20/08/2026
🚨 خبردار! نمبر پلیٹ سے چھیر چھاڑ اب نہیں چلے گی!
اگر آپ سوچ رہے ہیں کہ نمبر پلیٹ کی ٹیمپرنگ کر کے یا اسے دھندلا کر کے آپ سیف سٹی کیمروں کی نظر سے بچ سکتے ہیں، تو یہ آپ کی بھول ہے۔
کیمروں سے بچنے کی کوشش کرنے والی تمام گاڑیوں پر نہ صرف کڑی نظر رکھی جا رہی ہے بلکہ اب نمبر پلیٹ کی ٹیمپرنگ پر ہوگی سخت ترین قانونی کارروائی! فیلڈ فورسز کو متحرک کر دیا گیا ہے اور موقع پر ہی چالان و قانونی ایکشن لیا جا رہا ہے۔
قوانین کی پاسداری کریں، ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور کسی بھی قسم کی سخت کارروائی یا پریشانی سے بچیں۔