PML N Chakwal unofficial

PML N Chakwal unofficial خدایا جب بھی رو برو کرنا 🕋
اپنے بندے کو سرخرو کرنا ✨❤
khadam_E_Chakwal_Sultan_
Haider_Ali_Khan🇵🇰

ڈپٹی کمشنر چکوال میڈم سائرہ حیات صاحبہ نے دختر چکوال ایمان فاطمہ ڈب کو راولپنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر پچاس ...
08/08/2026

ڈپٹی کمشنر چکوال میڈم سائرہ حیات صاحبہ نے دختر چکوال ایمان فاطمہ ڈب کو راولپنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر پچاس ہزار کیش پرائز اور شیلڈ پیش کی اس موقع پر ڈسٹرکٹ پبلک سکول چکوال کے پرنسپل ندیم سرور بھی موجود تھے

الحمد اللہ!!!پاکستان ہمیشہ زندہ باد ❤️🇵🇰🦁❤️
07/08/2026

الحمد اللہ!!!
پاکستان ہمیشہ زندہ باد ❤️🇵🇰🦁❤️

23/07/2026

مون سون کی شدید بارشوں کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے کے 41 اضلاع میں نکاسیٔ آب، ریسکیو اور ہنگامی امدادی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں۔ جدید مشینری، ڈرون مانیٹرنگ، مسلسل ڈیجیٹل نگرانی اور تمام متعلقہ اداروں کی بروقت فعالیت کے باعث متاثرہ علاقوں سے ریکارڈ وقت میں بارشی پانی کی نکاسی ممکن بنائی گئی۔ وزیراعلیٰ نے شہریوں کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتے ہوئے نشیبی علاقوں، محلوں اور بازاروں سے فوری نکاسیٔ آب، خستہ حال عمارتوں کے حوالے سے احتیاطی اقدامات اور تمام انتظامی اداروں کو فیلڈ میں متحرک رہنے کی ہدایت دی، تاکہ عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

23/07/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت منعقدہ اہم اجلاس میں مون سون کی صورتحال، اربن فلڈنگ سے نمٹنے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ انسانی و مشینی وسائل بروئے کار لا کر نکاسیٔ آب اور ہنگامی امدادی کارروائیاں مؤثر انداز میں جاری رکھی جائیں، جبکہ بجلی سے ہونے والے حادثات کی روک تھام، خستہ حال عمارتوں کی نگرانی، تعمیراتی مقامات پر حفاظتی انتظامات اور دریاؤں، ڈیموں و بیراجوں پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کی حفاظت اور بروقت ریلیف حکومت کی اولین ترجیح رہے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انقلابی اقدام "اپنی چھت محفوظ چھت" پورٹل کا ڈیجیٹل لانچ کر دیا گیا ہے۔ اب اپنے گھر کی چھت کو محفوظ ا...
22/07/2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے انقلابی اقدام "اپنی چھت محفوظ چھت" پورٹل کا ڈیجیٹل لانچ کر دیا گیا ہے۔ اب اپنے گھر کی چھت کو محفوظ اور مضبوط بنانے کے لیے 5 لاکھ روپے تک اور اضافی کمرے یا دوسری منزل کی تعمیر کے لیے 10 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرض حاصل کیا جا سکتا ہے۔

عوام کی سہولت کے لیے ماہانہ قسط کو 14 ہزار روپے سے کم کر کے صرف 4700 سے 9300 روپے تک مقرر کیا گیا ہے جبکہ قرض کی پراسیس فیس اور دیگر تمام واجبات حکومت خود ادا کرے گی۔ خواہش مند شہری ابھی acag.punjab.gov.pk پر اپلائی کریں یا مزید معلومات کے لیے ٹول فری نمبر 09100-0800 پر رابطہ کریں۔

ترقی کا سفر صرف لاہور نہیں پورا پنجاب
22/07/2026

ترقی کا سفر صرف لاہور نہیں پورا پنجاب

صوبے بھر میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس۔
22/07/2026

صوبے بھر میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس۔

"اپنا مویشی، اپنا روزگار" پنجاب حکومت کا ایک اہم فلاحی اقدام ہے جس کا مقصد دیہی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا او...
22/07/2026

"اپنا مویشی، اپنا روزگار" پنجاب حکومت کا ایک اہم فلاحی اقدام ہے جس کا مقصد دیہی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانا اور ان کے لیے باعزت روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں صوبے کے 13 اضلاع میں مستحق دیہی خواتین کو مفت مویشی فراہم کیے جا رہے ہیں، تاکہ وہ اپنے خاندان کی آمدن میں اضافہ کر سکیں اور خود کفالت کی جانب مضبوط قدم بڑھا سکیں۔

22/07/2026

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف کے جلسہ گاہ پہنچنے پر عوام کا جوش و خروش دیدنی!

جلسہ گاہ کے اندر جگہ ختم ہونے کے باعث لوگوں کی بڑی تعداد باہر سے ہی اپنے قائدین کا خطاب سنتی رہی۔ عوام کا یہ بے مثال اعتماد اور محبت پنجاب کی ترقی اور عوامی خدمت کے سفر پر مہرِ تصدیق ہے۔


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ممکنہ ہیٹ ویو سے شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مو...
10/07/2026

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ممکنہ ہیٹ ویو سے شہریوں کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے باعث شدید گرمی اور نمی میں اضافے کے خدشے کے پیشِ نظر پی ڈی ایم اے نے متعلقہ اضلاع میں ہیٹ ویو ریلیف کیمپس قائم کر دیے ہیں تاکہ عوام کو بروقت سہولیات، آگاہی اور امداد فراہم کی جا سکے۔ حکومت پنجاب ہر ممکن اقدام کے ذریعے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

Address

Bhoun Chohk Chakwal
Chakwal
48800

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PML N Chakwal unofficial posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to PML N Chakwal unofficial:

Shortcuts

Share