ISF Tehsil Besham

ISF Tehsil Besham youth of Besham
Our Leader Imran khan ✌💯

15/08/2025
شکریہ صوبائی حکومت خیبرپختونخواشکریہ شوکت یوسفزئیایسا لیڈر ہونا چاہیے جو ہر مشکل وقت میں اپنے غیور عوام کیساتھ شانہ بشان...
15/08/2025

شکریہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا
شکریہ شوکت یوسفزئی
ایسا لیڈر ہونا چاہیے جو ہر مشکل وقت میں اپنے غیور عوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہو۔۔
وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر حالیہ
بارشوں سے ہونے والے مالی اور جانی نقصانات کے باعث دیگر متاثرہ اضلاع کی طرح شانگلہ کو بھی افت زدہ قرار دے دیا گیا ہے اور فوری طور پر ڈپٹی کمشنر کو 4 کروڑ روپے ریلیز کر دیے گئے ہیں۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے بارشوں میں جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لیے فی کس 10 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے بھی فوری امداد کا اعلان کر دیا ہے۔ گزشتہ رات سابق صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شوکت یوسف زئی نے وزیراعلی علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں ضلع شانگلہ میں ہونے والے تمام تر نقصانات سے اگاہ کیا۔ بعد ازاں انہوں نے پی ڈی ایم اے سے بھی رابطہ کیا اور ضلع شانگلہ میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے مالی اور جانی نقصانات کے بارے میں اگاہ کیا ۔ صوبائی پی ڈی ایمرجنسی اپریشن سینٹر امجد خان نے بتایا کہ شانگلہ کے لیے وزیراعلی کی ہدایت پر چار کروڑ روپے فوری طور پر ڈپٹی کمشنر شانگلہ کو ریلیز کر دیے گئے ہیں انہوں نے کہا کہ کل صبح تک جانی نقصانات کے بارے میں مکمل طور پر آپ ڈیٹس حاصل کی جا سکیں گی۔انہوں نے کہا کہ شانگلہ کو افت زدہ قرار دے دیا گیا ہے اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ وہ متاثرین کی فوری مدد
کریں۔

31/12/2023

پی ٹی ائی کے ضلعی صدر اور امیدوار پی کے 28 لیاقت یوسف زئی ریٹرننگ آفیسر بشام پی کے 28 کے بند آفس کے آگے حقائق بیان کررہے ہیں دفاتر کو تالے لگے ہیں اور
پورا عملہ غائب رہا

اسلام آبادپاکستان تحریک انصاف کے نگران چیرمین بیرسٹر گوہر سے رہنما پی ٹی آئی شانگلہ آختر علی چھٹان کی خصوصی ملاقات ۔ ملا...
17/12/2023

اسلام آباد
پاکستان تحریک انصاف کے نگران چیرمین بیرسٹر گوہر سے رہنما پی ٹی آئی شانگلہ آختر علی چھٹان کی خصوصی ملاقات ۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور آنے والے الیکشن ، شانگلہ حلقہ بندیوں میں غیر منصفانہ تقسیم کی فیصلہ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ رہنما پی ٹی آئی آختر علی چھٹان نے بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کے چیرمین مقرر ہونے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا

پی ٹی آئی ضلع شانگلہ کے صدر لیاقت یوسف زئی کی زیر صدارت یوسی کوڑمنگ کا اجلاس ڈاکٹر داود کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔ سابق...
13/12/2023

پی ٹی آئی ضلع شانگلہ کے صدر لیاقت یوسف زئی کی زیر صدارت یوسی کوڑمنگ کا اجلاس ڈاکٹر داود کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا ۔ سابق ناظم اعلی شانگلہ رشید الرحمن۔ عارف خاں۔ ملک بشیر ۔ موسی لالا۔ معروف لالا۔ چئیرمین روشن لالا ۔ چئیرمین اکرام شاہ۔احسان اللہ ۔ وحید آللہ۔ ڈاکٹر خان محمد۔ محمد نبی۔ خانزادہ خان اور دیگر کی بھی شرکت ۔ شانگلہ میں پی ٹی آئی ورکرز کنونشن کے انعقاد پر تفصیلی غور وخوص کیا گیا اوراس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پارٹی قیادت کی کال پر لبیک کہا جائیگا ۔ اور کنونشن کی کامیابی کےلئے ہرقسم کی قربانیوں سے دریغ نہیں کیا جا ئیگا۔

