Muhammad Ilyas Khattak

Muhammad Ilyas Khattak Muhammad Ilyas Khattak Official

26 مئی 2026 — نمازِ عصر کا وقتاور اگلا دن عید الاضحیٰ کی خوشیوں کا دن تھا __ 💔ہر طرف زندگی اپنے معمول کے مطابق رواں تھیب...
29/05/2026

26 مئی 2026 — نمازِ عصر کا وقت
اور اگلا دن عید الاضحیٰ کی خوشیوں کا دن تھا __ 💔

ہر طرف زندگی اپنے معمول کے مطابق رواں تھی
بازاروں میں رش تھا،
بیکرز پر قطاریں تھیں،
بچے نئے کپڑوں کی ضد میں خوش تھے،
قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت جاری تھی،
اور گھروں میں عید کی تیاریوں کی رونقیں تھیں

اسی شور، اسی ہجوم اور اسی مصروف دنیا کے درمیان
تحصیل ادینزئی لوئر دیر، گل آباد کے مشال بارگین کے مالک
حاجی قیوم خان بھی اپنے گھر والوں کیلئے عید کی خریداری میں مصروف تھے

وہ بھی شاید یہی سوچ رہے ہوں گے
کہ بچوں کیلئے کیا لیا جائے
گھر میں عید کیسے اچھی گزرے
اور زندگی حسبِ معمول چلتی رہے

مگر انسان ایک طرف منصوبے بناتا ہے
اور تقدیر خاموشی سے دوسری طرف فیصلہ لکھ رہی ہوتی ہے 💔

کہتے ہیں کہ ان کے کچھ ساتھی روزے سے تھے…
حاجی صاحب نے محبت بھرے انداز میں کہا:
“آپ لوگوں کا روزہ ہے، آپ پہلے چلے جائیں __ میں تھوڑی دیر بعد آتا ہوں

کسے معلوم تھا
کہ یہ چند لمحوں کی تاخیر
زندگی اور موت کے درمیان آخری فاصلہ بن جائے گی

سنا جا رہا ہے کہ ایک نامعلوم شخص آیا
نہ کوئی تعلق، نہ پہچان
معمولی گفتگو _ گاڑیوں کے بارے میں چند سوال…
اور پھر اچانک پستول نکال کر فائرنگ

چند لمحے 😭
اور ایک آباد گھر ویران ہوگیا 💔

یہ صرف ایک انسان کی موت نہیں تھی
یہ بچوں کے سروں سے سایہ اٹھ جانے کا دکھ تھا

یہ ایک بیوی کی دنیا اجڑنے کا غم تھا
یہ دوستوں، پڑوسیوں اور چاہنے والوں کیلئے ایک ایسا صدمہ تھا
جسے الفاظ مکمل بیان نہیں کرسکتے

حاجی قیوم خان عمر میں مجھ سے بڑے تھے…
لیکن ہمیشہ شفقت، محبت اور احترام کے ساتھ پیش آتے تھے۔
ان کے لہجے میں عاجزی تھی،
چہرے پر نرمی تھی،
اور طبیعت میں خدمت کا جذبہ تھا.

وہ صرف کاروبار کرنے والے انسان نہیں تھے
بلکہ دوسروں کے کام آنے والے
لوگوں کے دکھ درد میں شریک ہونے والے
اور معاشرے سے جڑے ہوئے انسان تھے.

آج بھی ان کی گفتگو، ان کا انداز،
اور لوگوں کے ساتھ ان کا احترام والا رویہ ذہن میں گونج رہا ہے 💔

اور دوسری طرف
بازار اب بھی روشن تھے
لوگ عید کی تیاریوں میں مصروف تھے
بچے خوش تھے

یہ دنیا واقعی عجیب ہے
ایک گھر میں عید کے کپڑے رکھے جا رہے ہوتے ہیں،
اور دوسرے گھر میں کفن _ 💔

آج ان کے معصوم بچے اپنے والد کے قاتل کی گرفتاری اور انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں
یہ منظر صرف ایک خاندان کا غم نہیں
بلکہ پورے معاشرے کیلئے ایک سوال ہے.

