District Police Bhimber

Directions Website Contact the organization

District Police Bhimber This is official page of District Police Bhimber AJ&K.

03/10/2026

آج مورخہ 03/10/26 کوپنگالی کے مقام پر بابر رفیق ڈی ایس پی صاحب صدرمقام بھمبر کے زخمی ہونے کے حوالے سے سوشل میڈیا پرایک من گھڑت، بے بنیاد اور جھوٹی خبر وائرل کی جا رہی ہے۔ پولیس کارروائی کے دوران ایسا کوئی واقعہ رونما نہ ہوا ہے۔ سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور جھوٹی افواہیں پھیلا کر عوام کو گمراہ کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف علیحدہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

منجانب : ترجمان پولیس ضلع بھمبر

06/09/2026
03/09/2026

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ کی بحالی کے بعد ایس پی آفس بھمبر ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ میں ڈرائیونگ لائسنس کے حوالے سے جملہ سروسز کا آغاز ہو چکا ہے۔ مزید معلومات کے لئے متعلقہ برانچ سے رجوع فرمائیں ۔ شکریہ

یومِ شہدائے پولیس!"شہداء کی لال قبائیں زرق برق لباسوں سے بہتر ہیں" ( سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس بھمبر)چوہدری محمد امین سینئر ...
05/08/2026

یومِ شہدائے پولیس!
"شہداء کی لال قبائیں زرق برق لباسوں سے بہتر ہیں" ( سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس بھمبر)
چوہدری محمد امین سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر نے یومِ شہدائے پولیس کے حوالہ سے لائن پولیس بھمبر میں پولیس شہداء کے ورثاء کے ہمراہ ایک پروقار تقریب کا انعقاد فرمایا، جہاں ضلع بھمبر کے شہدائے پولیس کے ورثاء اور پولیس ملازمین نے شرکت کی، یادگار شہداء پر پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی، صاحب موصوف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ جناب سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر نے اس موقع پر شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم پولیس کے ان تمام جری اور باہمت جوانوں کو دل کی گہرائیوں سے خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطنِ عزیز کے امن، استحکام اور شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
​پولیس کے شہداء ہمارے قومی وقار اور غیر متزلزل شجاعت کی زندہ مثالیں ہیں۔ جب بھی ملک کو دہشت گردی، جرائم اور بدامنی کے چیلنجز کا سامنا ہوا، پولیس کے ان بہادر سپوتوں نے فرنٹ لائن پر کھڑے ہو کر اپنے لہو سے امن کی داستانیں رقم کیں۔ انہوں نے اپنے آج کو ہمارے کل پر قربان کر کے یہ ثابت کیا کہ فرض کی راہ میں جان دینا ہی سچی حب الوطنی ہے۔
​ہم ان تمام تمام شہید افسران اور جوانوں کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں اور ان کے سوگوار خاندانوں کے ساتھ کامل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، جن کا صبر اور حوصلہ قوم کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
تقریب کے بعد جناب سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس نے شہداء کے ورثاء سے ملاقات کی اور انہیں پولیس کی جانب سے تحائف پیش کئے اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار فرمایا۔

4 اگست یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر چوہدری محمد امین سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر نے اس دن کی مناسبت سے شہدائے پولیس...
05/08/2026

4 اگست یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر چوہدری محمد امین سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر نے اس دن کی مناسبت سے شہدائے پولیس کی قبروں پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، ورثاء سے ملاقات کرتے ہوئے ان شہداء کی بے مثال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔یادگار شہداء پولیس لائن پولیس بھمبر میں پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی نیز یادگار شہداء پر چراغاں کا اہتمام فرمایا۔ اس موقع پر جناب سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ جمعیت پولیس آج اپنے ان غیور بیٹوں کو سلام پیش کرتی ہے جنھوں نے قانون کی بالادستی، انصاف کی فراہمی ، عوام کے تحفظ و جرائم کے خاتمے کے لئے عظیم قربانی دی۔جن کی بے لوث خدمات نے آنے والی نسلوں کے لئے ایک محفوظ مستقبل کی راہ ہموار کی۔ اس دن کی مناسبت سےشہداء کے اہل خانہ کے صبر و استقامت اور حوصلے کو بھی سلام پیش کرتے ہیں اور ان کی ہر ممکن فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔

