Taimoor Khan Khattak

Taimoor Khan Khattak Politician
Taimoor Khan khattak of Charsadda Utmanzai
Central and Provincial Working Committe

06/08/2026

عوامی نیشنل پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی نثار باز خان کا اسمبلی اجلاس میں خطاب

🟥 صوبے میں بدامنی، کرپشن اور انتظامی ناکامی عروج پر ہے

🟥 حکومتی وزراء اسمبلی میں اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں

🟥 اگر اختیار نہیں تو عوام کا وقت ضائع نہ کریں، حقیقت تسلیم کریں

🟥 ہر دہشت گردی کے واقعے پر صرف مذمت اور رپورٹ طلب کرنا کافی نہیں

🟥 حکومت کے پاس امن کے قیام کا کوئی واضح منصوبہ نظر نہیں آتا

🟥 2008 سے 2013 کی بدامنی کا الزام اے این پی پر لگایا گیا، آج کے حالات کا ذمہ دار کون ہے؟

🟥 ریاست کی غلط پالیسیوں نے خیبر پختونخوا کو بدامنی کی طرف دھکیلا ہے

🟥 اے این پی نے دہشت گردی کی مخالفت کی اور 1300 کارکنوں کی قربانی دی

🟥 14 سال بعد بھی اے این پی کے کارکن اور رہنما کیوں نشانہ بن رہے ہیں؟

🟥 امن کے لیے صوبائی حکومت، وفاق اور سیکیورٹی اداروں کو مشترکہ حکمتِ عملی بنانا ہوگی

🟥 اگر جرنیل شاہی پر اختیار نہیں تو کم از کم افسر شاہی کو کنٹرول کریں

🟥 بیوروکریسی نے پورے صوبے کو یرغمال بنا رکھا ہے۔

🟥 پی ٹی آئی کے اپنے صوبائی صدر نے بھی کرپشن کا اعتراف کیا ہے

🟥 کرپشن کے خلاف حکومت اپنے ہی رہنماؤں کے الزامات کا جواب دے

🟥 بدامنی، کرپشن، سیلاب اور ٹیکسوں نے عوام کو چاروں طرف سے گھیر لیا ہے

🟥 سیاسی انتقام کی بنیاد پر اپوزیشن کے حلقوں کے ترقیاتی فنڈز روکے جا رہے ہیں،ترقیاتی فنڈ کسی رکن کا نہیں، عوام کا حق ہے

🟥 میں ووٹ کے لیے نہیں، عوام کے حق کے لیے آواز اٹھاتا ہوں، ہر ظلم کے خلاف آواز اٹھاؤں گا، چاہے اس کی کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے

🟥 تحریکِ انصاف اپنے اختیار میں موجود انصاف بھی فراہم نہیں کر سکی،جو اختیارات حکومت کے پاس ہیں، کم از کم ان پر تو عمل کرے

🟥 ایکشن اِن ایڈ آف سول پاور آرڈیننس ختم کیا جائے

🟥 تھری ایم پی او کا خاتمہ حکومت کے اختیار میں ہے، شیڈول فور میں شامل بے گناہ افراد کو فوری نکالا جائے

🟥 قبائلی اضلاع کے ساتھ امتیازی سلوک بند کیا جائے

🟥 جس طرح ضلع خیبر کے لیے ترقیاتی منصوبے دیے گئے، پی کے 22 کو بھی اس کا حق ملنا چاہیے

| |

06/08/2026

لیڈر ہو تو ایسا ملی مشر رہبر تحریک اسفندیار ولی خان کا چیلنج اللّٰہ تعالیٰ ملی مشر رہبر تحریک اسفندیار ولی خان کو صحت کاملہ عطا فرمائے آمین ثمہ آمین یا رب العالمین



04/08/2026

صوبے میں آگ لگی ہوئی ہے، لوگ جنازے اٹھارہے ہیں اور یہاں کے حکمران اپنے ہی صوبے میں احتجاج کررہے ہیں۔ ان بھائیوں سے کہتا ہوں آپ کا کام احتجاج نہیں عوام کی خدمت، امن و امان کا قیام ہے۔ پی ٹی آئی کی حکومت میں عوام تو کیا پولیس بھی پولیس سٹیشنز میں محفوظ نہیں۔
امیر حیدرخان ہوتی، سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا




04/08/2026

ملی مشر رہبر تحریک اسفندیار ولی خان بزرگ سیاستدان الحاج غلام احمد بلور آمیر حیدر خان ہوتی اور عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان ۔۔۔۔

| |




03/08/2026

صوبہ بھر میں دہشتگردوں سے کوئی جگہ خالی نہیں رہی ہے، حالات بہت بگڑ چکے ہیں، خانہ جنگی کا خطرہ ہے، حالات کے مقابلے کیلئے اتحاد و اتفاق ناگزیر ہے۔

