Hazara Tribal Forest Division Battagram

Hazara Tribal Forest Division Battagram Save Forest, Save Human

انسدادِ لکڑی اسمگلنگ مہمچیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر جاری انسدادِ لکڑی اسمگلنگ مہم کے دوران، مورخہ 23  ج...
23/07/2026

انسدادِ لکڑی اسمگلنگ مہم

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر جاری انسدادِ لکڑی اسمگلنگ مہم کے دوران، مورخہ 23 جولائی 2026 کو ڈی ایف او ہزارہ ٹرائبل فارسٹ ڈویژن بٹگرام کی ہدایات کی روشنی میں، ایس ڈی ایف او الائی اور متعلقہ اسٹاف نے کاروائی کے دوران کرگ کے مقام پر غیر قانونی لکڑ از قسم کاہل سے بھری گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔
کارروائی کے دوران 44 عدد پلینکس کاہل ضبط کیے گئے، جن کا مجموعی حجم تقریباً 22.20 کیوبک فٹ بنتا ہے۔ لکڑی اور گاڑی کو ضبط کر کے ملزم کے خلاف فارسٹ آرڈیننس کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کا مقصد جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانا، غیر قانونی کٹائی اور ٹمبر اسمگلنگ کی روک تھام اور جنگلات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت اقدامات اٹھانا تھا۔
ضبط شدہ لکڑی کنڈو چیک پوسٹ منتقل کر دی گئی۔
ڈویژنل فارسٹ آفیسر ہزارہ ٹرائبل فارسٹ ڈویژن (بٹگرام)

On 16th July 2026, representatives of various media outlets in Pakistan paid a detailed visit to different Roadside Depo...
18/07/2026

On 16th July 2026, representatives of various media outlets in Pakistan paid a detailed visit to different Roadside Depots under Allai Forest Sub-Division, Hazara Tribal Forest Division Battagram and the said delegation was led by Mr Latif ur Rehman spokesperson of the CCFEW -Dapartment.

On this occasion, the Conservator Upper Hazara Circle Mansehra Mr. Salim Khan Marwat, Divisional Forest Officer Hazara Tribal Forest Division Battagram Mr. Rafiqullah, Sub-Divisional Forest Officer Allai Forest Sub-Division Mr. Syed Zubair Shah, along with relevant forest staff, were also present.

During the visit, the Conservator Upper Hazara Circle Mansehra and the DFO Battagram briefed the media representatives in detail on the Khyber Pakhtunkhwa Woodlot Policy 2017 and the aims, procedures, and legal requirements of the Joint Forest Management Committees (JFMC). They clarified that all timber present at the roadside depots is procured and transported in accordance with the prescribed legal procedures. Official transport passes for the movement of timber are issued only after the completion of all legal formalities and payment of government taxes and other dues. This ensures transparency, legality, and effective monitoring.

The media representatives were also informed about the various initiatives being undertaken by the Forest Department for forest conservation, afforestation campaigns, sustainable use of natural resources, environmental protection, and mitigation of the impacts of climate change. Emphasis was also placed on public participation and the role of local communities to further strengthen forest conservation efforts.

At the conclusion of the visit, the Conservator Upper Hazara Circle Mansehra Mr. Salim Khan Marwat and the Divisional Forest Officer Hazara Tribal Forest Division Battagram Mr. Rafiqullah expressed their sincere gratitude to all media representatives and other participants. They expressed hope that the media will continue to play an effective and responsible role in highlighting the positive activities of the Forest Department, forest conservation, promotion of afforestation, environmental protection, and public awareness, in order to help realize the vision of a green, safe, and prosperous Pakistan.

Office of the Divisional Forest Officer
Hazara Tribal Forest Division Battagram

Media Delegation Visits Roadside Depots in Allai, Briefed on KP Woodlot Policy and Forest Initiatives*BATTAGRAM: On 15 A...
18/07/2026

Media Delegation Visits Roadside Depots in Allai, Briefed on KP Woodlot Policy and Forest Initiatives*

BATTAGRAM: On 15 April 2026 Representatives of various electronic media outlets from across Pakistan ,led by M/S Shakeel DFO -Peshawar and Muhammad Rashid DFO -Bajaur (Focal persons) visited several Roadside Depots established under Allai Forest Sub-Division, Hazara Tribal Forest Division on Tuesday.

The visit was attended by Mr. Salim Khan Marwat, Conservator Upper Hazara Circle Mansehra; Mr. Rafiqullah, Divisional Forest Officer (DFO) Hazara Tribal Forest Division Battagram; Mr. Syed Zubair Shah, Sub-Divisional Forest Officer (SDFO) Allai; Mr. Junaid Nazir, SDFO Battagram; Mr. Muhammad Zakir, Range Forest Officer; and other forest department officials.

