JUI District Bhakkar

JUI District Bhakkar Official Page of JUI District Bhakkar

08/09/2026

24 ستمبر سابق وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود صاحب ، امیر پنجاب مولانا امجد خان صاحب اور نائب امیر مولانا صفی اللہ صاحب بھکر میں تحفظ ختم نبوت ریلی سے خطاب فرمائیں گے
ان شاءاللہ العزیز ❤️

07/09/2026
07/09/2026
6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر سر سبز فاؤنڈیشن بھکر زیر اہتمام شہداء ملت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پرچم کشائی کی گئی ا...
06/09/2026

6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر سر سبز فاؤنڈیشن بھکر زیر اہتمام شہداء ملت کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے پرچم کشائی کی گئی اور شجر کاری مہم کی خوبصورت منفرد افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی ممبر ڈویژن امن کمیٹی مولانا شعیب بلوچ صاحب مولانا عبدالقادر جنید جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ضلع بھکر تھے دیگر احباب مولانا حسین احمد صاحب امیر جمعیت علماء اسلام تحصیل بھکر پی ایم اے کے نمائندہ ڈاکٹر خالد جاوید اسراں صاحب نے شرکت کی ڈاکٹر محمد عمر رانا صدر جمعیت نوجوانان فورم ضلع بھکر رانا عبدالصمد صدر اتحاد یوتھ ونگ سماجی ورکر رانا سرجیت ڈاکٹر یسین خلیق الرحمان بھٹی محمد اشرف قصاب پروفیسر عبدالعزیز انجم معروف صحافی انس ارشاد گادی رانا عبد الغفار جنرل سیکرٹری سبزی منڈی بھکر چوہدری مدثر رانا اسماعیل رانا حسنین رانا طلحہ و دیگر معزز مہمان شامل تھے اس موقع پر شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے جہاں سرسبر فاؤنڈیشن بھکر کے کردار کو سراہا وہیں پر شہداء ملت کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وطن کو جب بھی ضرورت پڑی ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہی نہیں بلکہ دوقدم آگے بڑھ کے وطن کا دفاع کریں گے چھ ستمبر اور چودہ اگست کا دن درخت 🌲 لگانے کر منانے کو بھی سراہا درخت خوبصورتی کے ساتھ ساتھ انسانی ضرورت ہیں ان شاءاللہ اس مشن میں سب متفق متحد ہوکر آگے بڑھیں گے



06/09/2026

دریاخان ؛
جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ضلع بھکر مولانا عبدالقادر جنید کی دریاخان آمد
مختلف احباب سے ملاقات اور عمرے کی مبارکباد دی
ڈاکٹر محمد عمر اور قاری خالد نواز بھی ہمراہ تھے ۔

ڈاکٹرز کے ساتھ ایف بی آر کا مضحکہ خیز رویہ انتہائی قابل مذمت ہے۔ مولانا عبدالقادر جنید (جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ض...
31/08/2026

ڈاکٹرز کے ساتھ ایف بی آر کا مضحکہ خیز رویہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
مولانا عبدالقادر جنید (جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ضلع بھکر)



28/08/2026

ایک نہیں، دو نہیں، تین نہیں، چودہ معصوم جانیں ہماری غفلت کی وجہ سے اپنی جان کی بازی ہار گئی ہیں۔ انتہائی دلخراش اور افسوسناک واقعہ ہے، قیامتِ صغریٰ برپا ہوئی ہے، اور یہ صرف آج نہیں، تسلسل کے ساتھ جب ہم دیکھتے ہیں پاکستان میں ایسے واقعات ہو رہے ہیں، ایک دو دن تو شور ہو جاتا ہے، ایک دو بندے معطل ہو جاتے ہیں، لیکن پھر وہی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے۔

اگر ہم انگلی اٹھاتے ہیں کسی ایک ذمہ دار کی طرف تو یہ چار انگلیاں ہماری طرف اور اس ایوان کی طرف بھی اٹھتی ہیں۔ جب ہم یہاں پہ چیختے رہے، آپ کو بجٹ سیشن میں کہہ رہے تھے کہ Human Development is very important، آپ اس سیگمنٹ میں فنڈ رکھیں، اور جی ڈی پی کا جو آپ 2 اور 4 پرسنٹ رکھتے ہیں ہیلتھ اور ایجوکیشن کے لیے، یہ ناکافی ہے۔

آج اگر آپ دیکھا جائے، اگر آپ ہیلتھ کے لیے کوئی فنڈ رکھتے تو کیا ایسی صورتحال سامنے آتی؟ اگر آپ کی پراپر مانیٹرنگ ہوتی، ایک پیریاوڈک رپورٹ ہوتی، مینٹیننس کی اور ہسپتالوں کی، تو یہ واقعات ہوتے؟

اس میں صرف ایک سیکریٹری قصوروار نہیں ہے، یہ پوری ایک چین ہے، جہاں پہ بھی انتظامیہ جس کے ہاتھ میں ہیں، اس کو بھی معطل کیا جائے، جو وہاں پہ ٹیکنیکل ٹیم ہے، اس کو بھی معطل کیا جائے، اور صرف معطل کرنا نہیں بلکہ رسپانسبلٹی فکس کی جائے اور سزا دی جائے۔

