عوامی نیشنل پارٹی ضلع بٹگرام

عوامی نیشنل پارٹی ضلع بٹگرام Awami National Party Battagram (Official)

پختونخوا ہمارے آبا و اجداد کی زمین وطن اور مسکن ہے پاکستان نہیں تھا لیکن ہم یہاں آباد تھے ہم تقسیم ہند کے خلاف تھے لیکن ...
20/08/2026

پختونخوا ہمارے آبا و اجداد کی زمین وطن اور مسکن ہے پاکستان نہیں تھا لیکن ہم یہاں آباد تھے ہم تقسیم ہند کے خلاف تھے لیکن پنجابی استعمار اور انگریز کے مہروں نے بنا لیا اب ہم مزید پختونخوا سرزمین کو تقسیم ہونے نہیں دیں گے!
|

20/08/2026
عوامی نیشنل پارٹی تحصیل آلائی کے صدر نیاز محمد موسیٰ خیل کا واضح اور دوٹوک مؤقف ہے کہ آلائی  کے عوام صوبہ ہزارہ نہیں بلک...
20/08/2026

عوامی نیشنل پارٹی تحصیل آلائی کے صدر نیاز محمد موسیٰ خیل کا واضح اور دوٹوک مؤقف ہے کہ آلائی کے عوام صوبہ ہزارہ نہیں بلکہ اباسین ڈویژن کے قیام کے حامی ہیں۔

ہم سمجھتے ہیں کہ آلائی سمیت پورے خطے کے عوام کی حقیقی خواہشات، جغرافیائی شناخت، تاریخی پس منظر اور انتظامی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اباسین ڈویژن کا قیام زیادہ موزوں اور عوامی مفاد میں ہے۔

عوام کو کسی غلط فہمی یا غیر واضح بیانیے میں رکھنے کے بجائے ان کی حقیقی آواز کو سامنے لانا ضروری ہے۔
ہماری ترجیح عوام کی رائے، علاقے کے مفادات اور ایک مضبوط و بااختیار اباسین ڈویژن ہے۔

نیاز محمد موسیٰ خیل
صدر، عوامی نیشنل پارٹی تحصیل آلائی

جیسے کہ کالا باغ ډیم کو اے این پی نے دفن کیا ہے انشاءاللہ اسی طرح ہزارہ صوبہ بھی دفن ہوگا جیسے کالا باغ ڈیم کا نام کوئی ...
20/08/2026

جیسے کہ کالا باغ ډیم کو اے این پی نے دفن کیا ہے انشاءاللہ اسی طرح ہزارہ صوبہ بھی دفن ہوگا جیسے کالا باغ ڈیم کا نام کوئی لینے والا نہیں راھا انشاءاللہ اسی طرح ہزارہ صوبہ کے نام لینے والا بھی کوئی نہیں رہے گا اے این پی۔ زندہ باد
جان محمد اےاین پی

خیبر پختونخوا کے ٹکڑے کرنے کی بات کرنے والو ہوش کے ناخن لو تم ترقی دینے سے قاصر ہو اس لیے اب صوبے بیچ رہے ہو تم عوام کو ...
20/08/2026

