11/09/2026
🌸 آج کل غالباً ڈرامے…
آپ کی عزت کے ایک سین اور واقعہ کی وجہ سے کچھ رویے زیرِ بحث ہیں۔
⚖️ میرے نزدیک فطرت گریز خواتین و حضرات اس کو بہت توڑ مروڑ کر خصوصاً دینِ اسلام پر اور سلیم الفطرت لوگوں پر انسانی اور فطری اقدار کی دھجیاں اُڑانے میں مصروف ہیں۔
🎭 مقصد وہی بے لگام آزادی ہے جس کے یہ خواہاں ہیں، اور 2020 کے عالمی ایجنڈے کے مطابق دنیا کو اسی بے لگامی کی جانب دھکیلنے کی کوشش میں معاون ہیں۔
👨👩👧👦 جو لوگ مرد کو بے لگام اور قادرِ مطلق سمجھتے ہیں، خصوصاً دینِ اسلام کی تعلیمات کو اس طرح بیان کرتے ہیں جیسے یہ مردوں کو دی گئی آزادی اور عورت پر ظلم ہے…
🕊️ حقیقت یہ ہے کہ انسان کمزور ہے، چاہے دیندار ہو یا بے دین۔ وہ ابتلاء میں پڑ سکتا ہے۔
❓ کیا کوئی شخص اپنا سکون برباد کرنا چاہے گا؟
🌿 لیکن کمزوری اور عناصر کبھی انسان کی فطرت کو اس حد تک مسخ کر دیتے ہیں کہ عقل گھاس چرنے چلی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے کہ تقدیر غالب آ گئی۔
🧠 مرد کو نہ معاشرہ، نہ مذہب اور نہ ہی فطرت کبھی بے لگام ہونے دیتے ہیں۔
🔍 ہر کام کرنے سے پہلے مرد سو سو چیزیں سوچتا ہے۔
👩🍼 پھر اس کی تربیت عورت کے ہاتھوں ہوتی ہے۔
اگر یہ سب حقیقتاً ایسا ہی ہوتا جیسا پیش کیا جاتا ہے تو معاشرہ جس قدر انارکی کا شکار ہوتا، وہ آپ کی سوچ ہے۔
🌙 جو امن و سکون نظر آتا ہے، وہ جذبات کی بجائے عقل کے استعمال کا نتیجہ ہے۔
📚 دین کے احکامات کے مقاصد سمجھنے میں غلطی لگ سکتی ہے۔
🐾 اگر دین کو ایک طرف رکھ دیں تو کم از کم جانوروں کی زندگیوں پر غور کر لیں۔
💍 تعددِ ازدواج اور اس کے اصل مقاصد کچھ کچھ سمجھ سکیں تو مانا جا سکتا ہے کہ عقل سلامت ہے۔
⚠️ لیکن اگر کسی خاص ایجنڈے کی تکمیل مقصد ہے تو پھر دنیا کی ہر چیز کے انجام کی طرح ایک دن انسانی نسل کا انجام بھی جہلاء کے ہاتھوں ہونا ہی ہے۔
📖 اگر دین کی تعلیمات پر بات کرنا چاہیں تو پہلے دو کتب تحفہ دولھا اور تحفہ دلہن پڑھیے۔
🕯️ ان میں نفسیاتِ انسانی اور دینی تعلیمات کی روشنی میں مردوں کے لیے جو ہدایات ہیں، وہ بہت بڑا صبر مانگتی ہیں۔
👩 عورت کو معاشرے نے اس طرح ڈیزائن کر دیا ہے کہ وہ کنٹرول کرے۔
⚡ اور جہاں اس کو اپنا کنٹرول کھوتا نظر آتا ہے، وہ اس کو اپنی شکست سمجھنا شروع کر دیتی ہے۔
💔 مزید یہ کہ بشری کمزوری کے تحت اگر اس کا الٹ کہیں پایا جائے، جیسا کہ ڈرامے میں ہوا، تو شریف مرد نفسیاتی طور پر عورتوں سے نوری سالوں کی دوری مانگتا ہے۔
🪨 کس کرب سے گزرتا ہے، دل پر چٹانیں رکھ کر، بچوں اور عورت کی خاطر قربانیاں دیتا ہے…
⚖️ اس کا عشر عشیر بھی عورت نہیں دیتی نہ ہی دے سکتی ہے۔
🌹 اس کے باوجود مرد یہی چاہتا ہے کہ معاملہ خوش اسلوبی سے حل ہو، بغیر تنازع کے۔
🕌 دین کو دیکھیں تو حلال طریقے سے ہو۔
🚫 دیندار کے لیے حرام کا قرب بھی کرب ہے۔
✅ اس کی لذت حلال میں ہی ہے۔
🤲 اللّٰہ کریم سب کو امن و سکون والی زندگی عطا فرمائے۔
آمین 🌸✨