21/05/2025
ان تمام احباب کرام ، دوست و اقارب کا دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمارے محترم والد کے سفر آخرت پر غم میں بنفس نفیس شریک ہوکر یامیسج، واٹس ایپ پر تعزیت و اظہار ہمدردی کی یا غائبانہ دعائیں مغفرت کی ہے۔
والد محترم ہمیں ہمیشہ کے لیے چھوڑ کر چلے گئے ہیں، اس صدمے کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔
آپ کی دعائیں اور محبت بھرے الفاظ ہمارے لیے حوصلے کا سبب بنے۔
براہِ کرم انہیں اپنی قیمتی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اس ناقابلِ برداشت غم و رفاقت کو برداشت کرنے کی توفیق اور آپ سب حضرات کو اجر عظیم عطا فرمائے ۔ امین یارب العالمین بحرمت خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم ۔
محتاج دعا ۔۔۔۔ سعید خان پبلک سیفٹی کمیشن چارسدہ بمعہ فیملی ۔۔۔