KP police news

KP police news Like page for kpk police news

25/08/2026
*چارسدہ: سابق گورنر بلوچستان جنرل (ر) عمران اللہ خان کی نمازِ جنازہ ادا، ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان پی ایس پی اور ڈپٹ...
24/08/2026

*چارسدہ: سابق گورنر بلوچستان جنرل (ر) عمران اللہ خان کی نمازِ جنازہ ادا، ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان پی ایس پی اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت کی شرکت*

سابق گورنر بلوچستان اور پاک فوج کے ریٹائرڈ جنرل عمران اللہ خان کی نمازِ جنازہ چارسدہ میں ادا کردی گئی، جس میں اعلیٰ حکومتی و عسکری شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ فضل رحیم مروت نے بھی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر ڈی پی او چارسدہ اور ڈپٹی کمشنر چارسدہ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت، درجاتِ بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

*چارسدہ میں منشیات کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاؤن، بڑے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ، زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں ...
24/08/2026

*چارسدہ میں منشیات کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاؤن، بڑے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ، زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں مزید تیز*

انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کے وژن اور منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت چارسدہ میں منشیات کے مکروہ کاروبار کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے ضلعی پولیس اور ایکسائز پولیس کو منشیات کے بڑے نیٹ ورکس، سپلائرز، ڈیلرز اور سہولت کاروں کے خلاف ٹارگٹڈ اور مؤثر کارروائیوں کے واضح احکامات جاری کیے ہیں۔

ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے کہا کہ منشیات فروش نوجوان نسل اور معاشرے کے مستقبل کے دشمن ہیں۔ منشیات کے مکروہ کاروبار میں ملوث کسی بھی شخص کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، جبکہ بڑے منشیات فروشوں اور ان کے منظم نیٹ ورک کے خلاف بلاامتیاز قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ چارسدہ میں منشیات کے کاروبار کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ منشیات فروش ہوں یا ان کے سہولت کار، قانون کی گرفت سے کوئی نہیں بچ سکے گا۔ منشیات کے خلاف کارروائیاں پوری قوت، تسلسل اور مؤثر حکمتِ عملی کے ساتھ جاری رہیں گی۔

چارسدہ پولیس اور ایکسائز پولیس کی جانب سے منشیات کی خرید و فروخت، ترسیل اور سپلائی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید مؤثر بنایا جا رہا ہے، جبکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

چارسدہ پولیس شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ منشیات کے خلاف جاری مہم میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنے اردگرد منشیات کی خرید و فروخت، ترسیل یا اس مکروہ کاروبار میں ملوث عناصر کی بروقت اطلاع پولیس کو دیں۔ آپ کی بروقت اطلاع کسی نوجوان کا مستقبل تباہ ہونے سے بچا سکتی ہے۔

10/08/2026

سردریاب میں نوجوآن سے مونچھے منڈوالے اور تشدد کرنے والا ملزم گرفتار۔

04/08/2026

🚔 سلام شہداءِ پولیس

امن کی قیمت وردی والوں نے اپنے خون سے ادا کی ہے۔
شہداءِ پولیس ہماری قوم کا فخر ہیں، ان کی لازوال قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اللہ تعالیٰ تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔ 🇵🇰🕊️
Khyber Pakhtunkhwa Police

31/07/2026
*SSP Traffic HQ Peshawer Rozia Altaf Received Best Performance Certificate with Cash Reward From CCPO Peshawer*
25/07/2026

*SSP Traffic HQ Peshawer Rozia Altaf Received Best Performance Certificate with Cash Reward From CCPO Peshawer*

Address

Charsadda
Charsadda

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP police news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share