Itx Zain Dear Diary

Itx Zain Dear Diary Itx Zain Life Rules

25/09/2024

"_____ میں ایسا ہو
جس کا موبائل ہمیشہ سائلنٹ ہوتا ہے، جو موبائل ہمیشہ ڈارک موڈ میں چلاتا ہوں، جو فون کی برائٹنس ہمیشہ کم رکھتا ہو، جو چیزوں کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی بجائے اُن کا اسکرین شاٹ لیتا ہوں ____،
جس کو موبائل میں بہت سے ایپ سے الجھن ہوتے ہے،
جس کو ایپ کے زیادہ نوٹیفکیشن سے بھی الجھن ہوتے
ہے، جس کو اپنے موبائل فون کی گیلری بھی بھری ہوئی پسند نہیں ____، مجھے کسی کی پرانی چیٹ بھی سیو رکھنے کی عادت نہیں ہے، جو کسی اپنے کو بھی کبھی وائس میسج نہیں کرتا،
جو کال آنے پر اسے کٹ کر کے میسج کر کے پوچھتا ہوں کہ کیا بات ہے،
کیا کوئی اور بھی ہے میرے جیسا یا میں اکیلا ہی ایسا ہوں۔!" 🥀💯
🖤🥀

10/08/2024

ایک خاص اور یونیک قسم کے لوگ ہیں جو گھر سے نکلنا پسند نہیں کرتے اور وہ صرف اپنے کمروں میں بیٹھنا پسند کرتے ہیں۔
جب وہ کہیں چلے جاتے ہیں، تو وہ اپنی خوشگوار تنہائی کو یاد کرتے ہیں۔
یہ وہی لوگ ہیں جن کے ایک یا دو قریبی دوست ہیں اور کسی سے رابطہ نہیں کرتے۔
یہ وہی لوگ ہیں جن کے فون ہمیشہ سائلنٹ ہوتے ہیں اور وہ کسی کا انتظار نہیں کرتے بلکہ، کسی کے کچھ پوچھنے، بات کرنے اور گھلنے ملنے سے پریشان ہوتے ہیں۔
یہ وہی ہیں جو ہر روز کسی سے بات کیے بغیر فیس بک کھولتے ہیں۔
وہ اپنے جذبات میں منتخب ہوتے ہیں، اور یہ وہی لوگ ہیں جو کتابوں، سمندر، صحرا، سردیوں اور سکون سے محبت کرتے ہیں، اندھیرا اور تنہائی نشہ آور ہوتی ہے۔
وہ وہی ہیں جو ہمیشہ مسکراتے رہتے ہیں اور اپنے تصور میں گھومتے رہتے ہیں، کبھی کسی کو نقصان نہیں پہنچاتے۔
میں ان میں سے ایک ہوں اور ہم بہت کم ہیں اور ہم میں سے صرف وہی لوگ ہیں جو ہمیں سمجھتے ہیں!!
Itx Zain

02/08/2024

اِک دن میرے ساتھ بیٹھے چائے پیتے ہوئے کہنے لگی۔۔!! تم بہت عجیب ہو۔۔!! میں نے بس اُس کی طرف سوالیہ نظروں سے دیکھا۔۔!! تو جواب آیا ۔۔!! کہنے گی ایسا کیسے کرتے ہو۔۔!! کہ تم کسی بھی زندہ دل انسان کو خودکشی پر اُکسا دیتے ہو۔۔!! کہ کوئی ہنستا ہوا شخص زندگی سے بیزار ہوجاتا ہے۔۔!! محبت بھرے دل کو زندگی سے نفرت کرنے پر مجبور کر دیتے ہو۔۔!! اُسے موت دلکش لگنے لگتی ہے۔۔!! لیکن اُس کے بلکل برعکس تم کسی ایسے شخص کو جو زندگی سے تھک چکا ہو۔۔!! جسے ہر سانس کے ساتھ ایسا محسوس ہو رہا ہوتا ہے کہ قیامت برپا ہوچکی ہے۔۔!! محبت صدیوں کا سفر طے کرنے کے باوجود نفرت سے ہار چُکی ہے۔۔!! جو بس یہ سمجھنے لگ جائے کہ اب موت برحق ہے۔۔!! تم ایسے کسی شخص کو چُپکے سے موت سے دور لے جاتے ہو۔۔!! اتنا دور کہ کچھ ہی لمحوں کے بعد وہ تمہارے ساتھ کسی چائے خانے پر قہقہے لگا رہا ہوتا ہے۔۔!!
میں تب سے سوچ رہا ہوں کہ میں ایسا کیسے کر سکتا ہوں ۔

