مورخہ: 29 اگست 2026
بٹگرام: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ضلع بٹگرام اور ضلع شانگلہ کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد اور ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کی ہدایات پر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بٹگرام جان محمد آفریدی کی زیرِ نگرانی ریسکیو 1122 بٹگرام کی جانب سے خصوصی ایمرجنسی رسپانس، سیکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قمر حیات سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موقع پر موجود تھے، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دورے کے دوران تمام ضروری انتظامات اور سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا گیا۔

دورے کے دوران ریسکیو 1122 بٹگرام کی ایمبولینسز، فائر وہیکل، ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم اور متعلقہ اہلکاروں کو مختلف اہم مقامات پر ہائی الرٹ رکھا گیا، تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری، مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں امدادی کارروائیاں انجام دی جا سکیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری اور الرٹنس کا مظاہرہ کیا۔

ریسکیو 1122 بٹگرام عوام کی جان و مال کے تحفظ، ہنگامی حالات میں بروقت امداد اور مؤثر ایمرجنسی رسپانس کے لیے ہر وقت تیار ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 بٹگرام

ریسکیو 1122 بٹگراموزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ضلع بٹگرام کا دورہمورخہ: 29 اگست 2026بٹگرام: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفر...
29/08/2026

ریسکیو 1122 بٹگرام
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ضلع بٹگرام کا دورہ
مورخہ: 29 اگست 2026
بٹگرام: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ضلع بٹگرام اور ضلع شانگلہ کا دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دورے کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا شاہ فہد اور ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال کی ہدایات پر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بٹگرام جان محمد آفریدی کی زیرِ نگرانی ریسکیو 1122 بٹگرام کی جانب سے خصوصی ایمرجنسی رسپانس، سیکیورٹی اور حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بٹگرام محمد شعیب، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر قمر حیات سمیت دیگر ضلعی افسران بھی موقع پر موجود تھے، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے دورے کے دوران تمام ضروری انتظامات اور سیکیورٹی اقدامات کو یقینی بنایا گیا۔

دورے کے دوران ریسکیو 1122 بٹگرام کی ایمبولینسز، فائر وہیکل، ڈیزاسٹر ریسکیو ٹیم اور متعلقہ اہلکاروں کو مختلف اہم مقامات پر ہائی الرٹ رکھا گیا، تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری، مؤثر اور پیشہ ورانہ انداز میں امدادی کارروائیاں انجام دی جا سکیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھاتے ہوئے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مکمل تیاری اور الرٹنس کا مظاہرہ کیا۔

ریسکیو 1122 بٹگرام عوام کی جان و مال کے تحفظ، ہنگامی حالات میں بروقت امداد اور مؤثر ایمرجنسی رسپانس کے لیے ہر وقت تیار ہے۔

ترجمان ریسکیو 1122 بٹگرام
fans
Deputy Commissioner Battagram

Address

Battagram

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RESCUE 1122 BATTAGRAM posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to RESCUE 1122 BATTAGRAM:

Shortcuts

Share