میاں افتخار حسین
صدر اے این پی خیبر پختونخوا

|

03/08/2026

ملی مشر رہبر تحریک اسفندیار ولی خان مدینہ منورہ میں روضہ اقدس حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری دی اللہ تعالٰی ملی مشر کی عبادات قبول فرمائے اور ان کو صحت کاملہ اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔
آمین ثم آمین یا رب العالمین

| |




تیمور خان خٹک یونین کونسل درگئی میں شہید ڈی ایس پی دیار خان کے وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ...
01/08/2026

تیمور خان خٹک یونین کونسل درگئی میں شہید ڈی ایس پی دیار خان کے وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں ۔۔۔

خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان بابا اندرا گاندھی کا صدارت کی پیشکش فخر انسانیت فخر ایشیاء فخر ہند فخر افغان بابائے ا...
31/07/2026

خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان بابا
اندرا گاندھی کا صدارت کی پیشکش
فخر انسانیت فخر ایشیاء فخر ہند فخر افغان بابائے امن خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان بابا کو ہندوستان کا صدر بننے کی پیشکش
سنہ 1970 میں باچا خان بابا افغانستان کے شہر جلال آباد میں موجود تھے اسی اثناء میں انہیں ہندوستان کے وزیراعظم مسز اندرا گاندھی کا ایک خط آیا جس میں انہوں نے لکھا ۔۔۔۔۔۔
محترم خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان بابا آپ ہندوستان کے لوگوں کے ایک بڑے رہنما ہیں ہم آپ کو اسی نظر سے دیکھتے ہیں جس نظر ہم مہاتما گاندھی کو دیکھتے ہیں مہاتما گاندھی تو اس دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں اب دوسرا ایسا کوئی رہنما نہیں ہے جو لوگوں کی خدمت کرے بزرگوں میں صرف ایک آپ باقی ہیں ہم دل کے گہرائیوں سے امید رکھتے ہیں کہ آپ ایک مرتبہ پھر ہمارے لوگوں کی خدمت کیلئے تشریف لائیں ہم چاہتے ہیں کہ آپ ہندوستان کے صدر بن جائیں ہم ایک مرتبہ پھر آپ سے توقع کرتے ہیں کہ آپ ہمیں اپنی رائے ٹیلی گرام کے ذریعے بھیجیں باقی کام ہم خود کر لیں گے۔

فخر انسانیت فخر ایشیاء فخر ہند فخر افغان بابائے امن باچا خان بابا کا فلسفیانہ جواب ۔۔۔۔۔
میڈیم اندرا گاندھی کا خط ملنے کے بعد خان عبدالغفار خان المعروف باچا خان بابا نے انہیں اس طرح جواب دیا ۔۔۔۔۔
محترمہ آپ کی مہربانی کا بہت بہت شکریہ آپ لوگوں کی خدمت کیلئے میں ضرور آتا لیکن مجھے افسوس ہے کہ ایک تو میں بوڑھا ہوں اور دوسرا بیمار اصل بات جو آپ نے تحریر کی ہے کہ آپ لوگ مجھے گاندھی جی کی طرح سمجھتے ہیں اگر ایسا ہے تو پھر میں آپ سے پوچھتا ہوں کہ کیا گاندھی جی نے کھبی کرسی کا شوق کیا کبھی نہیں میں خدائی خدمت گار ہوں اور خدمت کیلئے کرسی نہیں مانتا جیسا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ لوگوں کی خدمت کیلئے وہاں اتنا کچھ ہے کہ آپ لوگوں کی خدمت کریں جب کہ میرا اپنا ملک خدمت کا ضروت مند ہے میں ان کی خدمت کروں گا کیونکہ ان کو خدمت کی بہت زیادہ ضرورت ہے اور مجھ پر ان کا حق بھی زیادہ ہے آپ کا بہت بہت شکریہ ۔
سوچ بدلی گی سماج بدلے گا اور انور پاشا لکھتا رہے گا مگر کوئی یقین نہیں کریگا کیونکہ سچ بہت کڑوا ہوتا ہے ۔۔۔

تیمور خان خٹک یونین کونسل زرباب گڑھی میں علی گوہر کے شریک حیات کے وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کے ای...
31/07/2026

تیمور خان خٹک یونین کونسل زرباب گڑھی میں علی گوہر کے شریک حیات کے وفات پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کر رہے ہیں ۔۔۔

Address

Sadat Abad Maira Utmanzai
Charsadda
24500

Telephone

+923219858333

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Taimoor Khan Khattak posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Taimoor Khan Khattak:

Shortcuts

Share