کیونکہ ایک بچہ سیاست نہیں سمجھتا
وہ صرف اپنے باپ کا سایہ سمجھتا ہے
اور جب وہ سایہ اچانک خون میں گر جائے
تو بچے وقت سے پہلے بڑے ہوجاتے ہیں 💔

آخر کب تک؟
آخر کب تک اس دھرتی پر انسان کا خون اتنا سستا رہے گا؟
کب تک مائیں اپنے بیٹوں کیلئے خوف میں جیئیں گی؟
کب تک لوگ صبح اپنے پیاروں کو رخصت کرکے شام کو ان کا جنازہ وصول کرتے رہیں گے؟

پختون خطہ شاید اب جسم سے نہیں
روح سے تھک چکا ہے
لوگ اب صرف زندہ رہنے نہیں
امن سے جینے کی دعا مانگتے ہیں _ 💔

اللہ کرے اس مظلوم خاندان کی فریاد سنی جائے.
اللہ کرے متعلقہ ذمہ دار حلقے اور انتظامیہ مخلصانہ کوشش کریں _
تاکہ قاتل قانون کی گرفت میں آئیں
اور ایک بے گناہ انسان کے خون کو انصاف مل سکے.

اللہ تعالیٰ حاجی قیوم خان شہید کی کامل مغفرت فرمائے،
ان کے درجات بلند فرمائے،
ان کے بچوں، اہل خانہ، دوستوں اور متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے،
اور اس خطے کو حقیقی امن اور سکون نصیب فرمائے.

آمین یا رب العالمین.
Written by ✍️ Muhammad Ilyas Khattak
.
.
.
.

゚viralシ District Lower Dir Police Muhammad Sohail Afridi Government of Khyber Pakhtunkhwa Mashal Car Zone Gulabad

عیدُالاضحیٰ تمام اُمتِ مسلمہ، رشتہ داروں، عزیز و اقارب اور دوست احباب کو مبارک ہوں _یہ دن قربانی، محبت اور بھائی چارے کا...
27/05/2026

عیدُالاضحیٰ تمام اُمتِ مسلمہ، رشتہ داروں، عزیز و اقارب اور دوست احباب کو مبارک ہوں _
یہ دن قربانی، محبت اور بھائی چارے کا پیغام دیتا ہے.

مگر #افسوس کہ ہمارے اس خطے میں بڑھتی ہوئی بدامنی، قتل و غارت اور بے گناہ انسانوں کی شہادتوں نے دلوں کی خوشیاں ماند کر دی ہیں _

ایسے مبارک دن میں بھی دل پوری طرح خوش نہیں ہو پاتا، کیونکہ کہیں ماؤں کے بیٹے بچھڑ رہے ہیں اور کہیں گھروں کے چراغ بجھ رہے ہیں.

اللہ تعالیٰ ہمارے وطن اور پوری اُمتِ مسلمہ کو امن، سکون اور سلامتی عطا فرمائے _ آمین ثم آمین

نمازِ جنازہ: آج رات 10:30 بجےتاریخ: 26 مئی 2026
26/05/2026

نمازِ جنازہ: آج رات 10:30 بجے
تاریخ: 26 مئی 2026

شیخ القران و شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ترنگزئی شہیدؒ — علم، وقار اور اعتدال کا ایک روشن بابتحریر: محمد الیاس خٹک...
06/05/2026

شیخ القران و شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس ترنگزئی شہیدؒ — علم، وقار اور اعتدال کا ایک روشن باب
تحریر: محمد الیاس خٹک

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ 💔
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے شیخ الحدیث، رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ جمعیت علماء اسلام، سابق رکنِ صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا، شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ترنگزئیؒ 5 مئی 2026 کو چارسدہ جنازہ گاہ کے قریب پیش آنے والے افسوسناک فائرنگ کے واقعے میں شہید ہوگئے.

