26/08/2026
📅 تاریخ: 26 اگست 2026ء
📍 مقام: ادینزئی، ضلع دیر لوئر
جناب تحصیل میونسپل آفیسر ادینزئی اور جناب تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں آج مورخہ 26 اگست 2026ء کو تحصیل ادینزئی کے مختلف علاقوں میں صفائی کی سرگرمیاں جاری رہیں۔
صفائی عملے نے سڑکوں، گلیوں اور بازاروں میں صفائی، کچرے کی بروقت اٹھان اور نکاسی آب کی بہتری کے کام انجام دیے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔
عوام سے اپیل:
✅ صفائی کا خصوصی خیال رکھیں۔
✅ کچرا صرف مقررہ مقامات پر ڈالیں۔
✅ صفائی عملے کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔
"صاف پاکستان، خوشحال پاکستان"
تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن ادینزئی