07/05/2024
ہمارے سرکاری اداروں میں عام طور پر ماتحت عملے کی تعریف یا حوصلہ افزائی کا کلچر کم جبکہ سزا کا رواج عام ہے۔کام کرنے والے اور نکمے اہلکاروں کو ایک ہی آئینے سے دیکھا جاتا ہے جس سے نہ صرف کام کرنے والے سرکاری اہلکاروں کی حوصلہ شکنی بلکہ سٹاف demotivated ہوتا ہے جس کی وجہ سےاداروں کی کاردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے ۔لہذا اداروں کی کاردگی بہتر کرنے کے لئے سزا اور جزا کا مؤثر نظام انتہائی ضروری ہے ۔اسی سلسلے میں مورخہ 2024-05-04 کو اپنے ریوینیو اور بلدیہ کے تمام عملے میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اور ان کو کاردگی مزید بہتر کرنے کی تلقین کی۔