PML-N Chakothi , Azad Kashmir

PML-N Chakothi , Azad Kashmir It iS a faN pAge fOr PML(N)'s LoV3rS

03/06/2026

7000+ LEAD is Loading, IA

03/06/2026

گزشتہ الیکشن میں اولڑاں پولنگ سٹیشن پر راجہ فاروق حیدر خان صاحب کو 63 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ مخالف امیدوار کو قریبا 200 ووٹ ملے ان 63 ووٹوں کے عوض جو ترقیاتی کام متعلقہ علاقہ میں کئیے گئے وہ درج ذیل ہیں۔
1
2 کلو میٹر روڈ کی پختگی 2026
2
کھیت تا نکہ روڈ دو لاکھ روپے 2025 بدست ارشد صاحب و جاوید صاحب توفرآباد ٹو سجاد کریم
3
روڈ صفائی اولڑاں کلاں 2024 ورک آرڈر ٹو محمد فرید
4
روڈ صفائی ڈنہ تا کھیت ورک آرڈر ٹو عاصم شبیر
5
روڈ صفائی چیڑ تا کھیت 2026 دو لاکھ ورک آرڈر ٹو محمد فرید۔۔۔
یہ یہ وہ کام ہیں جو میرے علم میں ہیں جبکہ میں عموما یہاں موجود نہیں ہوتا جبکہ جس امیدوار پر لسانیت کی بنیاد پر دو سو ووٹ ضائیع کئیے گے ان کی جانب سے کوئی ایسا کام نظر نہیں آیا البتہ وزیراعظم صاحب کی جانب سے دو کلو میٹر resurfacing of existing road کا کام امید ہے اسٹے جلد ہٹے گا اور شروع ہو گا کام ہو گا تب ہی علم ہو گا کہ resurfacing کو یہاں کس circumstances میں استعمال کیا گیا ہے اور اپر سگنہ تا اپر اولڑاں کے عملی معانی کیا ہیں۔ ہماری کسی سے رنگ نسل قوم کی بنیاد پر کوئی اپیل نہیں ہے جو آج قومیت کا لبادہ اوڑے بیٹھے ہیں ان کے اپنے ذاتی مفادات کیلئے سب سے ساتھ چلتے رہے اور اپنے کام کراتے رہے ہیں 50 فیصد سے ذیادہ لوگ تو راجہ صاحب سے بھی استفادہ کر چکے ہیں ہم ذاتیات کی سیاست نہیں کرتے نہ ہی ہمارے منہ سے وائس میسج کرتے ہوئے جھاگ نکلتی ہے اس کا یہ مطلب نہ لیں کہ ہم جواب نہیں دے سکتے اپ لوگ دور نہ جائیں گذشتہ 5 سالوں کا اپنا کام بتائیں ائندہ پانچ سالوں کا اپنا منشور بتائیں اور ووٹر کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے دیں ہمارے لئے یہ کوئی زندگی موت کا مسلہ نہیں ہے ہم پرسکون ہیں آپ لوگوں کی طرح بوکھلائے ہوئے بھی نہیں ہیں عوام علاقہ انشا اللہ سارے سازشی عناصر کو مسترد کر کے خدمت اور ترقی کو ووٹ دے گی۔ہمیں اپنی قومی پہچان پر فخر ہے مگر ہم قومیت کی بنیاد پر کسی بھی قسم کی تفریق کو قابل مذمت سمجھتے ہم کسی دوسرے کی صفائی نہیں دیں گے اگر کسی دوسری قوم کی ایسی سوچ ہو بھی تو برائی کا جواب برائی نہیں 2026 میں ہم اگر اپنے لوگوں کو لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کا درس دیں تو اس سے بڑی ذیادتی قوم کے ساتھ کوئی نہیں۔
اسلام نے اس کام کی نفی کی ہے ’’تمام انسان آدم و حوا سے ہیں، کسی عربی کو کسی عجمی پر اور کسی عجمی کو عربی پر کوئی فضیلت نہیں، کسی گورے کو کالے پر اور کالے کو گورے پر کوئی فضیلت نہیں، سوائے تقویٰ اور نیک عمل کے۔‘‘ باقی آپ لوگ اپنی کمپین کھلے دل سے کریں عوام اپنا فیصلہ الیکشن میں سنا دے گی انشااللہ جو عوام علاقہ و سارے حلقے کیلئے بہتر ہو وہ امیدوار جیتے۔۔
Regards : Choudhary Tabarak Ali

Address

Chakothi

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PML-N Chakothi , Azad Kashmir posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share