Agriculture kohistan

Agriculture kohistan Holy quran

آج اپر کو ہستان کے تحصیل کندیا کے u/cگبریال میدان  میں (بھنگ) کو تلف کرنے کے میشن پر گۓ .لگ بھگ 400 کنال اراضی پر مشتمل ...
15/07/2023

آج اپر کو ہستان کے تحصیل کندیا کے u/cگبریال میدان میں (بھنگ) کو تلف کرنے کے میشن پر گۓ .
لگ بھگ 400 کنال اراضی پر مشتمل کاشت کیا ہوا (بھنگ)
کو سپرے سے ختم کیا ۔اس میشن میں 5 دن لگے۔ٹیم میں شامل محمد اسرائل فیلڈ اسسٹنٹ ۔صدبر خان اور الطاف ففیلڈ ورکرز کے علاوہ
Dsp راجاصاحب
Sho thoti نفری سمیت
Sho krang Ghohar sab
نفری سمیت اور کمانڈوز کے 10 جوان شامل تھے ۔

اپگریڈ یشن
15/02/2023

اپگریڈ یشن

گندم کے کاشتکار بھائیوں کے نام اہم پیغام ۔ یوریا کھاد کے استعمال سے اجتناب کریں
07/02/2023

گندم کے کاشتکار بھائیوں کے نام اہم پیغام ۔ یوریا کھاد کے استعمال سے اجتناب کریں

گندم کے کاشتکار متوجہ ہوں،گندم کے پودے کو سمجھنے کے لئے گندم کی گروتھ سٹیجز کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔کیونکہ ہر سٹیج پر پود...
26/01/2023

گندم کے کاشتکار متوجہ ہوں،
گندم کے پودے کو سمجھنے کے لئے گندم کی گروتھ سٹیجز کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔کیونکہ ہر سٹیج پر پودے کی مختلف ضروریات ہوتی ہیں۔مثلا صحیح وقت پر کھاد ،پانی بیماریوں اور جڑی بوٹیوں کا کنٹرول کر کے اچھی پیداوار کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔گندم کی گروتھ سٹیجز کو 4 بڑے حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔

A-Pre-Establishment Stages.

1۔اگاؤ سے پہلے کا مرحلہ::۔
(Pre Emergance-0-7 DAS)
یہ وہ وقت ہے جب بیج زیر زمین ہوتا ہے۔بیج زمین سے نمی جزب کر کے اگاؤ کا آغاز کرتا ہے۔اس مرحلے میں بیج سب سے پہلے جڑ بناتا ہے اور پودا زیر زمین ہی رہتا ہے۔بیج کا وہ حصہ جہاں سے جڑ نکلتی ہے ریڈیکل کہلاتا ہے۔ ریڈیکل سے نکلنے والی جڑ سیدھی نیچے جاتی ہے۔اس کے بعد سائڈ میں دو جڑیں نکلتی ہیں جنہیں ایڈوینٹیشیس روٹس کہتے ہیں یہ جڑیں مل کر پرائمری روٹ سسٹم بناتی ہیں ۔اسی مرحلے میں بیج کولی آپٹائل بھی بناتا ہے جو نوزائیدہ پہلےپتے کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔

2- آگاؤ کا مرحلہ::
(Emergence/ Germination-7-15 DAS)
اس مرحلے میں پہلا پتہ کولی آپٹائل کو پھاڑ کر سطح زمین سی باہر آجاتا ہے۔ اور آگاؤ کا آغاز ہوتا ہے۔
گندم کا اگاٰؤ 7سے 12 دن میں مکمل ہوتا ہے۔درجہ حرارت اگر کم ہو تو زیادہ دن بھی لگ سکتے ہیں۔پہلا پتہ نکلنے تک پودا بیج سے ہی خوراک حاصل کرتا ہے۔لہذا بیج کا صحتمند ہونا ضروری ہے۔
B- Vegetative Stages---

3-سیڈ لنگ سٹیج ::
(Seedling Stage-)
یہ مرحلہ پہلا پتہ نکلنے سے لیکر پہلا ٹلر بننے تک کے دورانیے پر مشتمل ہوتا ہے۔
اس حالت میں پودا اپنی جڑوں کو لمبا اور مضبوط بناتا ہے۔اس دوران جڑیں زمین میں بہت گہری چلی جاتی ہیں۔

4-تاج نما جڑیں بنانے کا مرحلہ::
(Crown Root initiation Stage- 21DAS)
اس حالت میں پودا تاج نما جڑیں بنانا شروع کرتا ہے۔تاج نما جڑیں زمین سے خوراک اور پانی اکٹھا کرکے پتوں تک پہنچاتی ہیں۔اور پتوں میں خوراک بنتی ہے۔اسی مرحلے پر شگوفہ سازی کا عمل بھی شروع ہوجاتا ہے۔اسی لئے سفارش کی جاتی ہے کہ پہلا پانی 18 سے 22 دن کے اندر اندر ضرور لگا لیں۔اس وقت پودے کو نائٹروجن کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔لہذا پہلے پانی کے ساتھ ایک بوری یوریا بھی ڈال دیں۔

