13/08/2026
بھابڑہ نہر میں بڑا شگاف پڑ گیا فصلیں زیر آب
نہر میں رات کے وقت بڑا شگاف پڑنے سے نہر ٹوٹ گئی، جس کے باعث آس پاس کی فصلوں میں پانی جمع ہوگیا۔ رات سے ٹوٹی ہوئی نہر کو تاحال مرمت نہیں کیا جا سکا، جس سے مزید زرعی رقبہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
اہل علاقہ نے محکمہ انہار کے حکام سے فوری نوٹس لینے اور نہر کا شگاف ہنگامی بنیادوں پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