یہاں پہ اگر سب سے پہلے آپ نے رپورٹ دیکھنی ہے تو دیکھا جائے کہ وہاں پہ کتنی پیشنٹ کی کیپیسٹی ہے، ڈاکٹرز کتنے ہیں،؟ انتظامیہ کیا کر رہی ہے۔ یہاں پہ تو سننے میں آتا ہے کہ ایک ڈاکٹر جو ہے وہ چونتیس، چونتیس گھنٹے اپنی ڈیوٹی کرتا ہے۔ نوجوان بے روزگار ہے، لیکن کوئی آپ ویکنسیز نہیں کر رہے۔

اسلام آباد، اس کیپیٹل کا سب سے بڑا ہسپتال یہ پمز جو ہے، اگر اس میں اس طرح کے واقعات اور غفلت ہوتے ہیں تو پورے پاکستان کا کیا حال ہوگا؟

یہاں پہ صرف یہ سبق حاصل کرنا چاہیے کہ آئندہ آنے والے وقت میں آپ جو ہے یہ ہیلتھ میں زیادہ سے زیادہ فنڈنگ کریں، ایک پیریاوڈک مانیٹرنگ کریں، اور یہاں پہ ایوان سے سزا وہ کریں، اپنی امنڈمنٹ کریں ہم لیجسلیشن میں کہ اس طرح کے واقعات ہوں تو ان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔

جب بھی ہم کوئی بھی ایڈجرنمنٹ موشن دیتے ہیں تو وہ بری طرح سے کِل ہو جاتا ہے، کیوں؟ کیوں کہ Rules of Procedure and Conduct of Business 2007 میں ہے کہ آپ کا جو Motion of Thanks ہے، Presidential Address، جب تک اس خطاب پہ ہم تقاریر نہیں کرتے، اس کو ڈسکس نہیں کرتے، تو دوسرا Adjournment Motion نہیں آتا۔

کیوں؟ اس طرح کے واقعات میں آپ کے اسپیکر کا اختیار ہونا چاہیے۔ آج آپ نے موشن، جو کارروائی ہے، اس کے لیے موشن نے پروف کیا، رولز کو ریلیکس کیا، لیکن کیا پرمننٹلی ہم اس رولز کو ایڈاپٹ نہیں کر سکتے؟ یہ Rules of Procedure کو چینج نہیں کر سکتے؟

کیونکہ میں نے خود دو تین مرتبہ اس موشن کو موو کیا، لیکن وہ پارلیمنٹ میں اسی وقت اس کو ایکسپٹ نہیں کیا گیا۔ اس تجویز کو بھی ایکسپٹ کیا جائے تاکہ اس طرح کے جو Adjournment Motions ہوں، اس پہ صرف آدھا گھنٹہ نہیں بلکہ دو دو، تین تین دن بحث کرائی جائے، اور Concrete Suggestions جس طرح منسٹر نے کہا ہے، ہم تو Suggestions دیتے ہیں، لیکن اس کو ایڈاپٹ کون کرے گا؟ اس کو ایڈاپٹ بھی کیا جائے۔

تو یہ جو واقعہ ہوا ہے، اس میں مختلف شواہد ہمارے سامنے جو تجزیے آ رہے ہیں، اب ہمیں پتہ نہیں ہے کہ کون سی بات جو ہے وہ سچ ہے یا غلط۔ آیا اگر Air Conditioner سے بھی آگ لگی تو کیوں غفلت برتی گئی ہے کہ وہاں پہ جو Oxygen Cylinders ہیں، جو کہ ایک Catalyst کے طور پہ کام کرتے ہیں، جب بھی کوئی چنگاری ہوتی ہے تو ان کی Maintenance کیوں نہیں کی گئی ہے؟

صرف سیکریٹری کو معطل کرنا، جہاں پہ بھی جب ہم دیکھتے ہیں کہ جب ایک Chain of Embarrassment ہوتی ہے تو پوری کابینہ جو ہے اس میں Involve ہوتی ہے، یہاں پہ ایک بندے کو معطل کیا،

آپ نے پوری اس کی جب بھی رپورٹ ہے، اس پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینا ہے، اور جو بھی شواہد ہیں، وہ صحیح طرح ہمارے سامنے اور عوام کے سامنے رکھنے چاہیے۔

رکن قومی اسمبلی جمعیۃ علماء اسلام شاہدہ اختر علی کا قومی اسمبلی میں خطاب



دین پور : محفلِ سیرت النبی ﷺ میں مولانا شعیب بلوچڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ضلع بھکر(ممبر ڈویژنل امن کمیٹی) کی ...
28/08/2026

دین پور :
محفلِ سیرت النبی ﷺ میں مولانا شعیب بلوچ
ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام ضلع بھکر
(ممبر ڈویژنل امن کمیٹی) کی شرکت

26/08/2026



Address

Bhakkar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when JUI District Bhakkar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share