Rescue 1122 Bhakkar

Call Directions Website Contact the organization

Rescue 1122 Bhakkar Rescue 1122,Bhakkar
31° 37' 8.56" N 71° 4' 23.31" E

ریسکیو 1122 بھکر14 اگست 2026یومِ آزادی کی پروقار تقریبات، ریسکیو 1122 بھکر کے افسران و جوانوں کی بھرپور شرکتبھکر: یومِ آ...
14/08/2026

ریسکیو 1122 بھکر
14 اگست 2026

یومِ آزادی کی پروقار تقریبات، ریسکیو 1122 بھکر کے افسران و جوانوں کی بھرپور شرکت

بھکر: یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ضلع کونسل بھکر میں ضلعی انتظامیہ کے زیرِ نگرانی مرکزی پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بھکر کے افسران اور جوانوں نے قومی جذبے اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔

مرکزی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 بھکر انجینئر علی حسنین سمیت ریسکیو 1122 کے افسران اور جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر قومی پرچم کو سلامی پیش کی گئی اور ریسکیو 1122 کے چاک و چوبند جوانوں نے باقاعدہ پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ منظم پریڈ نے تقریب کے قومی جذبے کو مزید اجاگر کیا۔

یومِ آزادی کی مناسبت سے ریسکیو 1122 بھکر کے دفتر میں بھی خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پرچم کشائی کی گئی، شجرکاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے اور یومِ آزادی کی خوشی میں کیک کاٹا گیا۔ ریسکیو افسران اور جوانوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وطنِ عزیز کی ترقی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے اپنی قومی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بھکر کی جانب سے شہریوں کو پیغام دیا گیا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور ہمارے قومی بزرگوں کی لازوال جدوجہد کا ثمر ہے۔ ہمیں اپنے وطن کی ترقی، صفائی، سرسبزی، سلامتی اور خوشحالی کے لیے ذمہ دار شہری کا کردار ادا کرنا چاہیے۔

ریسکیو 1122 بھکر کے افسران اور جوانوں کی یومِ آزادی کی تقریبات میں بھرپور شرکت اس عزم کا اعادہ ہے کہ ریسکیو 1122 ہر مشکل گھڑی میں عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار ہے اور قومی دنوں پر بھی وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور ذمہ داری کے جذبے کو اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

پاکستان زندہ باد 🇵🇰

بھکر 14 اگست جشنِ آزادی کے موقع پر ریسکیو 1122 بھکر کی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا.
12/08/2026

بھکر 14 اگست جشنِ آزادی کے موقع پر ریسکیو 1122 بھکر کی عمارتوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا.

ریسکیو 1122 بھکربتاریخ: 12 اگست 2026بھکر: ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ نوجوانان کے موقع پر آگاہی پروگرام اور خص...
12/08/2026

ریسکیو 1122 بھکر
بتاریخ: 12 اگست 2026

بھکر: ریسکیو 1122 کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ نوجوانان کے موقع پر آگاہی پروگرام اور خصوصی سرگرمیوں کا انعقاد

سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) کی ہدایت پرعالمی یومِ نوجوانان کے موقع پر پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122 بھکر کی جانب سے نوجوانوں میں ایمرجنسی سیفٹی، فرسٹ ایڈ، ریسکیو ٹریننگ، فائر سیفٹی اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کے لیے مختلف آگاہی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر مختلف تعلیمی اداروں میں آگاہی کیمپس اور آگاہی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا، جہاں نوجوانوں کو ہنگامی حالات میں بروقت اور درست ردِعمل، ابتدائی طبی امداد اور کمیونٹی سیفٹی کے حوالے سے آگاہی فراہم کی گئی۔ نوجوانوں کو Rescue Scout App کے ذریعے ریسکیو اسکاؤٹس کے طور پر رجسٹریشن اور ریسکیو 1122 کے کمیونٹی سیفٹی پروگرامز میں بھرپور شرکت کی ترغیب بھی دی گئی۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر بھکر نے کہا کہ نوجوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ تربیت یافتہ اور باشعور نوجوان ہنگامی حالات میں قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ فرسٹ ایڈ اور ایمرجنسی سیفٹی کی تربیت حاصل کریں اور اپنے اردگرد کے افراد کو بھی محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا کردار ادا کرنے کی ترغیب دیں۔

اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو اسکاؤٹس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کو باصلاحیت، ذمہ دار اور خدمتِ خلق کے جذبے سے سرشار شہری بنانا ہے، تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں مؤثر کردار ادا کرتے ہوئے معاشرے کو محفوظ بنانے میں ریسکیو 1122 کا ساتھ دے سکیں۔

10/05/2026
پنجاب ایمرجنسی سروسریسکیو 1122 بھکرمعرکۂ حق “بنیانٌ مرصوص”ریسکیو 1122 بھکر کے زیرِ اہتمام “معرکۂ حق — بنیانٌ مرصوص” کے...
10/05/2026

پنجاب ایمرجنسی سروس
ریسکیو 1122 بھکر
معرکۂ حق “بنیانٌ مرصوص”
ریسکیو 1122 بھکر کے زیرِ اہتمام “معرکۂ حق — بنیانٌ مرصوص” کے عنوان سے ریلی، فلیگ مارچ اور آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ ان سرگرمیوں کا مقصد پاک افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی، قومی اتحاد اور انسانی خدمت کے جذبے کو اجاگر کرنا تھا۔
تقریبات میں ریسکیو افسران، اہلکاروں، رضاکاروں اور شہریوں نے شرکت کی جبکہ مقررین نے اتحاد، قربانی اور انسانیت کی خدمت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر شہریوں کو روڈ سیفٹی، ابتدائی طبی امداد اور ایمرجنسی صورتحال میں بروقت مدد کے طریقۂ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔

18/03/2026

🚨 Eagle Rescue Alert! 🚨

Rescue 1122 Jhang Punjab team saved an eagle that got tangled in a kite‑flying string on 17‑03‑2026. They swiftly cut the tangled strings, freed the majestic bird, gave it water to hydrate, and released it safely back to the skies! 🦅
Let’s all be careful with kite strings to protect our feathered friends and environment.
Dr Rizwan Naseer Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif

18/03/2026

Rescue Jhang Punjab Saves a Furry life

A white cat fell into a 50-ft deep well in Jhang, and Rescue Jhang Punjab Team swooped in to save the day. The rescuers descended into the well, secured the scared kitty, and lifted it safely to the surface using a pulley system. The cat is now safe and sound!
Maryam Nawaz Sharif Dr Rizwan Naseer Khawaja Salman Rafique Govt of Punjab Sindh Emergency Rescue Service

18/03/2026

CELEBRATE EID With Care

Remember! One risky moment can change everything So avoid over speeding while driving.
💖 Let’s make this Eid memorable with care and responsibility, so our loved ones stay happy and healthy.
Dr Rizwan Naseer Govt of Punjab

18/03/2026

🚨 EVERY LIFE MATTERS 🚨
A bird trapped high in a tree was rescued safely by Rescue Team Mianwali! 🦅 Rescue team climbed up, freed the trapped hawk, and released it back into the sky – Taking off… Free and safe.
👏 Good job Rescue 1122 Mianwali for great commitment to rescue every life, human or animal.
Dr Rizwan Naseer Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Khawaja Salman Rafique

Address

Rescue 1122 Office Jhang Morr Bhakkar
Bhakkar
30000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rescue 1122 Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Rescue 1122 Bhakkar:

Shortcuts

Share