Jamaat-e-Islami Burewala

Jamaat-e-Islami Burewala اس پیج کا مقصد جماعت اسلامی بورے والا کی تنظیمی و فلاحی سرگرمیوں کا احاطہ کرنا اور نئے آنے والے ایونٹس کے بارے می آگاہی دینا

غریب کی دوکان بند لیکن مافیاز کی من مانیاں عروج پر۔۔اشیائے خورد و نوش اور ضروریات زندگی کی من چاہی قیمتیںنظام ظلم و استح...
24/04/2026

غریب کی دوکان بند لیکن مافیاز کی من مانیاں عروج پر۔۔
اشیائے خورد و نوش اور ضروریات زندگی کی من چاہی قیمتیں
نظام ظلم و استحصال میں مافیاز قانون کی گرفت سے مکمل ازاد۔۔

سولر ہمارا، چھت ہماری، سورج ہمارا تو پھر یہ "جگا ٹیکس" کیوں؟حکومت کی جانب سے سولر پینلز پر نئے ٹیکسز کا نفاذ غریب اور مت...
23/04/2026

سولر ہمارا، چھت ہماری، سورج ہمارا تو پھر یہ "جگا ٹیکس" کیوں؟

حکومت کی جانب سے سولر پینلز پر نئے ٹیکسز کا نفاذ غریب اور متوسط طبقے پر ایک اور معاشی بوجھ ہے۔ بجلی پہلے ہی عوام کی پہنچ سے دور ہے، اور اب سورج کی روشنی سے حاصل ہونے والی سستی بجلی پر بھی پہرے بٹھائے جا رہے ہیں۔
❌ ہم عوام پر سولر ٹیکس کا عذاب مسلط کرنے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں!

جماعت اسلامی بورے والا مطالبہ کرتی ہے کہ ان تمام ناجائز فیسوں اور ٹیکسوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔
جماعت اسلامی بورے والا

عوام اندھیروں میں اور حکمران عیاشیوں میں! 📉⚡ملک گیر بجلی کے بریک ڈاؤن اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی آڑ میں عوام کو اذیت دی جا رہ...
22/04/2026

عوام اندھیروں میں اور حکمران عیاشیوں میں! 📉⚡
ملک گیر بجلی کے بریک ڈاؤن اور سمارٹ لاک ڈاؤن کی آڑ میں عوام کو اذیت دی جا رہی ہے۔ غریب کا چولہا بجھ رہا ہے اور کاروبار تباہ ہو رہے ہیں۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں اور عوام دشمن پالیسیاں فوری واپس لیں۔.

Jamaat-e-Islami Burewala
22/04/2026

Jamaat-e-Islami Burewala

جماعت اسلامی بوریوالہ سٹی سے حلف رکنیت اٹھانے والے دو نئے اراکین جماعت۔۔عقیل احمدثاقب زماناللہ پاک استقامت عطا فرمائے۔۔آ...
22/04/2026

جماعت اسلامی بوریوالہ سٹی سے حلف رکنیت اٹھانے والے دو نئے اراکین جماعت۔۔
عقیل احمد
ثاقب زمان
اللہ پاک استقامت عطا فرمائے۔۔آمین

15/04/2026
🚨 بورےوالا میں دن رات لوڈشیڈنگ اور غیر منصفانہ پابندیاں — عوام کا جینا مشکل.بورےوالا میں اس وقت صورتحال انتہائی تشویشناک...
13/04/2026

🚨 بورےوالا میں دن رات لوڈشیڈنگ اور غیر منصفانہ پابندیاں — عوام کا جینا مشکل.

