im from CHAKWAL

im from CHAKWAL Verified

30/05/2026

چکوال برینڈ اے۔۔۔

im from CHAKWAL Chakwali roxii

15/05/2026

چکوال:تلہ گنگ پرانا بائی پاس مویشی منڈی کے قریب ٹریفک حادثہ ، تیز رفتار بائیس ویلر ٹریلر بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر متعدد گاڑیوں سے جا ٹکرایا

چکوال : حادثہ میں دو افراد موقع پر جاں بحق اور دو افراد شدید زخمی ہو گئے

چکوال: بائیس ویلر ٹریلر تیز رفتاری اور بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو کر شہ زور، کار، مزدا اور ایک کھڑے بائیس ویلر ٹریلر سمیت پانچ گاڑیوں سے ٹکرا گیا ہے، ریسکیو ذرائع

چکوال: جاں بحق ہونے والوں کی شناخت محمد بلال کوٹ ادو اور وسیلہ عمر چھبیس سال، لکی مروت کے طور پر ہوئی

چکوال: زخمیوں میں 30 سالہ محمد رضوان اکوال ، 26 سالہ شاکر مظفر گڑھ شامل ہیں ، جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، ریسکیو ذرائع
im from CHAKWAL Chakwali roxii

15/05/2026

رتوچھہ ۔۔۔۔۔
im from CHAKWAL Chakwali roxii

ضلع چکوال تاریخی گاؤں دوالمیال) کے فوجیوں نے پہلی جنگ عظیم کے دوران مشرقِ وسطیٰ کے محاذوں بشمول معرکہ مجدو (Battle of Me...
12/05/2026

ضلع چکوال تاریخی گاؤں دوالمیال) کے فوجیوں نے پہلی جنگ عظیم کے دوران مشرقِ وسطیٰ کے محاذوں بشمول معرکہ مجدو (Battle of Megiddo) عثمانی سلطنت سے حیفہ کی آزادی کی جنگ میں بھرپور حصہ لیا تھا۔دوالمیال کی عسکری تاریخ اور معرکہ مجدو سے متعلق اہم معلومات درج ذیل ہیں:مشرقِ وسطیٰ کا محاذ: دوالمیال سے تعلق رکھنے والے فوجی برطانوی ہند کی مختلف رجمنٹوں (جیسے پنجاب رجمنٹ اور ماؤنٹین بیٹریاں) کا حصہ تھے جنہیں فلسطین، عراق (بصرہ) اور ایران کے محاذوں پر بھیجا گیا تھا۔معرکہ مجدو (ستمبر 1918): اس اہم معرکے میں برطانوی ہند کی 74th Punjabis، 92nd Punjabis اور 29th Punjabis جیسی یونٹس شامل تھیں جن میں پوٹھوہار اور خاص طور پر چکوال کے سپاہیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ یہ وہ جنگ تھی جس نے فلسطین میں سلطنتِ عثمانیہ کی فوجی مزاحمت کا خاتمہ کر دیا تھا۔کیپٹن غلام محمد ملک: دوالمیال کے سب سے مایہ ناز فوجی افسر آنریری کیپٹن غلام محمد ملک تھے، جن کا تعلق "ڈیراجات ماؤنٹین بیٹری" سے تھا۔ انہوں نے اور ان کے ساتھیوں نے پہلی جنگ عظیم کے مختلف معرکوں میں بہادری کے جوہر دکھائے۔تاریخی توپ (The Dulmial Gun): دوالمیال کے 460 فوجیوں کی غیر معمولی خدمات (جو کہ ای ایشیا کے کسی بھی ایک گاؤں سے سب سے بڑی تعداد تھی) کے اعتراف میں برطانوی حکومت نے 1925 میں اس گاؤں کو ایک تاریخی توپ بطور انعام دی، جو آج بھی وہاں کے تالاب کے کنارے نصب ہے۔دوالمیال کو اپنی اسی عسکری تاریخ کی وجہ سے "جرنیلوں
کی بستی" اور "توپ والا گاؤں" بھی کہا جاتا ہے

im from CHAKWAL Chakwali roxii

12/05/2026

قفس میں رہتے ہوئے..!! ہو گئی صیاد سے نسبت
میں خود ہی نوچ لیتا ہوں میرے جب پر نکلتے ہیں

im from CHAKWAL Chakwali roxii

چھپڑ بازار جزوی طور پر کھل گیا۔ امکان ہے کہ کل تک تمام دُکانیں کھل جائیں گئیں۔  بابِ چکوال سے چھپڑ میں داخل ہونے والا مر...
11/05/2026