10/12/2023

پی ٹی آئی شانگلہ کے صدر لیاقت یوسف زئی کی زیر صدارت کانٹیننٹل ہوٹل بشام میں ہنگامی اجلاس ۔ صوبائی صدر علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر 25 دسمبر کو بشام میں مجوزہ ورکرز کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے ۔ لیاقت یوسف زئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بشام ورکرز کنونشن ایک نئی تاریخ رقم کریگی ضلع بھر سے زیادہ سے ذیادہ لوگ کنونشن میں شرکت کرکے یہ ثابت کریں گے کہ ظلم و جبر اور فسطائیت کے باوجود شانگلہ کے عوام عمران خان اور شوکت یوسفزئی سے والہانہ محبت کرتے ہیں اس موقع پر آرگنائزنگ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی جو ہر یوسی کی سطح پر اپنی کمپئن کا آغاز کریگی اور کنونشن کی تیاریوں کو مانیٹر کریگی ۔ ضلع صدر نے کہاکہ کنونشن میں شرکت کے لئے شیر افضل مروت کو خصوصی دعوت دی جائیگی اجلاس میں تحصیل بشام کے ہر یونین کونسل کے ذمہ داران ۔ ائی ایس ایف اور یوتھ ونگ کی لیڈر شپ بھی موجود تھی
آئی ایس ایف کی طرف سے تحصیل صدر عابد غلام یوسفزئی نے نمائندگی کی

چکیسر۔ پی ٹی ائی شانگلہ کے صدر لیاقت یوسف زئی کی زیر صدارت اہم اجلاس۔ تحصیل چئیرمین الپوری وقار خان۔ پی ٹی ائی کے سنئیر ...
08/12/2023

چکیسر۔ پی ٹی ائی شانگلہ کے صدر لیاقت یوسف زئی کی زیر صدارت اہم اجلاس۔ تحصیل چئیرمین الپوری وقار خان۔ پی ٹی ائی کے سنئیر رہنما نواز محمود خان۔ جنرل سیکرٹری ائی ایل ایف مالاکنڈ ڈویژن جواد نور ایڈووکیٹ۔لقمان حاجی۔ ملوک حاجی ۔ امیر عالم ۔ چئیرمین حسین علی۔ سابق ناظم محی الدین اور دیگر ذمہ داران کی شرکت ۔ چکیسر میں منعقدہ ورکرز کنونشن کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا حاجی لقمان کی سربراہی میں کنونشن کو کامیاب بنانے کےلئے سنئیر رہنماؤں پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ ہر یو سی کی سطح پر میٹنگ منعقد کئے جائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کنونشن میں لانے کی حکمت عملی اپنائی جائے

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو ان کے خلاف کارروائی ...
08/12/2023

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو ان کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا ۔ چیف جسٹس نے ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد دورکنی بینچ کے ارکان کے چلے جانے پر شام 5 بجے خود کیس سنا ۔ اور ضمانت منظور کرنے کے بعد رات 7 بجے تک خود ہائیکورٹ میں موجود اپنے چیمبر میں موجود رہے اور تمام کاغذی کاروائی مکمل ہونے کے بعد جب شوکت یوسف زئی بحفاظت وہاں سے نکل گئے تو چیف جسٹس بھی گھر چلے گئے قبل ازیں جب دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت پر شانگلہ پولیس کو نوٹس جاری کرکے 12 دسمبر کو ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا تو ان کے وکیل سکندر شاہ کو اطلاع ملی کہ پولیس شوکت یوسفزئی کو گرفتار کرنے کےلئے ہائیکورٹ کے باہر پہنچ چکی ہے جس پر انہیں دوبارہ عدالت عالیہ میں استدعا کرنا پڑی ۔شوکت ہوسف زئی شام 7 بجے تک ہائیکورٹ کی عمارت میں محصور رہے

07/12/2023

سابق صوبائی وزیر تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسفزئی تحریک انصاف کے مرکزی سینیئر نائب صدر شیر افضل مروت کے ہمراہ پیشی کے بعد ہائی کورٹ سے باہر ا رہے ہیں۔

Shaukat Yousafzai


*ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بعد پاکستان تحریک انصاف تحصیل بشام کا 22 دسمبر بروز جمعه بوقت 10 بجے (بشام )میں ورکرز کنونشن ...
06/12/2023

*ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بعد پاکستان تحریک انصاف تحصیل بشام کا 22 دسمبر بروز جمعه بوقت 10 بجے (بشام )میں ورکرز کنونشن منعقد کرنے کا اعلان*
*تمام کارکنان سے بھرپور شرکت کی استدعا کی جاتی ہے*
*ضلعی صدر پاکستان تحریک انصاف لیاقت یوسفزئی*

Address

Besham Qala

Telephone

+923474703477

Website

https://www.facebook.com/profile.php?id=1000721

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ISF Tehsil Besham posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to ISF Tehsil Besham:

Share