بورےوالا میں اس وقت صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔
دن ہو یا رات، بدترین لوڈشیڈنگ نے معمولاتِ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے

⚠️ اس کے ساتھ ساتھ انتظامیہ کی جانب سے:
🕗 رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کا حکم
🍽️ رات 10 بجے ریسٹورنٹس اور ڈیلیوری مکمل بند
📉 کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر

❗ سوال یہ ہے کہ:
جب دن میں بھی لوڈشیڈنگ ہو اور رات میں بھی، تو کاروبار آخر چلے گا کب؟

🏪 تاجر، مزدور اور دکاندار شدید پریشانی کا شکار ہیں
🏠 عوام مہنگائی بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے تنگ آ چکے ہیں

⚖️ دوسری طرف:
🏢 سرکاری و تفریحی مقامات کھلے ہیں
❗ وہاں کسی قسم کی پابندی نظر نہیں آتی
حکومتی عیاشیاں اور اشرافیہ کی شاہ خرچیاں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔

یہ دوہرا معیار کیوں؟

امیر جماعت اسلامی بورےوالا حافظ یاسر وحید کی جانب سے اس صورتحال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ:
“بلا جواز لاک ڈاؤن اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کے ساتھ زیادتی ہے، جس کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے۔”

مطالبات:
✔️ فوراً لوڈشیڈنگ ختم کی جائے
✔️ کاروبار پر غیر ضروری پابندیاں ختم کی جائیں
✔️ تمام اداروں کے لیے یکساں پالیسی نافذ کی جائے
✔️ وزراء ججز اور بیورو کریسی کو مفت پٹرول ، مفت بجلی اور گیس کی مراعات کو کم کیا جائے

عوام مزید برداشت نہیں کر سکتی — فوری ریلیف دیا جائے!

امیر تحصیل حافظ یاسر وحید اور قیم تحصیل سعید خان بلوچ مقامی جماعت 120 ای بی،  اڈا لنڈو مسجد اور ساہوکا کے تنظیمی دورہ کے...
11/04/2026

امیر تحصیل حافظ یاسر وحید اور قیم تحصیل سعید خان بلوچ مقامی جماعت 120 ای بی، اڈا لنڈو مسجد اور ساہوکا کے تنظیمی دورہ کے موقع پر۔

07/04/2026

فیملی عید ملن ڈنر۔۔۔جماعت اسلامی بوریوالہ۔۔

جماعت اسلامی بوریوالہ نے ڈیرہ امبرسری گلستان کالونی میں ایک فیملی عید ملن ڈنر کا اہتمام کیا۔جس میں جماعت اسلامی کے ارکان...
06/04/2026

جماعت اسلامی بوریوالہ نے ڈیرہ امبرسری گلستان کالونی میں ایک فیملی عید ملن ڈنر کا اہتمام کیا۔
جس میں جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان اور ان کی فیملیز نے شرکت کی۔۔ تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر و رکن مرکزی شوریٰ جماعت اسلامی پاکستان جناب ارسلان خان خاکوانی تھے۔۔تقریب میں امیر جماعت اسلامی ضلع وہاڑی چوہدری طارق محمود، قیم ضلع راؤ عمر نفیس، صدر جماعت اسلامی یوتھ ضلع وہاڑی چوہدری علی وقاص ہنجراء۔، صدر کسان بورڈ ضلع وہاڑی منصور اسلم دگل، سمیت بوریوالہ سے مختلف شعبہ زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔تقریب کے میزبان امیر جماعت اسلامی بوریوالہ حافظ یاسر وحید عطا الرحمن منا اور دیگر ذمہ داران تھے۔
مقررین نے جماعت اسلامی کے مشن، دعوت اور خدمات کو بیان کیا۔۔قومی و ملکی صورت حال اور عالم اسلام کے حالات کے تناظر میں وابستگان جماعت کی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا۔
تقریب کے شرکاء کے لئے عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔





جماعت اسلامی بورے والا کے زیر اہتمام”فیملی عید ملن ڈنر"
05/04/2026

جماعت اسلامی بورے والا کے زیر اہتمام”فیملی عید ملن ڈنر"

05/04/2026

Eid Milan Family Dinner

Address

جامع مسجد الفلاح مرکز جماعت اسلامی , بشیر ٹاؤن بورے والا
Burewala
61010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Jamaat-e-Islami Burewala posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Jamaat-e-Islami Burewala:

Share