Itx Zain Dear Diary Itx Zain

28/03/2024

‏اگر کبھی مجھے زندگی کے نام آخری خط لکھنا پڑا تو میں لکھوں گا کہ میں ان کے لیے تکلیف بن گیا تھا جنہیں میں خوش دیکھنا چاہتا تھا.“-
Itx Zain Dear Diary

02/03/2024

کوئی ہنستی کھلکھلاتی لڑکی اچانک کسی سہانے موسم میں صرف اس وجہ سے بے انتہا اداس ہوجاتی کیونکہ بہار کے موسم میں کسی نے اس سے کہا تھا کہ وہ اس سے محبت کرتا ہے.

کوئی لڑکا کسی شہر کے خاص ریسٹورینٹ کی خاص میز پر گھنٹوں سگریٹ پیتے گزار دیتا ہے کیونکہ یہاں کسی نے اس سے آخری ملاقات کی تھی

کوئی نئی نویلی دلہن ایک انتہائی محبت کرنے والے شوہر کے سینے سے لگی کسی ایسے لڑکے کے لئے آنکھیں نم کئے بیٹھی ہے جو اس سے کبھی محبت کرتا ہی نہیں تھا.

کوئی باس انٹرویو لیتے ہوئے اس ذہین و فطین لڑکی کو صرف اس وجہ سے ریجیکٹ کر دیتا ہے کہ وہ اسے اس لڑکی کی ہم شکل دکھائی دیتی تھی جس نے اس سے بے وفائی کی تھی.

کوئی عورت اپنے بچے کو سکول چھوڑنے جاتے وقت بچوں کی بھیڑ میں اس بچے کی ایک جھلک دیکھنے رک جاتی ہے جس کے باپ نے کبھی اس کا چہرہ ہتھیلیوں میں بھر کر کہا تھا، ہمارے بچے کی ناک تمہاری طرح ہوگی اور آنکھیں میری طرح ہوں گی!!

کوئی انتہائی ذہین مرد صرف اس وجہ سے بیرون ملک جابستا ہے کہ اس کی وہ شوخ وشنگ کلاس فیلو اب اس کے شہر آبسی تھی جس سے شدید خواہش کے باوجود وہ کچھ کہہ نہیں پایا تھا.

کوئی بڑھیا گھر والوں سے نظر بچا کر اپنے صندوق کی تہہ میں رکھے چند پیلے بوسیدہ خط نکال کر جلاتی ہے اور پھر پھوٹ پھوٹ کر رو دیتی ہے.

کوئی بوڑھا صرف اس وجہ سے ایک پرانی گلابی رنگ لگی چادر کو برسوں سے سنبھالے ہوئے ہے کہ کسی نے اسے اپنے سرخ دوپٹے کے ساتھ دھو ڈالا تھا ۔
محبت ___ تم سب کے لئے سرخ گلاب نہیں ہو...!!

05/10/2023

ہم بھی صاف گو ہیں لیکن اتنے بھی نہیں کہ ہر جگہ پر ہی اپنی ٹانگ اڑانے لگ جائیں جہاں پر بولنا ہوتا ہے صرف وہیں پر بولتے ہیں.. زیادہ تر تو اپنے بارے میں ہی سچ بولتے ہیں.. ٹھیک ہے اگر آپ کو سچ بولنے کی بیماری ہے تو اپنے بارے میں کیوں نہیں بتاتے؟ سچ بولنا اچھی بات ہے لیکن انسان کو اتنا تو شعور ہوتا ہی ہے کہ کہاں پر کیا بولنا چاہیے کیا نہیں.. یہ کونسا سچ ہے بھئی کہ آپ اپنے آپ کو سچا ثابت کرنے کے لیے کسی اور کو مشکل میں ڈال دیں... ایسے سچ سے بہتر ہے کہ آپ منہ پر تالا لگا لیں..
Itx Zain Dear Diary

26/05/2023

ایک دفعہ ضرور پڑھ لیجیئے گا!

