21/04/2025
حکومت خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر بٹگرام آصف علی خان کی ہدایات پر ضلع بٹگرام میں صفائی کے حوالے سے خصوصی مہم جاری۔
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن بٹگرام کا عملہ شہر کی گلیوں بازاروں, مین شاہراہوں پہ صفائی کے حوالے سے اپنے فرائض سر انجام دینے میں مصروف ہے۔۔۔
اس سلسلے میں مین لائینوں کی ڈیسلٹنگ, گلیوں, بازاروں,تمام شاہراہوں سے کچرے کے ڈھیر ختم کرنا, سڑک کناروں سے مشین کی مدد سے مٹی کو ہٹانا اور کھلے مین ہولز پہ ڈھکن رکھنے سمیت تمام کام بھرپور طریقے سے جاری ہیں۔
آج اس سلسلے میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل خان کی نگرانی میں تھاکوٹ بازار میں خصوصی صفائی مہم چلائی گئی۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل خان کا کہنا ہے کہ حکومت خیبر پختونخوا کی خصوصی صفائی مہم دیگر اضلاع کی طرح بٹگرام تھاکوٹ میں بھی بھرپور طریقے سے منائی جا رہی ہے ہمارا مقصد شہر کو صاف ستھرا رکھنا اور گندگی سے پاک رکھنا ہے ،اس سلسلے میں شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنے گھروں, دکانوں کا کوڑا کرکٹ مقرر کردہ جگہ پہ پھینکیں تاکہ ہمارے سینٹری ورکرز وھاں سے بروقت اٹھا سکیں اور شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو۔