Tatral تترال

Tatral تترال Tatral..the most beautiful village of district chakwal.

23/07/2026

In Chakwal.

افسوسناک خبرتھانہ چوآ سیدن شاہ کے علاقہ پڈھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص کی (ف ائ ر ن گ) کے نتیجے میں 10...
22/07/2026

افسوسناک خبر

تھانہ چوآ سیدن شاہ کے علاقہ پڈھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص کی (ف ائ ر ن گ) کے نتیجے میں 10 سالہ بچہ (ج اں ب ح ق) جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق، فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت عطاء اللہ ولد عزیز اللہ، سکنہ خیرپور، سندھ کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے بعد ملزم نے مبینہ طور پر خود کو (گ ول ی م ار) کر اپنی جان لے لی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کر دی ہے، جبکہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

22/07/2026

22/07/2026

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے شہر بالاکوٹ میں 2005 کے تباہ کن زلزلے میں لاپتہ ہونے والے چار سالہ بچے جمال شفیق کی باقی...
14/07/2026

خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے شہر بالاکوٹ میں 2005 کے تباہ کن زلزلے میں لاپتہ ہونے والے چار سالہ بچے جمال شفیق کی باقیات 21 سال بعد ملبے سے برآمد ہوگئیں۔

بچے کے والد شفیق الرحمن نے بتایا کہ 2005 کے زلزلے میں ان کے گھر کے 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ 4 سالہ جمال شفیق لاپتہ ہوگیا تھا جس کا سراغ نہیں مل سکا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں مکان کی دوبارہ تعمیر کے دوران ملبے کے ڈھیر سے انسانی باقیات برآمد ہوئیں جبکہ ساتھ ملنے والے کپڑوں اور جوتوں سے یہ شناخت ممکن ہوئی کہ یہ ان کے بیٹےکی باقیات ہیں۔

واضح رہے 8 اکتوبر 2005 کو 7.6 شدت کے زلزلے سے آزاد کشمیر اور ہزارہ ڈویژن سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی تھی اور زلزلے میں 80 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

چین میں طوفانی بارش اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی علاقوں میں طاقتور طوفان...
14/07/2026

چین میں طوفانی بارش اور سیلاب سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق چین کے مشرقی علاقوں میں طاقتور طوفان باوی کی وجہ سے آندھی کے ساتھ تیز بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکام کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جبکہ صوبے ژی جیانگ میں 20 لاکھ کے قریب لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ صوبے ہیبئی کے گاؤں کوانچینگ میں طوفان کے باعث تقریباً ایک ہزار 800 کے قریب افراد پھنس گئے اور سڑکوں پر پانی کی سطح 2 میٹر سے زائد بلند ہوگئی تھی۔

ماجد ستی قتل کیس۔۔۔۔!!!فرخ کھوکھر سمیت تین مجرموں کو عمر قید۔
14/07/2026

ماجد ستی قتل کیس۔۔۔۔!!!
فرخ کھوکھر سمیت تین مجرموں کو عمر قید۔

چکوال کے علاقے چک ملوک پنوال روڈ پر واقع ایک اینٹوں کے بھٹے میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک مزدور جھلس کر جان کی...
13/07/2026

چکوال کے علاقے چک ملوک پنوال روڈ پر واقع ایک اینٹوں کے بھٹے میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں ایک مزدور جھلس کر جان کی بازی ہار گیا۔ذرائع کے مطابق مزدور کام کے دوران بھٹے کے ہول میں گر گیا، جس کے نتیجے میں اس کے دونوں بازو، ہاتھ، ٹانگیں، چہرہ اور جسم کا پچھلا حصہ بری طرح جھلس گیا۔ زخمی کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد اسے مزید علاج کے لیے برن یونٹ کھاریاں ریفر کر دیا گیا۔ تاہم وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ذرائع کے مطابق متوفی کی میت آبائی علاقے بھکر روانہ کر دی گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی...
10/07/2026

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 13 روپے 18 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 13 روپے 80 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

امریکا اور ایران کے درمیان باقاعدہ جنگ دوبارہ شروع۔امریکا کی ایران پر شدید بمںاری، ایران پر امریکی فضائی حملوں کے بعد ای...
09/07/2026

امریکا اور ایران کے درمیان باقاعدہ جنگ دوبارہ شروع۔

امریکا کی ایران پر شدید بمںاری، ایران پر امریکی فضائی حملوں کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کردیا۔

ایران نے بحرین اور کویت میں امریکی اڈوں پر میزائل داغ دیئے۔

Address

Village And Post Office Tatral
Chakwal
48801

Telephone

+923333092076

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tatral تترال posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Tatral تترال:

Shortcuts

Share

Category