Addressing the media, the Conservator and the DFO gave a detailed briefing on the salient features of the Khyber Pakhtunkhwa Woodlot Policy 2017. They explained that under the policy, timber is transported to roadside depots only after fulfilling all legal requirements. Transport passes for the lawful movement of timber are issued only upon payment of prescribed government taxes and other dues, thereby ensuring transparency and accountability.

The officials also highlighted the role and responsibilities of Joint Forest Management Committees (JFMCs) and the department’s partnership-based approach with local communities for sustainable forest management.

The media delegation was further briefed on the objectives and achievements of the Government of Khyber Pakhtunkhwa’s “Billion Tree Program” and “10 Billion Tree Tsunami Program.” The officials outlined ongoing efforts related to large-scale afforestation, forest conservation, and environmental rehabilitation across the province.

On the occasion, forest owners also met with department officials. Their grievances and suggestions were heard and officials reaffirmed the department’s commitment to transparency, uniform enforcement of law, sustainable management of forests, and protection of the legitimate rights of forest owners.

In his concluding remarks, Conservator Salim Khan Marwat and DFO Rafiqullah thanked the media representatives, forest owners, and all participants. They expressed hope that the media would continue to play a constructive role in promoting forest conservation, afforestation drives, and public awareness.
Office of the Divisional Forest Officer
Hazara Tribal Forest Division, Battagram

17/07/2026

موضوع: سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی لکڑی سے لدی گاڑی کے حوالے سے وضاحتی رپورٹ
جنابِ والا!
باادب گزارش ہے کہ معمول کی گشت کے دوران مقام پوکل (POKAL) میں، بلاک آفیسر بیاری کی اطلاع پر لکڑی سے لدا ایک ڈمپر ٹرک روکا گیا اور اس کا ٹرانزٹ چالان چیک کیا گیا۔
جانچ کے دوران معلوم ہوا کہ ڈمپر میں موجود لکڑی موضع گنگوال، خسرہ نمبر 1880 سے قانونی طور پر حاصل کی گئی تھی۔ تاہم شبہ کی بنا پر گاڑی کو سڑک کے کنارے کھڑا کر کے اس کی تفصیلی جانچ کی گئی۔ تصدیق کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ڈمپر میں موجود لکڑی کی مقدار جاری شدہ ٹرانزٹ چالان میں درج مقدار سے زیادہ تھی۔
ٹرانزٹ چالان کے مطابق ڈمپر میں 45 اسکانٹس جن کا کل حجم 307.78 مکعب فٹ ہونا چاہیے تھا، جبکہ جسمانی جانچ کے دوران ڈمپر میں 347.45 مکعب فٹ لکڑی موجود پائی گئی، یعنی 39.67 مکعب فٹ اضافی لکڑی لوڈ تھی، جو جاری شدہ چالان میں درج مقدار سے زائد تھی۔
مذکورہ بے ضابطگی کے پیشِ نظر ڈمپر کو تحویل میں لے کر بنا پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا، کیونکہ آلائی میں گاڑی کو محفوظ رکھنے کی مناسب جگہ موجود نہیں تھی۔ بعد ازاں مذکورہ خسرہ کے قانونی اٹارنی کے خلاف خیبر پختونخوا ڈسپوزل آف ایکسپلوئیٹیبل ٹریز آف ووڈ لاٹ رولز 2017 کے رول 3(3)(ب) کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی، کیونکہ اس نے اصل قانونی لکڑی میں اضافی لکڑی شامل (Admixture) کی تھی۔ اس خلاف ورزی پر 2,94,200 روپے بطور جرمانہ/معاوضہ وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کرا دیے گئے۔
لہٰذا یہ وضاحتی رپورٹ برائے مہربانی اطلاع و ریکارڈ کے لیے پیش خدمت ہے۔
ڈویژنل فارسٹ آفیسر
ہزارہ ٹرائبل فارسٹ ڈویژن، بٹگرام
مورخہ: 17-07-2026



آج مورخہ 15 جولائی 2026 کو پاکستان کے مختلف الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان نے الائی فارسٹ سب ڈویژن، ہزارہ ٹرائیبل فارسٹ ڈو...
15/07/2026

