27/09/2023
ہیڈ ماسٹر (ریٹائرڈ) محترم منظور حسین اور چوہدری معین اکرم کی ریسکیو 1122 اسٹیشن آمد ، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال ڈاکٹر عتیق احمد خان کو تفہیم القرآن پیش کی۔
چکوال(نامہ نگار) ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر محترم منظور حسین اور سماجی شخصیت چوہدری معین اکرم نے ریسکیو 1122 اسٹیشن کا دورہ کیا اور ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے چکوال میں ریسکیو 1122 کی کارکردگی اور بہترین مینجمنٹ پر ڈاکٹر عتیق احمد خان اور تمام ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کی۔ یاد رہے محترم منظور حسین صاحب کا تعلق قصبہ بھون سے ہے۔ انہوں نے بطور سائنس ٹیچر 30 سال سے زائد عرصہ تک گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول چکوال میں خدمات سر انجام دیں۔ بطور ہیڈ ماسٹر وہ گورنمنٹ ہائی سکول ویرو، گورنمنٹ ہائی سکول جھامرہ، گورنمنٹ سر سید ہائی سکول مونہ، گورنمنٹ ہائی سکول خیر پور، گورنمنٹ ہائی سکول دھیدوال اور گورنمنٹ ہائی سکول بھیں میں تعینات رہے۔جبکہ 2007 میں گورنمنٹ ہائی سکول بھیں سے ہی بطور ہیڈ ماسٹر ریٹائرڈ ہوئے۔ آپ کا شمار انتہائی شفیق اور محنتی اساتذہ کرام میں ہوتا ہے اور ضلع بھر میں آپ کے ہزاروں طلباء موجود ہیں ان کی جلائی گئی شمع کی بدولت آج اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔ملاقات کے آخر میں محترم منظور حسین اور چوہدری معین اکرم نے ڈاکٹر عتیق احمد خان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال کو سید ابو الاعلی رحمتہ اللہ علیہ کی لکھی ہوئی تفسیر "تفہیم القرآن" پیش کی جس پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر چکوال نے ان کا شکریہ ادا کیا۔