جناب چوہدری محمد امین سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر کی عید الاضحیٰ کے موقع پر ڈی ایس پی صاحب سٹی و ایس ایچ او صاحب سٹی...
27/05/2026

جناب چوہدری محمد امین سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ضلع بھمبر کی عید الاضحیٰ کے موقع پر ڈی ایس پی صاحب سٹی و ایس ایچ او صاحب سٹی کے ہمراہ پولیس لائن بھمبر آمد۔ جناب سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس جوانوں سے عید ملے اور ان کے ہمراہ عید کے کھانے میں شرکت فرمائی۔ جوانوں کے مسائل سنے، ان کا حوصلہ بڑھایا اور انہیں مستعد رہ کر ڈیوٹی کرنے اور بالخصوص عید کے دنوں میں بحالی امن عامہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کی ہدایت فرمائی۔

25/05/2026

پریس ریلیز
مسماۃ پروین بی بی زوجہ امداد علی قوم راجپوت ساکن روہی تحصیل برنالہ نے دفتر ایس ایس پی صاحب بھمبر درخواست تحریری بخلاف (دختر حقیقی )سحرش دختر امداد علی اور نواسی چشمان دختر ساجد نعیم دی کہ سائلہ کی بیٹی سحرش اور نواسی جو ہمارے گھر کے سامنے رہائش پذیر ہیں سائلہ کے ساتھ آئے روز لڑائی جھگڑا گالم گلوچ کرتی ہیں وغیرہ۔جبکہ مسماۃ سحرش دختر امداد علی نے بھی دفتر ایس ایس پی صاحب بھمبر درخواست تحریری دے کر موقف اختیار کیا کہ سائلہ نے بڑی مشکل سے اپنا مکان تعمیر کیا ہوا ہے۔ مسؤلان پروین بی بی وغیرہ آئے روز تنگ کرتے رہتے ہیں مکان سے باہر نکالنے کی دھمکیاں دیتے ہیں وغیرہ۔
ہر دو پارٹیوں کی درخواست پر مسؤلان کو تھانہ پر طلب کرکے دریافت عمل میں لائی گئی۔ دوران دریافت دونوں نے آپس میں راضی نامہ کرلیا تھا۔اور آئندہ لڑائی جھگڑا سے اجتناب کا وعدہ کیا تھاجس پر موصولہ درخواست ہاء واپس متعلقہ دفاتر ارسال کی گئیں۔ازاں بعد مورخہ18/05/26کو ظفراقبال ASIصاحب کو دوران گشت اطلاع ملی کہ بمقام روہی جھگڑا ہوا ہے اس اطلاع پر ظفراقبال ASIصاحب نے برسیدگی روہی مسماۃ چشمان کا بیان قلمبندکیا کہ مسماۃ پروین وغیرہ نے پتھراؤ کرکے زخمی کیا ہے جس پر مذکوریہ کو بغرض علاج معالجہ بذریعہ فارم مضروبی رجوع ہسپتال برنالہ کیا گیا۔درخواست سائلہ کی روشنی میں رپورٹ مضروبی درج روزنامچہ کی گئی۔رپورٹ میڈیکل موصول ہونے پرمطابق رپورٹ کاروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی۔
جبکہ مورخہ23/05/26کو مسماۃ پروین بی بی نے بھی ایک تحریری درخواست بخلاف مسماۃ سحرش و چشمان دے کر موقف اختیار کیا کہ مسماۃ چشمان چھت پر چڑھ کر ہماری ویڈیو تصویریں بنارہی تھی منع کرنے پرمذکوریہ اور اس کی والدہ سحرش نے پتھراؤ کیا ہے۔
ہر دو رپورٹ ہاء پر دریافت عمل میں لائی جارہی ہے آئندہ مطابق حقائق کاروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گی۔دونوں پارٹیوں کے مابین ماں، بیٹی اور نواسی کا رشتہ ہے۔جو گھریلو ناچاقی کی وجہ سے ایک دوسرے کے خلاف درخواست بازی کرتی رہتی ہیں۔مقامی پولیس مطابق ضابطہ قانونی کاروائی عمل میں لارہی ہے۔
عوام الناس ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کسی بھی خبر کی تصدیق کیے بغیر سوشل میڈیا پر شئیر نہ کریں۔ترجمان ضلع پولیس بھمبر