"آج میں پانچ منٹ میں ان لوگوں تک ایک سبق پہنچانا چاہت ہوں۔ جو کسی بھی وجہ سے زندگی میں رک گئے ہیں۔ ہم سب کی زندگی میں ایسے حادثے ہوتے ہیں کہ وہ ہمیں گرا دیتے ہیں توڑ دیتے ہیں۔
"ہمیں لگتا ہے۔ ہم برے ہیں, ہم بد قسمت ہیں, تبھی ہم خود سے نفرت کرنے لگ جاتے ہیں. لوگوں سے نفرت کرنے لگ جاتے ہیں۔ خود کو اپنے کمرے میں, گھر میں قید کر لیتے ہیں۔ ڈپریشن میں چلے جاتے ہیں۔ زندگی جہنم ہو جاتی ہے۔ موت کی طلب بڑھ جاتی ہے۔"

"مگر آج میں ہر ٹوٹے دل, ہارے ہوئے, تھکے ہوئے سے مخاطب ہوں۔ یہ کچھ پوائنٹ اٹھا لیں اور آگے بڑھیں۔

"سب سے پہلے.

خود کو پہچانو۔ آپ کون ہیں, آپ کا مقصد کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ نے آپ کو کیوں بھیجا ہے۔ زمین پر موجود ایک درخت, ایک پہاڑ, ایک کیڑا بھی بوجھ نہیں ہے۔ تو آپ بوجھ یا بے مقصد نہیں ہو سکتے۔ خود کی تلاش میں نکلیں۔ اپنے دل میں جھانکیں۔ سجدوں میں ڈھونڈیں۔ رات کے تیسرے پہر ہاتھ اٹھائیں۔ جب آپ میں خود کو جاننے کی طلب ہو گی تو
اللہ تعالیٰ آپ کے دل میں آپ کا مقصد ڈال دے گا۔"

(کسی اور کی طرح بننے کی کوشش مت کریں کیونکہ وہ پہلے ہی لیا جا چکا ہے)

اور "بی یورسیلف" کا اصول ہے کہ خود کو دوسروں سے موازنہ مت کریں۔ اگر موٹیویشن چاہیئے تو اوپر والوں کو دیکھیں اور اگر احساس کم تری ہو رہا ہے۔ تکلیف ہو رہی ہے تو فوراً نیچے والوں سے موازنہ کریں۔ آپ کے پاس گاڑی نہیں ہے تو دیکھیں کسی کے پاس سائکل بھی نہیں ہے۔ آپ کے پاس بڑا گھر نہیں ہے توکوئی فٹ پاتھ پر سو رہا ہے۔ آپ کے پاس کھانے کو پیزا برگر نہیں ہے کوئی کچرے سے اٹھا کہ کھا رہا ہے۔ موازنہ کرنا ہی ہے تو ایسے کریں۔"

" ویلیو یورسیلف.

"جب آپ خود کو جان جائیں تو اپنے آپ کو اہمیت دیں۔ ویلیو دیں۔ خود پر کام کریں۔ خود کو اپ گریڈ کریں۔ نئی سکلز سیکھیں فیوچر ڈگری کا نہیں ہنر کا ہے۔ میں نے کہتا ہوں ہر لڑکا اور لڑکی کو ایک ایسا ہنر ضرور آنا چاہئے کہ جب وہ چاہے اس سے پیسے بنا لے۔ خود کو بہتر سے بہتر بنائیں۔"

"ویلیو دینے کا دوسرا اصول ہے کہ کسی کو بھی اجازت مت دیں کہ آپ پر انگلی اٹھائیں۔ وہ آپ کو تکلیف دیں, اپنے گرد ہیلتھی باؤنڈری بنا لیں۔ ہر کسی کو یہ باؤنڈری پار مت کرنے دیں اور زندگی میں 'نہ' کہنا سیکھیں۔ جب کوئی آپ کو آپ کی مرضی کے خلاف یا آپ کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر کوئی کام کروانا چاہتا ہو تو اسے نہ کہہ دیں۔ (نہ کہنا سیکھیں, کیونکہ دوسروں کو نہ کہہ کر آپ خود کو ہاں کہہ رہے ہوتے ہیں۔)

" ایکسیپٹ یور سیلف.

"آپ جیسے ہو خود کو قبول کریں۔ قد چھوٹا ہے, رنگ کالا ہے, بہت لمبے ہو۔ جو بھی ہے جیسے بھی ہے خود کو قبول کریں لوگ تب ہی آپ کو قبول کریں گے۔ جب آپ خود کو قبول نہیں کرتے تو لوگ آپ کا مزاق اڑاتے ہیں۔ آپ خود کو آج قبول کر لیں۔ اس حد تک قبول کر لیں کہ جب کوئی آپ کی کسی کمی کا مذاق اڑائے تو اس اعتماد سے سر اٹھائے بیٹھے رہیں کہ اسے لگے اس نے کچھ غلط بول دیا۔"

