MD Suthra Punjab Agency Bhakkar

MD Suthra Punjab Agency Bhakkar Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MD Suthra Punjab Agency Bhakkar, Government Organization, Bhakkar.

01/09/2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن "ستھرا پنجاب" اور کوڑا کرکٹ کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے ضلع بھکر میں مینیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب ایجنسی بھکر ڈاکٹر محمد ارشد وٹو کی زیرِ نگرانی اینٹی لٹرنگ فورس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔
اینٹی لٹرنگ فورس کے قیام کا بنیادی مقصد شہری و عوامی مقامات پر کوڑا کرکٹ پھینکنے کے رجحان کی حوصلہ شکنی، عوام میں صفائی سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور ستھرا پنجاب ایکٹ 2026 پر مؤثر اور بلاامتیاز عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں مقررہ ضوابط کے مطابق جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔
اینٹی لٹرنگ فورس نے چارج سنبھالتے ہی ابتدائی مرحلے میں عوامی آگاہی و شعور بیداری مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ فورس کے اہلکار مختلف بازاروں، تجارتی مراکز اور کاروباری مقامات کا دورہ کر کے تاجروں اور شہریوں کو ستھرا پنجاب ایکٹ 2026، صفائی کے اصولوں اور شہریوں کی ذمہ داریوں سے آگاہ کر رہے ہیں، جبکہ انہیں اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنے اور کوڑا کرکٹ مقررہ مقامات پر تلف کرنے کی تلقین بھی کی جا رہی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اینٹی لٹرنگ فورس کے قیام سے صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنانے، کوڑا کرکٹ کے پھیلاؤ کو کم کرنے اور شہریوں میں ذمہ دارانہ طرزِ عمل کو فروغ دینے میں مدد ملے گی، جس کے نتیجے میں بھکر کو صاف، ستھرا اور بہتر شہری ماحول فراہم کرنے کی کوششوں کو مزید تقویت حاصل ہوگی۔

01/09/2026

Tehsil darya Khan, Bhakkar.

01/09/2026
31/08/2026

تحصیل کلورکوٹ — ستھرا پنجاب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف صاحبہ کے وژن کے مطابق تحصیل کلورکوٹ میں صفائی ستھرائی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔
صاف، خوبصورت اور صحت مند ماحول کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے

Address

Bhakkar

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MD Suthra Punjab Agency Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share