08/05/2026
رات ایک گورے کا وبینار ( webinar ) اٹینڈ کیا سٹارٹنگ میں سب سہی جا رہا تھا ۔۔ سب سمجھ آرہا تھا ۔۔
میں سوچ رہا تھا چلو زندگی میں کوئی ہم بھی کورس جوائن کر لیتے ہے ۔۔۔۔ کیوں کہ میں نے آج تک کوئی پیڈ کورس نہیں کیا ۔۔
مسلہ وہاں بنا جب اس نے اس کورس کی فیس ڈسکاؤنٹ کے بعد صرف 997$ آفر کی ۔۔اپنے webinar میں ۔۔۔۔ میں نے وہی webinar left کر دیا ۔۔😂
لیکن ایک چیز کی سجھ آگئی تھی کہ وہ کس سسٹم کے تحت کام کر رہا ہے ۔۔۔۔
اب وہ سسٹم سیکھنے کے میرے پاس دو راستے ہے ۔۔
پہلا میں اس کا پیڈ کورس جوائن کر لیتا جو کہ میرے اندازے کے مطابق فیس زیادہ ہے کیوں کہ ہم نے پاکستانی پیسوں کا حساب لگانا لازمی ہوتا ہے ۔۔
لیکن گورو کیلئے یہ رقم کچھ نہیں ہے ۔۔۔ انھیں پتا ہے ہم اگلے 3 سے 4 مہینے میں اس سے 4 سے 6 گنا کما لیں گے ۔۔کیوں کہ گورے انویسٹمنٹ کرتے ہے اپنی گروتھ پر ۔۔۔۔
اب میرے لئے یہ انویسٹمنٹ زیادہ تھی ۔۔
تو میں نے دوسرا طریقے پر جانے کا سوچا ۔۔۔
جو کہ دوسرا طریقہ میرا سیلف لرننگ کا ہے ۔۔
کیوں کہ سیلف لرننگ میں 2023 سے کر رہا ہوں ۔۔۔
اللّه کا شکر ہے میرے اندر ایک اللّه کی طرف سے خوبی ہے کہ میں چیزوں کو جلدی پک کر لیتا ہوں ۔۔ اور اور فاسٹ ایکشن ٹیکر ہوں ۔۔
جو سیکھتا ہوں اس پر اسی وقت ساتھ ساتھ عمل کرتا ہوں تو مجھے نتائج نظر آتے رهتے ہیں ۔۔
اب یہی سسٹم جو رات گورے کے webinar میں اس نے سمجھایا ہے ۔اسے خود سے سیلف لرننگ کے ذریعے سیکھنا ہے ۔۔
ہاں ٹائم ضرور لگے گا ۔۔۔
لیکن مجھے اتنا پتا ہے کہ میں maximum 1 سے 2 مہینے میں سب سیکھ جاؤ گا ۔۔
۔۔۔۔
باقی شکریہ اس گورے کا کہ جس نے سسٹم کا بتایا %100 تو نہیں لیکن %10 سے %20 کا آئیڈیا ہوگیا ہے ۔۔
باقی میں خود سے سیلف لرننگ کر کے سیکھ جاؤ گا ۔۔
۔۔۔۔
میرا آپ سب کو آخر میں ایک پیغام ہے اگر آپ کسی کا کوئی پیڈ منٹور شپ / کورس نہیں جوائن کر سکتے تو آپ سیلف لرننگ پر ٹائم انویسٹ کریں ۔۔
آپ کو کچھ نہ کچھ انویسٹ کرنا ہی پڑے گا اپنی گروتھ کیلئے ۔۔
1۔ پیسا
2۔ ٹائم
Asif Ali Tarar