18/09/2026
🌱 One Child One Plant Drive 🌱
گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 501/EB میں One Child One Plant Drive کے سلسلے میں ایک شاندار اور یادگار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں معزز مہمانانِ گرامی چوہدری فقیر آرائیں صاحب، سابقہ ایم این اے؛ چوہدری خالد محمود ڈوگر صاحب، سابقہ ایم پی اے؛ پروفیسر جاوید اقبال صاحب، ڈائریکٹر کینڈی کالج؛ محمد کاشف رامے صاحب، نمبردار؛ ضیاء مجید صاحب، چیئرمین؛ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر محترمہ فرح حبیب صاحبہ؛ اے آئی او ہیڈ کوارٹر محترمہ ثمینہ صاحبہ؛ محترمہ اقرا اکرم صاحبہ، مرکز بورے والا ایسٹ؛ اور محمد افضل صاحب، اے ای او ڈلن بنگلہ نے خصوصی شرکت کی۔
معزز مہمانانِ گرامی نے شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیا اور گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول 501/EB کی خوبصورت کاوش، بہترین انتظامات اور ماحول دوست سرگرمی کو بے حد سراہا۔ 🌿
یہ خوبصورت تقریب اس عزم کا اظہار تھی کہ ہر بچہ ایک پودا لگائے، اس کی حفاظت کرے اور اپنے حصے کا سرسبز و شاداب پاکستان تعمیر کرے۔ 🌳🇵🇰
District Education Authority Vehari District Education Officer -SE- Vehari Dy. District Education Officer EE-W Burewala District Education Officer EE-W Vehari District Education Officer Elementary Women Vehari Markaz Burewala East-Vehari