06/08/2026
محکمہ زراعت (توسیع) تحصیل شبقدر، ضلع چارسدہ
6 اگست 2026
یوریا کھاد پر پابندی کے حوالے سے معائنہ
حکامِ بالا کی ہدایات کے مطابق یوریا کھاد کی خرید و فروخت، ترسیل پر عائد پابندی اور موجودہ سٹاک کی جانچ کے سلسلے میں انچارج ایگریکلچر آفیسر شبقدر سرکل، خورشید عالم صاحب نے محمد طاہر اور حلیم اللہ فیلڈ اسسٹنٹس کے ھمراہ آج بروز جمعرات مختلف کھاد ڈیلرز کا معائنہ کیا
دورانِ معائنہ ڈیلرز کے سیل ریکارڈ، سٹاک رجسٹر، موجودہ سٹاک اور دیگر متعلقہ ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ دستیاب یوریا کھاد کے سٹاک کی تصدیق (Verification) بھی کی گئی۔
اس موقع پر ڈیلرز کو ایک مرتبہ پھر سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ حکومتِ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ انہیں آگاہ کیا گیا کہ پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ قوانین کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