05/08/2026
بٹگرام :- یومِ شہدائے پولیس کی مرکزی تقریب ، شہداء کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ۔
انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے وژن ، ریجنل پولیس آفیسر ہزارہ ناصر محمود ستی کی ہدایات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کی زیرِ نگرانی پولیس لائن بٹگرام میں 5 اگست یومِ شہدائے پولیس کی مرکزی تقریب انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوئی ۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنر بٹگرام شعیب خان ، ڈی پی او بٹگرام قمر حیات خان (PSP) ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن امجد حسین خان ، ضلعی انتظامیہ کے افسران ، سیاسی و سماجی شخصیات ، پولیس افسران و اہلکاروں ، شہداء کے معزز ورثاء، سول سوسائٹی، تاجر برادری، وکلاء، علماء کرام، صحافیوں اور طلبہ نے شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا ۔ قومی ترانہ جبکہ شہداءِ پولیس کی ارواح کے ایصالِ ثواب، وطنِ عزیز کے امن و استحکام اور فورس کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس کے شہداء نے فرض شناسی، جرات اور ایثار کی ایسی لازوال داستانیں رقم کیں جو ہمیشہ قوم کے لیے باعثِ فخر رہیں گی۔ ان کا مقدس لہو امن، قانون کی بالادستی اور عوام کے تحفظ کی روشن علامت ہے۔
تقریب کے اختتام پر شہداء کے اہلِ خانہ کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا پولیس اپنے شہداء کی امانت، ان کے مشن اور ان کے اہلِ خانہ کی عزت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی ۔ کیونکہ شہداء ہماری تاریخ کا روشن باب اور ہمارا دائمی فخر ہیں ۔
ترجمان بٹگرام پولیس