21/07/2025
کھوکھرزیر کی خوبصورتی کو پروموٹ کرنے کا مطلب ھے کہ ان دلکش نظاروں کی کوکھ میں جنم لینے والے لوگ بھی اسی طرح خوبصورت ھیں جس طرح یہ جھرنے یہ واٹر فالز یہ آبشاریں یہ چشمے یہ بہتے پانی,اس خوبصورتی کو شیئر کرنے کا مطلب یہ بھی ھے کہ لوگوں کو ارباب اختیار کو یہ بھی باور کروانا ھے کہ کتنی حسین وادیاں اور دلکش نظارے ان کی غفلت عدم توجہی اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہیں , میں ذاتی طور پر ھر اس بھائی اور بیٹے کی کوشش کو داد دیتا ھوں جو اپنی مٹی اور اپنے لوگوں کی بہتری اور مفاد کےلیے کام کرتا ہو, لہذا اپنے کھوکھرزیر کو خوبصورت بنایئں اپنی خوبصورت سوچ سے خوبصورت آواز سے خوبصورت انداز سے خوبصورت اداؤں سے مثبت اپروچ سے, کیوں کہ ھمارے آباؤاجدادنے اس دھرتی پر بہت دکھ سہے ہیں. (ماسٹرنصیر الدین)