خیبر پختونخوا کے ٹکڑے کرنے کی بات کرنے والو ہوش کے ناخن لو تم ترقی دینے سے قاصر ہو اس لیے اب صوبے بیچ رہے ہو تم عوام کو روزگار، صحت اور تعلیم نہیں دے سکے اس لیے اب لسانی کارڈ کھیل رہے ہو ہمارا مطالبہ بہت واضح ہے ہمیں نیا صوبہ نہیں چاہیے ہمیں بہتر نظام چاہیے ہمیں وہ فنڈ چاہییں جو اسلام آباد سے آتے ہیں اور راستے میں غائب ہو جاتے ہیں گزشتہ پندرہ سال میں جو اربوں کا بجٹ آیا وہ کہاں گیا سکول کہاں ہیں ہسپتال کہاں ہیں روزگار کہاں ہے تم اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اب صوبے کا ڈرامہ کر رہے ہو ہمیں وہ سہولیات چاہییں جو 18 ویں ترمیم کے بعد بھی ہمیں نہیں ملی نئے صوبے سے مسئلہ حل ہو گا یا بجٹ مزید تقسیم ہو گا مسئلہ صوبے کا نہیں حکمرانی کا ہے تقسیم کے بجائے ترقی دو ہم واضح طور پر اعلان کرتے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں کسی بھی نئے صوبے کی تشکیل ہماری قومی وحدت پر حملہ ہے ہمارے مسائل صوبوں کی کمی سے نہیں پیدا ہوئے ہمارے مسائل بدانتظامی کرپشن اور وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم سے پیدا ہوئے ہیں اگر واقعی عوام کی بہتری چاہتے ہو تو صوبے بنانے کے بجائے موجودہ نظام کو ٹھیک کرو ضلع کی سطح پر اختیارات دو ہسپتالوں میں ڈاکٹر لگاؤ سکولوں میں استاد بھیجو نوجوانوں کو روزگار دو صوبہ بنا کر تم صرف نئے وزیر نئے مشیر اور نئی کرپشن کی فیکٹریاں کھول دو گے

جیسے پنجابی پنجاب کیلئے کھڑے ہیں جیسے سندھی سندھ پر مر مٹنے کیلئے تیار ہیں ایسے ہی پختونخوا وطن پر سر قربان کریں گے ٹکڑے...
20/08/2026

جیسے پنجابی پنجاب کیلئے کھڑے ہیں جیسے سندھی سندھ پر مر مٹنے کیلئے تیار ہیں ایسے ہی پختونخوا وطن پر سر قربان کریں گے ٹکڑے نہیں کرنے دینگے


مسئلہ ہندکوان اور پختونوں کے درمیان ہےسمجھ نہیں آ رہی کہ گوجر بھائیوں کو کیا اور کیوں تکلیف ہو رہی ہےسید نادر شاہ
20/08/2026

مسئلہ ہندکوان اور پختونوں کے درمیان ہے
سمجھ نہیں آ رہی کہ گوجر بھائیوں کو کیا اور کیوں تکلیف ہو رہی ہے
سید نادر شاہ

ہمارا موقف بالکل واضح اور منطقی ہے۔ صوبہ ہزارہ کے نام پر عوام کو ٹرک کی بنی کے پیچھے لگا کر اقتدار کے ایوانوں میں مزے لی...
20/08/2026

ہمارا موقف بالکل واضح اور منطقی ہے۔ صوبہ ہزارہ کے نام پر عوام کو ٹرک کی بنی کے پیچھے لگا کر اقتدار کے ایوانوں میں مزے لینے والے عوامی نمائندہ قومیت، لسانیات یا سیاسی نعروں کے نام پر ووٹ لیتا ہے، تو اس کی کاکردگی کی جانچ بھی ان نتائج سے ہونی چاہیے جو وہ علاقے کے عوام کو دیتا ہے۔ اگر دہائیوں کے اقتدار اور اعلیٰ وفاقی و صوبائی عہدوں پر رہنے کے باوجود عوام کو بنیادی حقوق کے لیے آج بھی انکے حلقے کے لوگ سڑکوں پر آنا پڑے اور شاہراہیں بند کرنی پڑیں، تو یہ نعروں کی ناکامی اور حقیقی عوامی کارکردگی کا عدم وجود ہی ثابت کرتا ہے۔ متواتر وفاقی وزیر رہنے کے باوجود ایک شخص اپنے حلقے کے غریب عوام کی بنیادی حقوق نہیں دے سکتا وہ چلا ہے صوبہ بنانے
​ترقی کا تعلق کھوکھلے نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ہوتا ہے—جیسے معیاری تعلیمی ادارے، بہتر بنیادی ڈھانچہ، ہسپتال اور پینے کا صاف پانی۔ جب تک عوام اپنے حقیقی مسائل پر بات نہیں کریں گے اور ذات، پات یا قومیت کے بجائے کارکردگی کی بنیاد پر اپنے نمائندوں سے حساب نہیں مانگیں گے، تب تک یہی پسماندگی برقرار رہے گی۔
​عوامی شعور اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اواز اٹھانا ہر شہری کا جمہوری اور اخلاقی حق ہے، اور یہی ایک بہتر مستقبل کی ضامن ہے۔