یہ سانحہ صرف ایک فرد کی جدائی نہیں، بلکہ ایک پورے علمی تسلسل، ایک فکری توازن اور ایک متین دینی روایت کے بکھر جانے کی علامت ہے _

ایک علمی خانوادہ، ایک فکری تسلسل
مولانا محمد ادریس ترنگزئیؒ 1961ء میں ضلع چارسدہ کے علاقے ترنگزئی میں ایک ایسے علمی گھرانے میں پیدا ہوئے جہاں علم، تدریس، دعوت اور دینی خدمات نسل در نسل منتقل ہوتی رہی ہیں.

ان کے والد مولانا حکیم عبدالحق عوامی حلقوں میں ( مناظرِ اسلام ) کے لقب سے معروف تھے۔ جبکہ ان کے دادا مفتی شہزادہ، دارالعلوم دیوبند کے فاضل اور اپنے وقت کے جید علماء میں شمار ہوتے تھے۔ پردادا مولانا محمد اسماعیل بھی اپنے علاقے میں علمی مرجع اور شیخ کے طور پر جانے جاتے تھے.

یہی علمی وراثت ان کی شخصیت میں سنجیدگی، وقار اور فکری پختگی کی صورت میں جلوہ گر ہوئی.

نسبتِ علم و شرفِ تلمذ
آپ عالمی شہرت یافتہ محدث، فاضلِ مدینہ یونیورسٹی، شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد حسن جان مدنیؒ شہید کے داماد تھے۔
یہ نسبت ان کی شخصیت میں صرف تعلق نہیں بلکہ ایک فکری عمق اور علمی اعتماد کا ذریعہ بنی.

تدریسِ حدیث: تین دہائیوں کا علمی سفر
1983ء میں آپ نے جامعہ نعمانیہ اتمانزئی چارسدہ سے تدریسی خدمات کا آغاز کیا۔ بعد ازاں دارالعلوم اسلامیہ تنگی اور دیگر علمی اداروں میں صحیح بخاری، مسلم، ترمذی اور مؤطا جیسے بنیادی مصادرِ حدیث کی تدریس کی۔
2013ء میں آپ دارالعلوم نعمانیہ اتمانزئی میں شیخ الحدیث اور صدر المدرسین کے منصب پر فائز ہوئے۔
دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں بھی آپ نے درسِ حدیث کا آغاز کیا، جہاں آپ نے ہزاروں طلبہ کو علمِ حدیث سے روشناس کروایا۔
یہ تدریس محض درس نہیں تھی، بلکہ ایک فکری تربیت، ایک علمی تشکیل اور ایک متوازن مزاج کی منتقلی تھی۔
سیاست میں وقار اور سنجیدگی
2002ء میں آپ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے رکنِ صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے۔
آپ جمعیت علماء اسلام کی مرکزی و صوبائی شوریٰ کے فعال رکن رہے۔
ان کی سیاست میں جذباتی شور نہیں بلکہ فکری سنجیدگی، اصول پسندی اور متوازن رویہ نمایاں تھا.

شخصیت: اعتدال، حلم اور شائستگی
مولانا ادریسؒ کی شخصیت کا سب سے نمایاں پہلو ان کا اعتدال تھا۔
نہ شدت، نہ تعصب، نہ نفرت—بلکہ ایک ایسا متوازن علمی مزاج جو اختلاف کو دشمنی نہیں بننے دیتا تھا۔
ان کی گفتگو میں حکمت تھی، لہجے میں نرمی تھی، اور انداز میں دلنشینی تھی۔
وہ صرف مدرس نہیں تھے بلکہ ایک
“مصلحِ مزاج” تھے

ایک فکری سوال
ان کی شہادت نے صرف غم نہیں دیا، بلکہ ایک سوال بھی چھوڑا ہے:
کیا ہمارا معاشرہ اب اس مقام پر پہنچ چکا ہے جہاں اختلاف دلیل سے نہیں، ردعمل سے حل کیا جاتا ہے؟
یہ سوال محض سیاسی نہیں، بلکہ تہذیبی اور فکری ہے.

علمی وراثت
مولانا شیخ ادریسؒ جسمانی طور پر ہم سے جدا ہوگئے، مگر ان کی علمی میراث، ان کے دروس، ان کے شاگرد اور ان کا فکری توازن آج بھی زندہ ہے.
وہ خاموش ہوگئے، مگر ان کی فکر بولتی رہے گی.