12/05/2026

پریس ریلیز

مقدمه علت 54/26 مورخہ 29/04/2026 بجرائم (2)384/506-APC تھانہ پولیس علی بیگ ملزم رضوان ولد جہا نگیر ساکن موہڑہ رچیال کس جمال ، کسگمہ تحصیل و ضلع بھمبر کے خلاف درج رجسٹر ہو کر زیر تفتیش ہے۔ مقدمہ ہذا میں ملزم رضوان ولد جہانگیر گرفتار ہو کر بر التوا بند ڈسٹرکٹ جیل بھمبر ہے اور مقدمہ ہذا کی تفتیش میرٹ پر عمل میں لائی جارہی ہے۔ سوشل میڈیا پر ملزم مذکور کے بارے میں خبریں شیئر کی جا رہی ہیں کہ مذکور نے دیگر خواتین کے ساتھ بھی زیادتی کی ہے۔جبکہ اس نسبت تھانہ ہذا پر کوئی رپورٹ / تحریری درخواست موصول نہ ہوئی ہے۔ ملزم مذکور کے خلاف مزید کوئی رپورٹ موصول ہونے پر مطابق حقائق کاروائی ضابطہ عمل میں لائی جائے گئی۔
عوام الناس ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے ایسی کسی بھی سر گرمی کا حصہ بننے سے گریز کریں۔ کسی بھی خبر کی تصدیق کئے بغیر ہر گز سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں۔سوشل میڈیا پر حقائق کے منافی خبریں/ پوسٹ شیئر کرنےوالے اشخاص کے خلاف رائج الوقت قانون کے تحت سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔

ترجمان پولیس
ضلع بھمبر

*تھانہ پولیس برنالہ کی موثر کاروائی!شراب کی بھٹی پکڑی گئی 02 کین خمیر شراب ،02 بوتل دیسی شراب اور آلات کشید شراب برآمد...
11/05/2026

*تھانہ پولیس برنالہ کی موثر کاروائی!شراب کی بھٹی پکڑی گئی 02 کین خمیر شراب ،02 بوتل دیسی شراب اور آلات کشید شراب برآمد*
وسیم نواز انسپکٹر SHO تھانہ برنالہ معہ محمد اکرم SI/ASHO ،عقیل اسلم IHC، سلامت حسین DFC، سہیل عباس معاون DFC نے معتبر ذرائع کی اطلاع پر طارق جاوید کے ڈیرہ پر ریڈ کر کے ملزمان 1۔طارق جاوید ولد جاوید اختر قوم کشمیری ساکن ٹبہ تحصیل برنالہ2۔اسد زمان ولد محمد زمان قوم مسلم شیخ ساکن برنالہ کو گرفتار کرتے ہوئے 02 کین 20/20 لیٹر خمیر شراب ، ڈیڑھ لیٹروالی دو بوتل دیسی شراب معہ آلات کشید شراب برآمد کرتے ہوئے مقدمہ بجرائم 3/4/14 امتناع شراب درج رجسٹر کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی۔

Address

SP Office, District Courts Complex
Bhimber
10040

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Police Bhimber posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Police Bhimber:

Shortcuts

Share