5-جھاڑ بنانے کا مرحلہ::
(Tillering Stage- 40-45 DAS)
جب فصل کی عمر 20 سے 25 دن کی ہوتی ہے تو جھاڑ بننے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔اس وقت تک 3 سے 4 پتے بن چکے ہوے ہیں۔پتے کے ایکسل سے جھاڑ نکلتا ہے اسے پرائمری ٹلر کہتے ہیں۔پرائمری ٹلر سے سیکنڈری ٹلر اور سیکنڈری ٹلر سے ٹرشری ٹلر نکلتے ہیں۔جھاڑ بنے کے دوران فصل پر کسی قسم کا دباؤ نہیں ہونا جایئے۔پانی کی کمی اور جڑی بوٹیوں کا دباؤ جھاڑ بننے کے عمل کو متاثر کرتا ہے۔اسی لئے کہا جاتا ہے کہ پہلا پانی جھاڑ بننے پر لگائیں آس مرحلے پر پانی کی کمی سے چھاڑ کم بنے گا اور پیداوار متاثر ہوگی۔ اگرآپ کے پاس صرف ایک ہی پانی ہے تو اسی موقع پر اس پانی کو استعمال کریں ۔اور جڑی بوٹیوں کو جتنا جلدی ہو سکے کنٹرول کریں۔45 دن کی عمر تک جو ٹلر بنتے ہیں وہی کامیاب ہوتے ہیں۔اس بعد بھی ٹلر تو بن جاتے ہیں لیکن ان پر سٹہ نہیں بنتا۔پہلا پانی لگنے کے بعد چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کا اگاؤ تیزی سے ہوتا ہے اور وہ خوراک اور پانی میں حصہ دار بننے لگتی ہیں۔جس سے فصل کو خوراک اور پانی کی کمی ہو جاتی ہے جو پیداور میں کمی کا سبب بنتی ہے اس لئے چوڑے پتوں والی جڑی بوٹیوں کوجتنا جلدی ہوسکے پہلے پانی کے بعد کنٹرول کر لینا چاہیے۔

5-نالیاں بننے کا مرحلہ::۔
(Jointing Stage -45-55 DAS)
جھاڑ بننے کے بعد پودے پر نوڈز( نالیاں) بننےکا سلسلہ شروع ہوتا ہے۔اور تنے پر 7 سے 8 نوڈز بنتے ہیں اور ہر نوڈ پر ایک پتہ ہوتا ہے-اسی وقت پودے کے اندر سٹہ بننے عمل شروع ہوجاتا ہے۔نیا بننے والہ سٹہ اگرچہ بہت چھوٹا سا ہوتا ہے لیکن اس سٹے میں تمام معلومات ہوتی ہیں مثلا سٹے کی لمبائی کتنی ہوگی،سٹے میں کتنے دانے بنیں گے۔اور پودا اسی وقت تعین کر لیتا ہے کہ کتنی پیداور ہو گی۔لہذا اس وقت تک یعنی 50 سے 55 دن تک پودے کی پوری خوراک دے دینی چاہیے۔

6-نالی چڑھنے کا مرحلہ:
(Stem Elongation Stage- 55-65DAS)
جب نوڈز بن جاتے ہیں تو نالی چڑھنے کا مرحلہ شروع ہوتا ہے۔اس مرحلے کے دوران پودے کا تنا لمبا ہو جاتا ہے اور فصل قد کرتی ہے۔اس مرحلے کے دوران زیادہ تر ٹلرز بن جاتے ہیں اور سیکنڈری رووٹ سسٹم بننا شروع ہو جاتا ہے۔

C- Reproductive Stages::

7-گوبھ کا مرحلہ::
(Booting Stage -65-70DAS)
تنے کی بڑھوتری کے بعد بوٹنگ سٹیج کا آغاز ہوتا ہے۔اس مرحلے کو گوبھ کا مرحلہ بھی کہتے ہیں-جب فصل کی عمر 65 سے 70 دن کی ہوتی ہے تو گوبھ کے مرحلے کا آغاز ہوتا ہے۔
اس مرحلے میں ایک بہت بڑا اور چوڑا پتہ نمودار ہوتا ہے جسے فلیگ لیف کہا جاتا ہے۔فلیگ لیف نکلنے کے بعد سٹہ پودے سے باہر آ جاتا ہے۔سٹے اور دانے کی صحت کا دارومدار فلیگ لیف کی صحت پر ہے۔اس مرحلہ پر فلیگ لیف پر امائنوایسڈ یا خوراکی اجزاء کا سپرے نہایت سود مند ثابت ہوتا ہے۔گوبھ حالت میں پانی کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔اس مرحلہ پر آبپاشی ضرور کرنی چاہیے۔