" فار گو یور سیلف

"ٹھیک ہے آپ نے غلط بندہ چن لیا, ٹھیک ہے آپ وقت پر صحیح لوگوں کو ٹائم نہیں دے سکے۔ ٹھیک ہے آپ میڈیکل میں نہیں جا سکے, ٹھیک ہے آپ انجینیئر نہیں بن سکے, ٹھیک ہے آپ نے زندگی میں غلط فیصلے لے لیئے, ٹھیک ہے آپ اچھے لوگوں کو نہیں پہچان سکے۔ اب خود کو معاف کر دیں پلیز۔ دوسروں کی معافی کے لیے ضروری ہے کہ آپ خود کو معاف کر دیں۔ ہر پچھتاوا پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ آئیں۔ کوئی آپ کو آپ کی تکلیفوں سے نکالنے نہیں آئے گا مگر آپ خود اپنا بازو پکڑ کر خود کو باہر کھینچ لائیں۔ اپنا مسیحا خود بن جائیں۔"

" لو یورسیلف.

"لو یور سیلف کا اصول ہے رسپیکٹ یور سیلف۔ کوئی آپ کی تب تک عزت نہیں کرے گا جب تک آپ اپنی عزت نہیں کریں گے۔! خود سے محبت کریں۔ دوسروں کے سامنے گرنا نہیں کھڑا ہونا ہے۔

"اور جب آپ خود کو عزت دینا, ویلیو دینا سیکھ جائیں گے تو آپ دوسروں کو بھی یہ سب دے سکیں گے اور پھر جب آپ زندگی میں کسی مقام پر پہنچ جائیں تو اپنے سے نیچے والوں کا ہاتھ تھام کر اوپر کھینچ لیجیئے۔"

"مجھے عہد چاہیئے کہ ہم ہار نہیں مانیں گے۔ اپنے لیے لڑیں گے۔ اپنی پہچان بنائیں۔ میں ان لوگوں سے انسپائر نہیں ہوتا تا جو اپنے والد کا پیسہ شو آف کرتے ہیں۔ اگر آپ کچھ ہو تو اپنا کمایا دیکھائیں۔ مجھے بتائیں آپ کا کیا ہے۔ ہم وکٹم نہیں ہیں ہم فائٹر ہیں, ہم لڑیں گے۔ اپنی تکلیفوں سے، اپنے غموں سے۔"

"! وی آل ول رائز۔ لیکن ضروری ہے کہ خود کو پہچان لیں. ہم عام نہیں ہیں۔ کوئی بھی عام نہیں ہے۔ سب اپنی اپنی پسند کی فیلڈ میں آگے بڑھ آئیں, کچھ کر جائیں۔ آپ کی پہچان آپ کا خاندان, آپ کے ماں باپ, بہن بھائی نہیں ہیں۔ اپنی پہچان آپ خود ہیں.مجھے بتائیں آپ کون ہیں
"آخر میں اپنے بارے میں کہوں گا میں نے اللہ تعالیٰ سے مدد مانگی اللہ تعالیٰ نے مجھے راستہ دکھایا۔ میں نے خود کو پہچانا۔ میں آج یہاں کھڑا ہوں۔ میں نہیں ہوں میں ایک کوشش ہوں۔ مگر یہ تب ہی ممکن ہے جب آپ لوگ بھی اپنے لیے قدم بڑھائیں گے میں راستہ دیکھا سکتا ہوں منزل کا تعین کر کے قدم آپ کو خود بڑھانا ہے۔
شکریہ۔
*Itx Zain*

26/04/2023

*سچ کہوں تو کوئی بھی شخص میرے ساتھ دوستی یا محبت میں خوش نہیں رہ سکتا کیونکہ میں جانتا ہوں جو مجھ سے محبت کرتا ہے جو میرا دوست ہے وہ پھر صرف اور صرف میرا ہو۔اسکے دل میں میرے لیے لا پرواہی نا ہو جو چیز یا کام میرے نا پسندیدہ ہے وہ اسکے بارے میں سوچے بھی نا لیکن آجکل اکثر لوگوں کو یہ چیز قید اور پابندی لگتی ہے اور لوگ میری اس عادت کی وجہ سے مجھ سے پیچھا چھڑواتے ہیں*

اگر ایک شخص خاموش ہوتا ہے تو اسے حقیر مت سمجھو بلکہ یہ اس کا ظرف ہوتا ہے کے وہ پھر بھی آپ کی عزت کرتا ہے اور اگر وہ شخص ...
16/04/2023

