District Health Authority Chakwal

District Health Authority Chakwal Dr Saeed Akhter
Chief Executive Officer
District Health Authority Chakwal

Vaccines work
17/07/2026

Vaccines work

17/07/2026

*چوآسیدن شاہ کے علاقہ بشارت میں سرکاری سیل توڑ کر دوبارہ کھولا گیا غیر قانونی ہومیوپیتھک کلینک دوبارہ سیل، مقدمہ درج، رپورٹ: ساجد بلوچ*

چوا سیدن شاہ: غیر قانونی ہومیوپیتھک کلینک دوبارہ سیل، مقدمہ درج16 جولائی 2026 کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چوا سیدن شاہ، ڈ...
16/07/2026

چوا سیدن شاہ: غیر قانونی ہومیوپیتھک کلینک دوبارہ سیل، مقدمہ درج

16 جولائی 2026 کو ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چوا سیدن شاہ، ڈاکٹر احسن ارشد نے گاؤں بشارت کا دورہ کیا۔ معائنے کے دوران دلزاک ہومیوپیتھک کلینک غیر قانونی طور پر چلتا ہوا پایا گیا، جہاں بغیر قانونی اجازت مریضوں کو علاج اور ڈرپس سمیت دیگر طبی طریقۂ کار فراہم کیے جا رہے تھے۔

یہ کلینک پہلے بھی 5 مئی 2026 کو سیل کیا گیا تھا، تاہم مالک عثمان نے سرکاری سیل توڑ کر دوبارہ کلینک کھول لیا تھا۔

چھاپے کے دوران عثمان کو رنگے ہاتھوں غیر قانونی سرگرمی کرتے ہوئے پکڑا گیا۔ اس نے سرکاری ٹیم سے بدتمیزی کی، سرکاری فرائض کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالی اور سرکاری اہلکاروں کو دھمکیاں بھی دیں۔

مقامی پولیس کی بروقت مداخلت سے صورتحال قابو میں آئی اور کلینک کو دوبارہ سیل کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف سرکاری سیل توڑنے، سرکاری ملازمین کی کارکردگی میں رکاوٹ ڈالنے، دھمکیاں دینے اور غیر قانونی طور پر کلینک چلانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔

30/06/2026

Day19post
بچے جو دیکھتے ہیں وہی سیکھتے ہیں۔
بچے دوسروں کے سامنے وہی رویہ اختیار کریں گے جو آپ کا ہوگا۔ بچوں کے سامنے غصہ کرنے سے گریز کریں۔
آپ کے بچے زندگی میں کامیاب ہوں گے جب آپ بچپن سے کریں گے ان کی پرورش ہر قدم۔
https://www.facebook.com/unicefpakistan/videos/8316896674998317
DHACHAKWAL

30/06/2026

Day18post
بچوں کی پرورش کرنا دنیا کا سب سے اہم کام ہے اور اس میں ماں اور باپ دونوں کو دلچسپی لینی چاہیے۔ آپ کے بچے زندگی میں کامیاب ہوں گے جب آپ بچپن سے کریں گے ان کی پرورش ہر قدم۔
https://www.facebook.com/unicefpakistan/videos/330990216359965
DHACHAKWAL

30/06/2026

Day17post
کھیل کود اور کہانیوں سے بچوں کو بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ اپنے بچوں کے لئے وقت ضرور نکالیں اور ان کی گفتگو میں دلچسپی لیا کریں۔ آپ کے بچے زندگی میں کامیاب ہوں گے جب آپ بچپن سے کریں گے ان کی پرورش ہر قدم۔
https://www.facebook.com/unicefpakistan/videos/2364525153749584
DHACHAKWAL

آج 7 محرم الحرام کے موقع پر چکوال میں منعقد ہونے والے عزاداری کے جلوسوں کے پیشِ نظر، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ چکوال کی اعلیٰ قیاد...
23/06/2026

آج 7 محرم الحرام کے موقع پر چکوال میں منعقد ہونے والے عزاداری کے جلوسوں کے پیشِ نظر، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ چکوال کی اعلیٰ قیادت نے DHQ ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔

دورہ کرنے والے افسران میں شامل تھے:

ڈاکٹر سعید اختر (سی ای او، ڈی ایچ اے چکوال)

ڈاکٹر علی عمار (ڈی ایچ او، پی ایس)

ڈاکٹر محمد قاسم (ڈی ڈی ایچ او، چکوال)

اس دورے کا بنیادی مقصد کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال (Emergency) سے نمٹنے کے لیے ہسپتال میں کیے گئے طبی انتظامات، ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کو چیک کرنا تھا۔ تمام افسران نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی بلاک اور طبی آلات کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔

21/06/2026
20/06/2026

Day15post
بچوں کی پرورش کرنا دنیا کا سب سے اہم کام ہے۔ اپنے بچوں کے لئے وقت ضرور نکالیں۔ آپ کے بچے زندگی میں کامیاب ہوں گے جب آپ بچپن سے کریں گے ان کی پرورش ہر قدم۔
https://www.facebook.com/unicefpakistan/videos/676404211142073

Address

Opposite National Bank Of Pakistan District Complex Branch Chakwal
Chakwal
48800

Telephone

+92543660163

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when District Health Authority Chakwal posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to District Health Authority Chakwal:

Shortcuts

Share