Hafiz Ghulammali

Hafiz Ghulammali Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Hafiz Ghulammali, Political organisation, Lakhwal 1, Chakwal.
(1)

تمام اہل اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد
21/03/2026

تمام اہل اسلام کو عید الفطر کی مبارکباد

24/12/2024
Lakhwal Qatar Group
22/12/2024

Lakhwal Qatar Group

22/12/2024

چکوالیے جہاں بھی ہوتے ہیں اپنی محبتوں کا اظہار بھرپور طریقے سے کرتے ہیں

حافظ محمد حمزہ عثمان آف لکھوال کی منگنی کی خوشی میں راجہ محمد اسرار کی طرف سے قطر میں ضیافت کا اہتمام

قطر میں مقیم چکوالیوں کی بھر پور شرکت حمزہ عثمان کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار

پاکستان فلاح پارٹی PFP ضلع چکوال کے صدر حافظ چوہدری غلام علی لکھوال نے خصوصی شرکت کی

چکوال (نمائندہ خصوصی) تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں حافظ محمد حمزہ عثمان آف لکھوال حال مقیم قطر کی منگنی کی رسم لکھوال میں ادا کی گئی ۔ اس خوشی کے موقع پر راجہ محمد اسرار آف چھبر کی طرف سے قطر میں مقیم حمزہ عثمان اور ان کے دوستوں کے لئیے بھرپور ضیافت کا اہتمام کیا اور اس کہاوت کو سچ کر دکھایا کہ چکوالیے بڑے لجپال ہیں اور اپنی محبتوں کا اظہار بھرپور طریقے سے کرتے ہیں ۔ تقریب میں پاکستان فلاح پارٹی ضلع چکوال کے صدر حافظ چوہدری غلام علی لکھوال نے خصوصی طور پر شرکت کی دیگر شرکت کرنے والوں میں چوہدری احمد علی لکھوال ، ناظم عباس لکھوال باسط مغل لکھوال شعیب حیدر لکھوال محمد فرمان آف واڑے خان لیاقت علی آرٹ مغلاں باوہ عبد الوہاب دیوالیاںں عامر عباس چک باقر شاہ سید محسن شاہ چتال محمد سجیل نچندی چوہدری علی جبیر پور چوہدری وسیم چکوال محمد قدیر چکوال قاضی ضیاء کہوٹ چکوال قلب عباس چکوال چوہدری زوہیب مگھال محمد شہزاد چھمبی محمد زیشان بھٹی سیف الرحمان سیفی عبد الوہاب خان شامل تھے ۔ چوہدری وسیم چکوال اور حافظ چوہدری غلام علی لکھوال نے حمزہ عثمان کو دوستوں کی طرف سے گفٹ پیش کیا اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ تقریب کے اختتام پر راجہ محمد اسرار آف چھبر نے آنے والے تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا

اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ نا منظور
18/12/2024

اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ نا منظور

اراکین پنجاب اسمبلی کی طرف سے اپنی تنخواہوں اور مراعات میں بیش بہا اضافہ قابل مزمت ہے حافظ چوہدری غلام علی لکھوال عوام د...
18/12/2024

اراکین پنجاب اسمبلی کی طرف سے اپنی تنخواہوں اور مراعات میں بیش بہا اضافہ قابل مزمت ہے حافظ چوہدری غلام علی لکھوال

عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہی ہے اور عوام کے منتخب نمائندے اپنی عیاشیوں کے بل پاس کرنے میں مصروف ہیں صدر PFP ضلع چکوال

چکوال (پ۔ر) پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ ،سیکرٹری جنرل سید راشد گردیزی ،صدر پنجاب چودھری ضمیر گجر زبیر بیگ مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور پاکستان فلاح پارٹی ضلع چکوال کے صدر حافظ چوہدری غلام علی لکھوال نے اپنے مشترکہ بیان میں پنجاب اسمبلی میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں من مانے اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ایک طرف عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں بجلی اور گیس کے بلوں نے عوام کی جان نکالی ہوئی ہے عوام دو وقت کی روٹی پوری نہ ہونے کی وجہ سے خود کشیاں کر رہے ہیں اور دوسری طرف منتخب نمائندے اپنے فیصلوں کے ذریعے عوام کے زخموں میں نمک پاشی کرنے میں مصروف ہے ۔انھوں نے کہا کہ جب اسمبلی اراکین کی ذاتی سہولتوں کی بات آتی ہے تو آپس میں شیر و شکر ہو جاتے ہیں اور جب عوام کو ریلیف دینے کی باری آتی ہے تو نورا کشتی شروع کر دیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ غریب عوام پر مسلط بے حس حکمرانوں کو کب شرم آئے گی غریب عوام کو ریلیف دینے کی بات کون کرے گا

12/12/2024

آؤ سب مل کر بارش کے لیے
دُعا کرتے ہیں 🌧⛈️
یااللہ ہم پر اپنی رحمت کی
بارش عطا فرما آمین🙏🤲

پر امن احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے کسی بھی پارٹی یا جماعت کے احتجاج کو روکنے کے لئیے پورا ملک بند کر دینا جمہوریت کی نفی...
23/11/2024

پر امن احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے کسی بھی پارٹی یا جماعت کے احتجاج کو روکنے کے لئیے پورا ملک بند کر دینا جمہوریت کی نفی ہے ،حافظ چوہدری غلام علی لکھوال*

نا اہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام اور ادارے آمنے سامنے ہیں اور وطن عزیز خانہ جنگی کی طرف گامزن ہے*

چکوال (پ-ر) پاکستان فلاح پارٹی PFP ضلع چکوال کے صدر حافظ چوہدری غلام علی لکھوال نے کہا پر امن احتجاج عوام کا جمہوری حق ہے اور حکومت وقت کی طرف سے اسے زبردستی روکنا جمہوری روایات کی نفی ہے نا اہل حکمرانوں اور کرپٹ سیاست دانوں کی ناقص پالیسیوں کی بدولت ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے عوام اور ادارے ایک دوسرے کے آمنے سامنے نفرت انگیز مناظر دیکھا رہے ہیں جو ملکی سالمیت کے لئیے بہت بڑا خطرہ ہیں اور ملک دشمن عناصر کو تقویت دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وقت عوام پر کسی قسم کے پر تشدد جارحیت سے باز رہے اور عوامی رائے کا احترام کرے
صدر پاکستان فلاح پارٹی نے مظاہرین سے بھی پر امن رہنے اور وطن عزیز کی املاک اور اداروں کو نقصان پہنچانے سے گریز رہنے کی اپیل کی ہے

10/11/2024

آگیا وہ شاہکار جس کا تھا انتظار
آیا لکھوال ۱ دھرابی دی سرزمین تے ❤️✨👑

Address

Lakhwal 1
Chakwal

Telephone

+923360152083

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hafiz Ghulammali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Hafiz Ghulammali:

Share