8-سٹہ نکلنے کا مرحلہ::.
(Earing/Heading Stage:70-75DAS)
اس مرحلےمیں سٹہ تنے سے باہر آجاتا ہے اور تولیدی مرحلے کا آغاز ہوتا ہے

9- بور بننے کا مرحلہ :
(Flowering /Anthesis: 80-85 DAS)
3سے 5 دن میں پولینیشن کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔اور دانہ بننے کا آغاز ہوتا ہے۔اس مرحلے پر درجہ حرارت کی زیادتی یا پانی کی کمی پیداور میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

D- Post Anthesis Stages

10-دانے کی دودھیا حالت ::
(Milking Stage: 100-105DAS)
دانہ بننے کے بعد دانےکی بھرائی کا عمل شروع ہوتا ہے۔اس حالت کو دودھیا حالت یا ملکنگ سٹیج کہتے ہیں۔اس حالت میں دانے میں دودھیا مواد بنتا ہے اور دانے کی بھرائی کا عمل شروع ہو جاتا ہے-اس مرحلے پر کسی صورت بھی پانی کی کمی نہیں ہونی چاہیے۔پانی کی کمی کی صورت میں دانے کی بھرائی صحیح نہیں ہو گی اور دانے کا سائز چھوٹا رہ جائے گا۔یہ مرحلہ بوائی کے 100 سے 105 دن بعد آتا ہے۔

11-دانہ پکنے کا مرحلہ:
(Dough Stage- 105-115 DAS)
اس مرحلے میں دودھیا مواد گاڑھا ہونا شروع ہوتا ہے۔ اس حالت کو۔ڈف سٹیج کہا جاتا ہے
اس حالت کو 2 حالتوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔
سافٹ ڈف سٹیج:
(Soft dough Stage: 105-110 DAS)
اور ہارڈ ڈف سٹیج:
(Hard Dough Stage :110-115DAS)

12-دانے کا مکمل پکنا::
(Maturity Stage- 115-125 DSA)
آخری حالت میں دانہ پک کر تیار ہو جاتا ہے ۔دانہ خشک اور سخت ہو جاتا ہے۔اور فصل کٹائی کے لۓ تیار ہو جاتی ہے۔

13-کٹائی کا مرحلہ::
(Harvesting- 135-145 DAS)
گندم کی فصل 145سے 150 دن میں پک کر تیار ہو جاتی ہے۔اور فصل کی کٹائی کی جاتی ہے۔(منقول)
جزاک اللہ . اللہ تعالیٰ کسانوں کی سال بھر کی روزی میں برکت و سلامتی عطا فرمائیں آمین ثم آمین۔محکمہ زراعت ضلع باجوڑ

مکئی 🌽 کی اہمیت #مکئی    #کسان  #کھیتی
25/01/2023

مکئی 🌽 کی اہمیت

#مکئی #کسان #کھیتی

نوٹ:یہ ریٹ آج 23 تاریخ تک قابل قبولی ہوگاHysun 33 Today Rate Rs.14000/2kg with free Delivery03074033021 کسان گھر ہر وقت ...
25/01/2023

نوٹ:یہ ریٹ آج 23 تاریخ تک قابل قبولی ہوگا

Hysun 33 Today Rate Rs.14000/2kg with free Delivery

03074033021
کسان گھر ہر وقت آپکی خدمت میں مصروف عمل جو بھی مسئلہ ہو فوری رابطہ کریں۔شکریہ

زراعت میں درپیش کسی بھی مسئلہ کی صورت میں ہماری ہیلپ لائن 111547726-051 یا واٹس ایپ نمبر 03474102474 پر رابطہ کریں۔
25/01/2023

زراعت میں درپیش کسی بھی مسئلہ کی صورت میں ہماری ہیلپ لائن 111547726-051 یا واٹس ایپ نمبر 03474102474 پر رابطہ کریں۔

قومی اسمبلی میں ملازمین کی تنخواہوں میں یکسانیت لانے کے حوالے سے بل پیش کر دیا گیا۔
22/01/2023

قومی اسمبلی میں ملازمین کی تنخواہوں میں یکسانیت لانے کے حوالے سے بل پیش کر دیا گیا۔

کسان بھائیوں اپنی فصلوں کو کورے سے محفوظ رکھیں۔ خاص طور پر سبزیاں اور تربوز 🍉 کے کاشتکار
21/01/2023

کسان بھائیوں اپنی فصلوں کو کورے سے محفوظ رکھیں۔ خاص طور پر سبزیاں اور تربوز 🍉 کے کاشتکار

Address

Besham Qala
RANOLIAKOHISTAN

Telephone

+923469568895

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Agriculture kohistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Agriculture kohistan:

Share