Charsadda Police

Charsadda Police ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ
(1)

Charsadda Police | Official ✔️
Serving with Honor, Protecting with Pride
Public Safety • Crime Prevention • Official Updates
📞 Emergency: Dial 15
☎️ Charsadda Control Room: +92 91 9220072

*چارسدہ: تھانہ تنگی کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، سنگین مقدمہ میں ملوث ملزم سمیت چار ملزمان گرفتار، اسلحہ برآ...
05/09/2026

*چارسدہ: تھانہ تنگی کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ آپریشن، سنگین مقدمہ میں ملوث ملزم سمیت چار ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد*

چارسدہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی سلسلے میں ڈی ایس پی تنگی جواد خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ تنگی بسم اللہ جان نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ تھانہ تنگی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کا انعقاد کیا۔

سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے گئے، جس کے نتیجے میں سنگین مقدمہ میں ملوث ملزم سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر دو پستول، ایک رائفل اور 30 عدد کارتوس برآمد کرلیے گئے۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

چارسدہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

🔴 چارسدہ: ٹریفک پولیس کا تجاوزات کے خلاف مؤثر آپریشن بدستور جاری، مختلف بازاروں میں کارروائیاں🔴 چارسدہ: ضلعی پولیس سربرا...
05/09/2026

🔴 چارسدہ: ٹریفک پولیس کا تجاوزات کے خلاف مؤثر آپریشن بدستور جاری، مختلف بازاروں میں کارروائیاں

🔴 چارسدہ: ضلعی پولیس سربراہ رفعت اللہ خان (PSP) کی خصوصی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں تیزی

🔴 چارسدہ: ڈی ایس پی ٹریفک جوہر شید خان کی نگرانی میں مختلف بازاروں اور اہم شاہراہوں پر تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری

🔴 چارسدہ: مختلف بازاروں اور شاہراہوں سے تجاوزات ہٹا کر ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جا رہی ہے

🔴 چارسدہ: تجاوزات کے خاتمے سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت اور ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری

🔴 چارسدہ: اہم شاہراہوں اور مختلف بازاروں میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے اقدامات بدستور جاری

🔴 چارسدہ: عوامی سہولت اور بلا تعطل ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی

*ڈی آر سی سٹی چارسدہ: مفاہمت کے ذریعے بکھرے رشتوں کو جوڑنے کی ایک اور کامیاب کوشش* الحمدللہ!ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رف...
05/09/2026

*ڈی آر سی سٹی چارسدہ: مفاہمت کے ذریعے بکھرے رشتوں کو جوڑنے کی ایک اور کامیاب کوشش*

الحمدللہ!

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) کی خصوصی توجہ اور سرپرستی میں ڈی آر سی سٹی چارسدہ عوامی مسائل اور گھریلو تنازعات کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کر رہی ہے۔ ڈی آر سی کا مقصد صرف تنازعات کا فیصلہ کرنا نہیں بلکہ جہاں ممکن ہو، بکھرے ہوئے رشتوں کو جوڑنا، دلوں کے فاصلے کم کرنا اور خاندانوں کو ٹوٹنے سے بچانا بھی ہے۔

کبھی کبھی ڈی آر سی سٹی چارسدہ میں ایسے معاملات سامنے آتے ہیں جن کے فیصلے صرف کاغذ پر نہیں بلکہ دلوں پر لکھے جاتے ہیں۔ ایسے مواقع پر مقصد محض ایک تنازعے کو ختم کرنا نہیں ہوتا بلکہ بکھرے ہوئے رشتوں کو دوبارہ جوڑنا اور دلوں میں پیدا ہونے والے فاصلے کم کرنا ہوتا ہے۔

آج علاقہ تھانہ سرڈھیری کے ایک گاؤں سے ایک ایسا معاملہ ڈی آر سی سٹی چارسدہ کے سامنے پیش ہوا، جہاں باپ اور بیٹے کے درمیان پیدا ہونے والے فاصلے نے ایک خوبصورت رشتے کو متاثر کر دیا تھا۔ بیٹا عمر، حیثیت اور سوچ کے اعتبار سے اس مقام پر پہنچ چکا تھا کہ اسے اپنے والد کی شفقت، تجربے اور مقام کا وہ احساس باقی نہ رہا جو ایک بیٹے کے دل میں ہونا چاہیے۔

یہ معاملہ ڈی آر سی کے معزز ممبران حاجی واجد خان اور حاجی صلاح الدین شاکر خان کے سپرد کیا گیا۔ دونوں فریقین کو طلب کرکے ان کا مؤقف تحمل اور توجہ سے سنا گیا اور معاملے کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی گئی۔