اختتامی دعا
اللہ تعالیٰ شیخ القران و شیخ الحدیث مولانا محمد ادریس ترنگزئیؒ شہید کی دینی و علمی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے،
ان کے درجات بلند فرمائے،
ان کی قبر کو نور و رحمت سے بھر دے،
اور ان کے پسماندگان، شاگردوں اور متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے.
🙏آمین ثم آمین 🙏

06/05/2026

الشیخ حضرت مولانا ادریس صاحب شہید رحمۃ اللہ علیہ واسعۃ 😭💔
🙏♥️♥️🙏


゚viralシ sheikh idrees sahib Sheikh Idrees Fans #حقانیہ #نعمانیہ #ترنگزی

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَانتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہگاؤں خرکنئی اوچ کے رہائشی، عنایت ...
25/04/2026

إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ
انتہائی رنج و غم کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
گاؤں خرکنئی اوچ کے رہائشی، عنایت الرحمن صاحب (استاد، محکمہ تعلیم) اور مفتی اشفاق الرحمن (ڈپٹی جنرل سیکرٹری، جمعیت علماء اسلام دیر لوئر) کے بھتیجے، جبکہ شفیق الرحمن (بابو) کے 11 سالہ صاحبزادے، حافظ معوذ الرحمن بجلی کا کرنٹ لگنے سے خالقِ حقیقی سے جا ملے....!!

نمازِ جنازہ: آج شام 6:15 بجے
مقام: گاؤں خرکنئی اوچ
اللہ تعالیٰ مرحوم بچے کے درجات بلند فرمائے، اسے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، اور تمام لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے. آمین

کزن، جناب جواد اقبال ( فرزندِ ڈاکٹر اقبال خان ) کو شادی کی دلی، پُرخلوص اور بامعنی مبارکباد ♥️🎉یہ بابرکت بندھن محض ایک س...
24/04/2026

کزن، جناب جواد اقبال ( فرزندِ ڈاکٹر اقبال خان ) کو شادی کی دلی، پُرخلوص اور بامعنی مبارکباد ♥️🎉

یہ بابرکت بندھن محض ایک سماجی رسم نہیں، بلکہ ربطِ حیات کی اُس گہری معنویت کا اظہار ہے جہاں دو وجود باہمی ادراک، اعتماد اور فکری ہم آہنگی کے ساتھ ایک مشترکہ سفر کا آغاز کرتے ہیں...!!

دعا ہے کہ یہ رشتہ محض جذباتی وابستگی تک محدود نہ رہے بلکہ شعوری التزام، باہمی احترام اور دائمی سکون کی ایک مکمل تعبیر بن جائے...!!

اَللّٰهُﷻ اس نئے سفر کو استحکام، محبت اور خیرِ کثیر سے نوازے، اور اسے دونوں خاندانوں کے لیے برکت، رحمت اور مسرتِ مستمر کا ذریعہ بنائے.

اسی خوشی کے موقع پر ساتھ میں چھوٹا بھائی محمد عباس کی موجودگی نے اس لمحے کو مزید قربت، خلوص اور یادگار معنویت عطا کی 🤍
🤲 آمین ثم آمین 🤲

07/04/2026

سب کو خوش رکھنا منافق بندے کا کام ھوتا ھے 😘
با اصول اور باضمیر لوگوں سے دنیا ناراض رھتی ھے 😊😊
.
.

Shikwa Jawab e Shikwa

25/03/2026

❣️ عمر بن الخطابؓ ❣️
.
.
.
.

#صحابہ #عمرؓ #اصحاب

22/03/2026

اے میرے پیارے اَللّٰهُﷻ‎‎ 🙏 ہم سب کو ہدایت عطا فرما، آمین

17/10/2025

( ایم این اے )
بشیر خان لالا انٹرویو کے دوران جذبات پر قابو نہ رکھ سکے _ آنکھیں نم ھوگئیں 👇
.
.
.
.
.

Address

Chakdara Fort

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Ilyas Khattak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category