Addl. Assistant Commissioner, Shabqadar

Addl. Assistant Commissioner, Shabqadar To inform the public about performance of the Tehsil Administration Shabqadar & to get feedback from

23/10/2025
09/09/2025
11/08/2025

اطلاع عام!
تحصیل شبقدر کے معزز عوام کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ E-Domicile /NOC یا کسی بھی تصدیق کے سلسلے میں اگر کوئی شخص یا دکاندار یا کوئی سرکاری آفیشل رشوت طلب، یا لینے کی کوشش کرے تو فوراً مندرجہ ذیل نمبر پر رابطہ کریں۔
آپ کا تعاون بدعنوانی کے خاتمے اور شفاف نظام کی یقینی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
091-6289477

10/08/2025

اسسٹنٹ کمشنر شبقدر محمد طارق کی جانب سے ٹرانسپورٹ اور غیر قانونی پارکنگ ڈرائیورز کے لیے ہدایات

تحصیل شبقدر میں ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اور عوامی مشکلات کے پیش نظر اے سی شبقدر نے ایک باضابطہ نوٹس جاری کیا ہے، جس میں تمام پارکنگ اور ٹرانسپورٹ ڈرائیورز کو ہدایات دی گئی ہیں۔ یہ نوٹس شہر اور مضافاتی علاقوں میں ٹریفک کے بہاؤ کو بہتر بنانے اور سڑک کنارے گاڑیاں کھڑی کرنے سے پیدا ہونے والی رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے جاری کیا گیا ہے۔

تمام اسٹینڈ، پارکنگ اور ٹرانسپورٹ ڈرائیورز کو مطلع کیا گیا ہے کہ بس اڈہ یا اسٹینڈ جگہ کے علاوہ سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنا سختی سے منع ہے۔
سڑک کنارے پارکنگ کرنے کا عمل ناقابل قبول اور خلافِ قانون ہے۔

سڑک کنارے گاڑی کھڑی کرنے سے ٹریفک میں خلل پڑتا ہے اور عام عوام کو سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، خاص طور پر مصروف اوقات میں۔

تمام ڈرائیورز کو 7 دن کی مہلت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنی گاڑیاں مقررہ اسٹینڈ یا پارکنگ اڈہ کے ساتھ رجسٹرڈ مقامات پر ہی کھڑی کریں۔

مہلت ختم ہونے کے بعد خلاف ورزی کی صورت میں اسسٹنٹ کمشنر اور انتظامیہ کی جانب سے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈرائیور حضرات کو یاد دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ قوانین کی مکمل پاسداری کریں ورنہ جرمانے اور دیگر قانونی سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ نوٹس شہری نظم و ضبط کو بہتر بنانے، ٹریفک کے بہاو کو رواں رکھنے اور عوامی مشکلات کو کم کرنے کی ایک سنجیدہ کوشش ہے۔ سڑک کنارے پارکنگ نہ صرف ٹریفک میں رکاوٹ کا باعث بنتی ہے بلکہ حادثات کے خطرات میں بھی اضافہ کرتی ہے۔ اگر اس نوٹس پر مکمل عملدرآمد کیا گیا تو شبقدر شہر میں ٹریفک کی صورتحال میں نمایاں بہتری ا سکتی ہے۔

پولیس اور ٹریفک عملہ باقاعدہ نگرانی کرے تاکہ قانون پر عمل یقینی بنایا جا سکے۔

28/07/2025

اطلاعِ عام
تحصیل شبقدر کے تمام دکاندار حضرات کو مطلع کیا جاتا ہے کہ شبقدر بازار، پیرقلعہ، مٹہ اور بٹگرام بازار میں فٹ پاتھ، سڑک کناروں اور عوامی گزرگاہوں پر قائم تمام تجاوزات کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ یہ تجاوزات نہ صرف راہگیروں کے لیے مشکلات/حادثات کا باعث بنتی ہیں بلکہ قانون کی خلاف ورزی بھی ہیں۔
متعدد بار تنبیہ کے باوجود عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں انتظامیہ سخت کاروائی کرے گی، جس میں بھاری جرمانے اور ضبطگی سمیت دیگر قانونی سزائیں شامل ہوں گی۔ تمام دکاندار حضرات سے گزارش ہے کہ شہری سہولت اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں۔
نوٹ : انتظامیہ کی جانب سے بلاامتیاز کاروائیاں جاری رہے گی۔

صوبائی حکومت کے احکامات و ڈپٹی کمشنر چارسدہ *جناب ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر*  کی ہدایت پر آج مورخہ 28-07-2025 کو ایڈیشنل اسسٹ...
28/07/2025

صوبائی حکومت کے احکامات و ڈپٹی کمشنر چارسدہ *جناب ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر* کی ہدایت پر آج مورخہ 28-07-2025 کو ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شبقدر محمد طارق نے شبقدر بازار میں عارضی تجاوزات کے خلاف کاروائی کی. کاروائی کے دوران پشاور روڈ سے درجنوں تجاوزات ہٹائیں گئیں اور روڈ کو عوام کی سہولت کے لیے کھول دیا گیا. کاروائی کے دوران 06 دکانوں کو موقع پر سیل کردیا گیا جبکہ 16 متجاوز دکانداروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا جن کے خلاف مذید قانونی کاروائی کیلئے ایف آئی آر درج کرا دی گئی.

Address

Charsadda
25000

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92916289477

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Addl. Assistant Commissioner, Shabqadar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Addl. Assistant Commissioner, Shabqadar:

Share