اگر ایک شخص خاموش ہوتا ہے تو اسے حقیر مت سمجھو بلکہ یہ اس کا ظرف ہوتا ہے کے وہ پھر بھی آپ کی عزت کرتا ہے اور اگر وہ شخص آپ کی عزت کرتا ہے تو وہ اپنے خون کی پہچان کرواتا ہے کیوں کے انسان دوسروں کو وہی دیتا ہے جو اس کے پاس ہوتا ہے اور دوسروں کی باتیں سن کر اس کی تائید کیے بغیر کسی کو ہٹ کرنا یہ خاندانی لوگوں کا کام نہیں ہوتا۔۔

تھکن تو ہوگی, جب تُم اُسے قبول نہیں کررہے جس کا رُخ تمہاری طرف ہے اور بھاگ اُس کے پیچھے رہے ہو جس کی پُشت تمہاری طرف ہے....
16/04/2023

تھکن تو ہوگی, جب تُم اُسے قبول نہیں کررہے جس کا رُخ تمہاری طرف ہے اور بھاگ اُس کے پیچھے رہے ہو جس کی پُشت تمہاری طرف ہے. یاد رکھو جو تمہاری طرف آتا ہے وہ درحقیقت بھیجا ہوا ہوتا ہے اور جو تُم سے دور جاتا ہے وہ ہٹایا گیا ہوتا ہے, بس تُم اُس کو قبول نہیں کرپاتے.

16/04/2023

اتنا آسان نہیں ہے ان چہروں پر مسکراہٹ لانا جب میں تھک جاتا ہوں ہو کہتا ہوں کے اب نہیں کرنا کسی کے لئے کچھ تو بس پھر ان معصوم بچوں کے چہرے سامنے آ جاتے ہیں اور اللہ پھر ہمت دے ہی دیتا ہے انسانیت کی خدمت کا یہ سب اللہ کا خاص کرم ہے مجھ پر کے اللہ نے اپنی مخلوق کی خدمت کے لئے چنا ہوا ہے اس میں میرا کوئی کمال نہیں ہے اور نہ مجھ میں اتنی استطاعت ہے کے میں کسی کے لئے کچھ کرو یہ تو بس اللہ ہے جو کام لے رہا ہے.
ایک بات ہمیشہ یاد رکھنا اگر آپ لوگوں کی باتیں سن کر ان کو دل پر لیں گے تو زندگی میں کچھ نہیں کر سکتے کیوں کے لوگوں کا کام ہے بس بات کرنا۔
Itx Zain Dear Diary

13/04/2023

ساری لڑائیاں، سارے جھگڑے اور ساری ناراضگیاں آپ کی چلتی سانسوں تک ہیں۔آج پتا چل جائے کہ آپ زندگی کی آخری سانسوں پر ہیں، آپ کو لاحق کوئی جان لیوا بیماری اپنی آخری اسٹیجز پر ہے تو آپ کے سارے ناراض رشتہ دار، دوست احباب بھاگے چلے آئیں گے۔ساری لڑائیاں ہوا ہو جائیں گی۔ساری ناراضگیاں بھول جائیں گی اور آپ سب سے مقدم ہو جائیں گے۔کبھی میت کے اردگرد بین کرتے اور اونچی آواز سے روتے ہوئے افراد دیکھے ہیں، ان میں اکثر وہ ہوتے جو میت کو خون کے آنسو رلاتے رہتے ہیں، لیکن مرتے ہی سارے جھگڑے ختم اور میت کے لیے آنسو جاری ہو جاتے ہیں۔
حقیقی مسئلہ جانتے ہیں کیا ہے؟
عرف عام ہے کہ کسی کے چلے جانے کے بعد اس کی قدر کا احساس ہوتا ہے لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے، کسی کے چلے جانے کے بعد اس کی قدر کا نہیں پچھتاوؤں کا آغاز ہوتا ہے۔
کیا ایسا نہیں ہو سکتا کہ جیسے جذبات اور احساسات کسی کے مرنے کے بعد ہمارے دل میں اس کے لیے پیدا ہو جاتے ہیں وہ اس کے زندہ ہوتے ہوئے ہمارے دلوں میں پیدا ہو جائیں۔کسی کے بستر مرگ پر پڑے ہوئے جو معافیاں اس سے مانگی جاتی ہیں وہ اس کی زندگی میں ہی اپنی غلطیوں پر اس سے معافی مانگ لی جائے۔
Zain Dear Diary...!!!

Address

Chakwal

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Itx Zain Dear Diary posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Itx Zain Dear Diary:

Share

Category