پختونخوا ہماری شناخت ہے اسکے حصول کیلئے ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ہم نے وزارتوں اور مراعات کو ٹکرایا ہزارہ تحر...
17/08/2026

پختونخوا ہماری شناخت ہے اسکے حصول کیلئے ہماری تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے ہم نے وزارتوں اور مراعات کو ٹکرایا ہزارہ تحریک تعصب اور نفرت کی بنیاد پر قائم ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں
عوام کے بنیادی حقوق، علاقائی شناخت اور جمہوری خودمختاری ہمیشہ سے اہم اور حساس موضوعات رہے ہیں۔ بٹگرام اور ہزارہ ڈویژن کی سماجی و سیاسی صورتحال کے پیش نظر ہر برادری کا اپنا ایک مؤقف اور نظریاتی ردعمل موجود ہے۔
بٹگرام اور اس کے ملحقہ علاقوں کی سیاسی اور انتظامی تاریخ کے کچھ اہم پہلو درج ذیل ہیں:
* شناخت اور قومیت: بٹگرام سمیت ہزارہ ڈویژن کے متعدد اضلاع میں پشتو بولنے والی پختون آبادی کی عددی اکثریت اور ثقافتی بالادستی ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے، جہاں لوگ خیبر پختونخوا کے ساتھ اپنے مذہبی، تاریخی اور لسانی رشتے کو اہم سمجھتے ہیں۔
* صوبہ ہزارہ کی تحاریک: ماضی میں بننے والی ہزارہ تحریکیں اور مختلف سیاسی موقف رکھنے والے رہنما مختلف انتظامی یا لسانی بنیادوں پر نئے صوبے کی تشکیل کی حمایت یا مخالفت کرتے رہے ہیں، جس پر خطے کے وکلاء، سیاسی فعالین اور عوامی رہنماؤں کا ہمیشہ کھل کر اظہارِ خیال رہا ہے۔
* انتظامی خودمختاری بمقابلہ عوامی یکجہتی: قانونی اور سیاسی فورمز پر وکلاء برادری بالخصوص بار ایسوسی ایشنز کا کردار مقامی سطح پر عوامی حقوق کی پاسداری اور یکجہتی کو قائم رکھنے میں اہم رہا ہے۔
کسی بھی جمہوری معاشرے میں مختلف سیاسی افکار کا وجود قدرتی ہے، تاہم خطے کی ترقی اور پائیدار امن کے لیے تمام طبقات اور اکائیوں کے قانونی و آئینی حقوق کا احترام بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔

🚨 اہم اطلاع / عاجزانہ اپیل 🚨​عوامی نیشنل پارٹی بٹگرام کے سینئر رہنما مشر شیر عالم ہوتل دیشان صاحب (شیر لالا) کا تقریباً ...
03/08/2026

🚨 اہم اطلاع / عاجزانہ اپیل 🚨
​عوامی نیشنل پارٹی بٹگرام کے سینئر رہنما مشر شیر عالم ہوتل دیشان صاحب (شیر لالا) کا تقریباً 13 سے 14 سالہ بیٹا "اسامہ" پچھلے تین دنوں سے اسلام آباد سے لاپتہ / گم شدہ ہے۔
​تمام انسانیت دوست احباب، سوشل میڈیا صارفین اور بالخصوص بٹگرام و اسلام آباد کے تمام لوگوں سے دلی اور پرزور اپیل ہے کہ اس معصوم بچے کی تلاش اور معلومات حاصل کرنے میں ہمارا ساتھ دیں اور اپنا اخلاقی کردار ادا کریں۔
​اگر کسی بھی شخص نے اس بچے کو کہیں دیکھا ہو یا اس کے بارے میں کوئی بھی معلومات یا سراغ ملے، تو برائے مہربانی انسانیت کے ناطے فوراً اس نمبر پر رابطہ فرما کر خاندان کو اطلاع دیں۔
​📞 رابطہ نمبر03059431546

Address

Battagram

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when عوامی نیشنل پارٹی ضلع بٹگرام posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share