چھپڑ بازار جزوی طور پر کھل گیا۔ امکان ہے کہ کل تک تمام دُکانیں کھل جائیں گئیں۔ بابِ چکوال سے چھپڑ میں داخل ہونے والا مرکزی راستہ اور گلیاں فی الحال بند ہے۔
Credit My Chakwal
im from CHAKWAL Chakwali roxii

11/05/2026

گاؤں دوالمیال۔۔۔
خوشگوار موسم ۔۔

im from CHAKWAL Chakwali roxii

10/05/2026

معرکۂ حق "بنیان مرصوص"

افواج پاکستان نے وطن کے دفاع کا عہد کیا، اور اسے ہر محاذ پر سچ کر دکھایا۔
معرکۂ حق "بنیان مرصوص" ہماری افواج کے عزم، بہادری اور قومی اتحاد کی روشن مثال ہے۔




Chakwali roxii im from CHAKWAL

میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال سے یونین کونسل دوالمیال و ڈلوال کے وفود کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیالملاقات میں یونی...
08/05/2026

میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال سے یونین کونسل دوالمیال و ڈلوال کے وفود کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
ملاقات میں یونین کونسل دوالمیال سے رہنما مسلم لیگ ن سابقہ امیدوار ناظم یونین کونسل دوالمیال ملک مظہر حسین بنگلہ، ملک نذیر احمد نیازی، ملک ارشد جبکہ یونین کونسل ڈلوال سے ملک شہزاد الہی، ملک ظفراللہ، ملک افسر پپو، ملک وسیم شہزاد اور بشارت شریک تھے۔
میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال سے رہنما مسلم لیگ ن سابقہ امیدوار ناظم یونین کونسل دوالمیال ملک مظہر حسین بنگلہ اور وفود نے ملاقات میں اپنے علاقوں میں گلیوں کی تعمیر و مرمت کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔ رہنما مسلم لیگ ن سابقہ امیدوار ناظم یونین کونسل دوالمیال ملک مظہر حسین بنگلہ نے مختلف دیہات کی خستہ حال گلیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبے پیش کیے۔

اس موقع پر میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال ایم این اے نے رہنما مسلم لیگ ن سابقہ امیدوار ناظم یونین کونسل دوالمیال ملک مظہر حسین بنگلہ اور وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ان کی اولین ترجیح ہے اور دیہی علاقوں کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے رہنما مسلم لیگ ن سابقہ امیدوار ناظم یونین کونسل دوالمیال ملک مظہر حسین بنگلہ کو ہدایت کی کہ اپنی گلیوں اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات فراہم کریں تاکہ جلد از جلد ان پر عملی کام شروع کیا جا سکے۔
انہوں نے رہنما مسلم لیگ ن سابقہ امیدوار ناظم یونین کونسل دوالمیال ملک مظہر حسین بنگلہ کو یقین دہانی کرائی کہ پیش کیے گئے منصوبوں کو مرحلہ وار مکمل کیا جائے گا اور جن گلیوں کی نشاندہی کی گئی ہے انہیں پختہ کرانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کی تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کا مشن جاری رہے گا اور کسی بھی علاقے کو ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رکھا جائے گا۔
رہنما مسلم لیگ ن سابقہ امیدوار ناظم یونین کونسل دوالمیال ملک مظہر حسین بنگلہ اور وفود نے میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کے علاقوں میں جلد ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوگا۔

Malik Mazhar Hashmi Offical im from CHAKWAL

Address

Chakwal
48800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when im from CHAKWAL posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share