Maulana Syed Gohar Shah

Maulana Syed Gohar Shah Follow the official page of Maulana Syed Gohar Shah , Ameer Jamiat Ulema Islam, District Charsadda

19/07/2026
19/07/2026

‏میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ میں نے ڈیزل کے پرمٹ لئے پلازے بنا لئے دبئی میں ہوٹل بنا لیا 80 ہزار کی لسی پی لی دو دن ہوٹل میں رہا اور میں نے 80 ہزار کی لسی پی لی شرم بھی نہیں آتی اس قسم کی گفتگو کرتے ہوئے !
مولانا فضل الرحمان

15/07/2026

ہر فوجی نے حلف اٹھایا ہے کہ میں سیاست میں کوئی حصہ نہیں لوں گا۔ جب آپ اپنا حلف توڑیں گے تو میں علی الاعلان کہتا ہوں کہ حلف توڑنے کے بعد پھر تم فوجی نہیں رہے، پھر تیرا احترام میرے اوپر لازم نہیں رہے۔ ہم پارلیمنٹ کو عوام کا نمائندہ ادارہ سمجھتے ہیں، اس میں عوام کے نمائندے ہونے چاہیے۔ آج... سیاست پر ان کا قبضہ ہے۔ شاید تمہیں گھمنڈ ہو کہ تمہاری پشت پر امریکہ ہے، میں واضح کر دینا چاہتا ہوں جن پر تمہیں گھمنڈ ہے، پرسوں وہ افغانستان سے دم دبا کر بھاگا ہے۔ اگر افغان قوم ان کو بھگا سکتی ہے اپنی سرزمین سے، تو پاکستانی قوم بھی ان کو اپنی سرزمین سے بھگا سکتی ہے۔

15/07/2026





14/07/2026

قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کے خطاب کا وہ حصہ جسے سیاق و سباق سے ہٹ کر چلایا اور سنوایا گیا۔
پورا کلپ سنیئے اور پھر بتایئے

۔بلوچستان میں بلوچ علاقوں میں بغاوتیں تھیں، پورا بلوچ علاقہ پاکستان کے اختیار سے نکل چکا تھا۔آج بھی وہاں پر پاکستان حکومت کی کوئی رٹ موجود نہیں ہے۔لیکن ہم تو بلوچ علاقے کو رو رہے تھے،اب تو پشتون علاقہ بھی خون میں نہا رہا ہے۔پشتون علاقے میں ہم نے دو تین دن کے اندر پچاس سے زیادہ لاشیں وصول کی ہیں۔ ہم نے بازاروں میں ایک ہی کام کیا کہ اپنے پیاروں کے لیے کفن خرید سکیں۔ ہم نے صرف ایک ہی کام کیا کہ اپنے پیاروں کے جنازے پڑھ سکیں۔

یہ کیا پاکستان کے عوام کی قسمت میں ہے کہ ہم نے یہاں پر خون دے کر وقت گزارنا ہے؟ نہ میرا بچہ اسکول پڑھنے کے لیے گھر سے باہر نکل سکتا ہے،نہ میرے صوبے کا غریب انسان روزی مزدوری کے لیے گھر سے باہر جا سکتا ہے، اور اگر گھر سے باہر نکلتا ہے تو وہ اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھتا۔

پھر کہتے ہیں، ہمارے جوان جو شہید ہو رہے ہیں۔ او بابا! تیرے جوانوں نے پٹی اسی لیے باندھی ہے، تنخواہ اسی کے لیے لے رہے ہیں کہ اس نے ملک کی سلامتی کے لیے لڑنا ہے۔ تم اپنے خون کا میرے اوپر کیا احسان ڈالتے ہو؟ تم میرے خون پسینے کے ٹیکس سے اسی بات کے لیے تو تنخواہ لے رہے ہو، لیکن ہمیں کہتے ہو کہ تم لشکر نکالو، تم اسلحہ لے کر مسلح گروہوں کے خلاف لڑو۔

میں نے کوئی تنخواہ نہیں لی، میں کوئی لشکر نہیں بناؤں گا۔ تم چلے جاؤ گے، تم میری سرزمین کو آنے والی نسلوں تک ذاتی دشمنیوں کی طرف دھکیل رہے ہو، ہمیشہ ہمیشہ کے لیے قتل و غارت گری کی طرف دھکیل رہے ہو۔ یہ سیاست کسی اور کو سمجھاؤ، یہ ہمیں مت سمجھایا کرو۔

آپ نے اگر سیاست کرنی ہے تو وردی اتار کر آئیے، الیکشن میں حصہ لیجیے، پتہ چل جائے گا کہ وردی والے کو لوگ کیا ووٹ دیتے ہیں۔ یہ آپ کا اختیار ہے کہ آپ جس کو چاہیں حکومت دیں گے، اور جس سے چاہیں گے حکومت چھین لیں گے۔

13/07/2026

ہمارے ملک میں ایک آئین ہے، اور اس آئین کی روح سے ایک پارلیمنٹ ہے۔ یہ عوام کی نمائندہ ہے، اور اس پارلیمنٹ کا فرضِ منصبی ہے کہ وہ عوام کی قوت کو مضبوط کرے، عوام کے حقوق کی جنگ لڑے، عوام کو طاقتور بنائے۔ لیکن آج ہماری پارلیمنٹیں مقتدرہ کی قوت میں اضافہ کر رہی ہیں اور عوام کو کمزور بنا رہی ہیں۔ پاکستان کے عوام آج کوئی اختیار نہیں رکھتے۔ پاکستان کے عوام ووٹ ڈالتے ہیں، لیکن عوام کا ووٹ منظرِ عام پر نہیں آتا، پتہ نہیں کہاں غائب ہو جاتا ہے۔

گلگت میں الیکشن ہوا، اور ایک پولنگ اسٹیشن پر، جہاں جمعیۃ علماء کے بارے میں کہا جاتا تھا کہ جیت رہی تھی، اس کے بکسے دریا میں ڈال دیے گئے۔ اب بتاؤ، دریا میں بکسے کہاں ڈھونڈو گے؟ ووٹ کہاں سے گنو گے؟

اب اس قسم کے عوام کے حقِ رائے دہی پر ڈاکا ڈالا جائے گا، اس کے حقِ بیعت پر ڈاکا ڈالا جائے گا، اور پارلیمنٹ عوام کے حق کی جنگ نہیں لڑے گی، بلکہ مقتدرہ کو طاقتور بنانے کی جنگ لڑے گی، جو دھاندلی کراتی ہے، جو نتائج تبدیل کراتی ہے، جو عوام کے ووٹ کو اپنے قبضے میں لے کر اپنی مرضی کے نتائج سامنے لاتی ہے، ان کو طاقتور بنائے گی، تو پھر یہی انداز ہوگا کہ نہ آپ کو گندم ملے گی اور نہ آپ کو چاول ملے گا۔ پھر بھوک اور افلاس کے علاوہ آپ کے پاس کچھ نہیں ہوگا، پھر فساد کے علاوہ آپ کے حصے میں کچھ نہیں ہوگا۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کا قصور میں خطاب

06/07/2026

♥️♥️

مرشدی و استاذی مفتی اعظم پاکستان شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد فرید صاحب نور اللہ مرقدہ  #نور  #اللہ مرقدہ
23/06/2026

مرشدی و استاذی مفتی اعظم پاکستان شیخ الحدیث حضرت مولانا مفتی محمد فرید صاحب نور اللہ مرقدہ

#نور #اللہ مرقدہ

Address

Charsadda

Telephone

+923128752896

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Maulana Syed Gohar Shah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share