آج مورخہ 15 جولائی 2026 کو پاکستان کے مختلف الیکٹرانک میڈیا کے نمائندگان نے الائی فارسٹ سب ڈویژن، ہزارہ ٹرائیبل فارسٹ ڈویژن بٹگرام کے تحت قائم مختلف روڈ سائیڈ ڈپوں کا دورہ کیا۔
دورے کے موقع پر کنزرویٹر اپر ہزارہ سرکل مانسہرہ جناب سلیم خان مروت، ڈویژنل فارسٹ آفیسر ہزارہ ٹرائیبل فارسٹ ڈویژن بٹگرام جناب رفیق اللہ، سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر الائی جناب سید زبیر شاہ، سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر بٹگرام جناب جنید نذیر، رینج فارسٹ آفیسر جناب محمد ذاکر اور دیگر متعلقہ فارسٹ عملہ بھی موجود تھا۔
کنزرویٹر اور ڈی ایف او صاحب نے میڈیا نمائندگان کو خیبر پختونخوا ووڈلاٹ پالیسی 2017 کے اہم نکات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس پالیسی کے تحت لکڑی تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی روڈ سائیڈ ڈپو تک پہنچائی جاتی ہے۔ مقررہ سرکاری ٹیکس اور دیگر واجبات کی ادائیگی کے بعد ہی لکڑی کی قانونی نقل و حمل کے لیے ٹرانسپورٹ پاس جاری کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ جوائنٹ فارسٹ مینجمنٹ کمیٹی JFMC کے کردار، ذمہ داریوں اور مقامی کمیونٹی کے ساتھ شراکت داری کی بنیاد پر جنگلات کے پائیدار انتظام پر بھی روشنی ڈالی گئی۔
حکومت خیبر پختونخوا کے "بلین ٹری پروگرام" اور "10 بلین ٹری سونامی پروگرام" کے اہداف، کامیابیوں، شجرکاری مہم، جنگلات کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری سے متعلق اقدامات سے بھی میڈیا کو آگاہ کیا گیا۔
دورے کے اختتام پر جنگلات کے مالکان سے ملاقات کی گئی۔ ان کے مسائل اور تجاویز کو توجہ سے سنا گیا۔ محکمہ جنگلات نے انہیں یقین دلایا کہ شفافیت، قانون کی یکساں عملداری، جنگلات کے پائیدار انتظام اور مالکان کے جائز حقوق کے تحفظ کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
آخر میں کنزرویٹر اپر ہزارہ سرکل مانسہرہ جناب سلیم خان مروت اور ڈی ایف او بٹگرام جناب رفیق اللہ نے میڈیا نمائندگان، جنگلات کے مالکان اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ میڈیا جنگلات کے تحفظ، شجرکاری اور عوامی آگاہی کے فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔

ڈویژنل فارسٹ آفیسر
ہزارہ ٹرائیبل فارسٹ ڈویژن بٹگرام

*چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات اور حکومتِ خیبر پختونخوا کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت* محکمہ جنگلات خیبر پختونخ...
14/07/2026

*چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات اور حکومتِ خیبر پختونخوا کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت* محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں ٹمبر مافیا، غیر قانونی ٹمبر اور جنگلاتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف اپنی فیصلہ کن کارروائیاں مزید تیز کر دی ہے"۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 14 جولائی 2026 کو ڈی ایف او ہزارہ ٹرائبل فارسٹ ڈویژن بٹگرام کی ہدایات کی روشنی میں، ایس ڈی ایف او الائی اور متعلقہ اسٹاف نے کاروائی کے دوران گنتڑ کمپارٹمنٹ نمبر 10 کے مقام پر غیر قانونی لکڑ از قسم کاہل کو قبضے میں لے لیا۔
کارروائی کے دوران 10 عدد سکینٹس کاہل ضبط کیے گئے، جن کا مجموعی حجم تقریباً 36.76 کیوبک فٹ بنتا ہے۔ لکڑی کو ضبط کر کے ملزم کے خلاف فارسٹ آرڈیننس کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کا مقصد جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانا، غیر قانونی کٹائی اور ٹمبر اسمگلنگ کی روک تھام اور جنگلات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت اقدامات اٹھانا تھا۔حکام نے مقامی افراد کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ جنگلات میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی یا لکڑی کی نقل و حمل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ضبط شدہ لکڑی کنڈو چیک پوسٹ منتقل کر دی گئی۔
ڈویژنل فارسٹ آفیسر ہزارہ ٹرائبل فارسٹ ڈویژن (بٹگرام)

*چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات اور حکومتِ خیبر پختونخوا کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت* محکمہ جنگلات خیبر پختونخ...
06/07/2026

*چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات اور حکومتِ خیبر پختونخوا کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت* محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں ٹمبر مافیا، غیر قانونی ٹمبر اور جنگلاتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف اپنی فیصلہ کن کارروائیاں مزید تیز کر دی ہے"۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 06 جولائی 2026 کو ڈی ایف او ہزارہ ٹرائبل فارسٹ ڈویژن بٹگرام کی ہدایات کی روشنی میں، ایس ڈی ایف او بٹگرام اور متعلقہ اسٹاف نے کاروائی کے دوران الائی روڈ تھاکوٹ کے مقام پر غیر قانونی لکڑ از قسم چیڑ سے لدی ڈاٹسن رجسٹریشن نمبر C4116 کو قبضے میں لے لیا۔
کارروائی کے دوران 10 عدد لاگز چیڑ ضبط کیے گئے، جن کا مجموعی حجم تقریباً 49.57 کیوبک فٹ بنتا ہے۔ لکڑی کو ضبط کر کے ملزم کے خلاف فارسٹ آرڈیننس کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کا مقصد جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانا، غیر قانونی کٹائی اور ٹمبر اسمگلنگ کی روک تھام اور جنگلات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت اقدامات اٹھانا تھا۔حکام نے مقامی افراد کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ جنگلات میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی یا لکڑی کی نقل و حمل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ضبط شدہ لکڑی ڈویژنل آفس بٹگرام منتقل کر دی گئی۔
ڈویژنل فارسٹ آفیسر ہزارہ ٹرائبل فارسٹ ڈویژن (بٹگرام)

*چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات اور حکومتِ خیبر پختونخوا کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت* محکمہ جنگلات خیبر پختونخ...
01/07/2026

*چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات اور حکومتِ خیبر پختونخوا کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت* محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں ٹمبر مافیا، غیر قانونی ٹمبر اور جنگلاتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف اپنی فیصلہ کن کارروائیاں مزید تیز کر دی ہے"۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 01 جولائی 2026 کو ڈی ایف او ہزارہ ٹرائبل فارسٹ ڈویژن بٹگرام کی ہدایات کی روشنی میں، ایس ڈی ایف او بٹگرام اور متعلقہ اسٹاف نے کاروائی کے دوران میرانی کے مقام پر موجود غیر قانونی لکڑ از قسم کاہل کو قبضے میں لے لیا۔
کارروائی کے دوران 11 عدد لاگز کاہل ضبط کیے گئے، جن کا مجموعی حجم تقریباً 32.14 کیوبک فٹ بنتا ہے۔ لکڑی کو ضبط کر کے ملزم کے خلاف فارسٹ آرڈیننس کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کارروائی کا مقصد جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانا، غیر قانونی کٹائی اور ٹمبر اسمگلنگ کی روک تھام اور جنگلات کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف سخت اقدامات اٹھانا تھا۔حکام نے مقامی افراد کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ جنگلات میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی یا لکڑی کی نقل و حمل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
ضبط شدہ لکڑی ڈویژنل آفس بٹگرام منتقل کر دی گئی۔
ڈویژنل فارسٹ آفیسر ہزارہ ٹرائبل فارسٹ ڈویژن (بٹگرام)

*چیف سیکرٹری* خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات اور حکومتِ خیبر پختونخوا کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت محکمہ جنگلات خیبر پختونخ...
30/06/2026

*چیف سیکرٹری* خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات اور حکومتِ خیبر پختونخوا کی گڈ گورننس پالیسی کے تحت محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا نے صوبہ بھر میں ٹمبر مافیا، غیر قانونی لکڑی کی نقل و حمل اور جنگلاتی جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف اپنی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ 30 جون 2026 کو ڈویژنل فاریسٹ آفیسر *(DFO) رفیق اللہ صاحب* ہزارہ ٹرائبل فارسٹ ڈویژن اور *ایس ڈی ایف او* بٹگرام جنید نظیر صاحب کی خصوصی ہدایات پر فارسٹر *عطاءاللہ غوری* اور ریڈ انچارج فارسٹر *احمد سعید* نے *بلندکوٹ* کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے *20* عدد نگ از قسم *بیاڑ* (47 مکسر فٹ) غیر قانونی لکڑی اپنی تحویل میں لے کر *ڈویژنل* آفس منتقل کر دی۔

محکمہ *جنگلات بٹگرام* نے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت مختلف علاقوں میں چھاپہ مار مہم شروع کر رکھی ہے، جو آئندہ بھی بلاامتیاز جاری رہے گی۔ *محکمہ جنگلات* اس عزم کا اعادہ کرتا ہے کہ قومی وسائل کی حفاظت اور جنگلاتی جرائم کے خاتمے کے لیے ہر ممکن قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈویژنل فارسٹ آفیسر ہزارہ ٹرائبل فارسٹ ڈویژن (بٹگرام)


Address

Battagram

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hazara Tribal Forest Division Battagram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Hazara Tribal Forest Division Battagram:

Shortcuts

Share