گفتگو کے دوران بیٹے کو اس حقیقت کا احساس دلایا گیا کہ انسان خواہ زندگی میں کتنا ہی بلند مقام حاصل کر لے، اس کی ابتدا اسی آغوش سے ہوتی ہے جس کے سامنے اس کی تمام بڑائیاں ثانوی حیثیت رکھتی ہیں۔ اسے اپنے والد کی شفقت، تجربے، قربانیوں اور اس عظیم رشتے کے مقام کا احساس دلایا گیا۔

پھر وہ لمحہ آیا جب منطق خاموش اور جذبات گویا ہو گئے۔ باپ اور بیٹے کے درمیان موجود فاصلے چند لمحوں میں سمٹ گئے۔ دونوں ایک دوسرے سے لپٹ گئے اور آنکھوں نے وہ سب کچھ کہہ دیا جسے الفاظ بیان کرنے سے قاصر تھے۔ باپ نے بیٹے کی لغزشوں کو معاف کرتے ہوئے اسے دوبارہ اپنے دل سے لگایا اور اپنے بیٹے کو محض بیٹا نہیں بلکہ اپنا جگری دوست قرار دیا۔

یوں ایک تنازع صرف ختم نہیں ہوا بلکہ ایک بکھرا ہوا رشتہ دوبارہ جڑ گیا۔

اسی طرح آج ایک خاتون کی درخواست بھی ڈی آر سی سٹی چارسدہ کے سامنے پیش ہوئی، جس میں اس نے مؤقف اختیار کیا کہ اس کے شوہر نے اسے اور اس کے بچے کو چھوڑ کر دوسری شادی کر لی اور نان و نفقہ کی ذمہ داری سے بھی گریز کیا، حتیٰ کہ عدالتی احکامات کو بھی نظرانداز کیا گیا۔

تاہم ڈی آر سی کے ممبران کے نزدیک ہر تنازعے کا حل صرف قانونی کارروائی نہیں بلکہ جہاں ممکن ہو، باہمی رضامندی اور مفاہمت کے ذریعے خاندانوں کو ٹوٹنے سے بچانے کی کوشش بھی کی جاتی ہے۔

چیئرمین ڈی آر سی سٹی چارسدہ میجر نعیم جان خان کی سربراہی میں شہریار خان درانی اور زرداد خان درانی نے نہایت حکمت، تحمل اور بردباری کے ساتھ دونوں فریقین کو روبرو بٹھایا اور اختلاف کی دیوار کھڑی رکھنے کے بجائے مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی۔

ڈی پی او چارسدہ کی قیادت اور خصوصی توجہ کے تحت ڈی آر سی سٹی چارسدہ کا یہ کردار اس بات کا عملی اظہار ہے کہ پولیس اور ڈی آر سی کا مقصد صرف تنازعات نمٹانا نہیں بلکہ جہاں ممکن ہو، معاشرے میں امن، برداشت، باہمی احترام اور خاندانی استحکام کو فروغ دینا بھی ہے۔

حاجی واجد خان، حاجی صلاح الدین شاکر خان، چیئرمین ڈی آر سی سٹی چارسدہ میجر نعیم جان خان، شہریار خان درانی اور زرداد خان درانی کی بصیرت، تحمل اور حکمتِ عملی نے ثابت کیا کہ حقیقی مفاہمت وہ نہیں جو صرف ایک فائل بند کر دے، بلکہ حقیقی مفاہمت وہ ہے جو دلوں پر پڑی گرد ہٹا کر رشتوں کو دوبارہ زندگی عطا کر دے۔

کبھی کبھی بہترین فیصلہ وہ نہیں ہوتا جس میں ایک فریق جیت جائے،بہترین فیصلہ وہ ہوتا ہے جس میں ایک گھر شکست سے بچ جائے۔

ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) کی قیادت میں، ڈی آر سی سٹی چارسدہ تنازعات کے حل کے ساتھ ساتھ رشتوں کی بحالی اور خاندانوں کو جوڑنے کے لیے بھی کوشاں۔

*✔️ چارسدہ: سٹی پولیس کی کارروائی، منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ، چوری اور منشیات کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم زخمی...
05/09/2026

*✔️ چارسدہ: سٹی پولیس کی کارروائی، منشیات فروشوں کے درمیان فائرنگ، چوری اور منشیات کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرم زخمی حالت میں گرفتار*

✔️ چارسدہ: سٹی پولیس گشت پر تھی کہ اس دوران شیخ آباد مقبرہ جنازہ گاہ کے قریب منشیات فروشوں کا آمنا سامنا ہوا۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔

✔️ چارسدہ: فائرنگ کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

✔️ چارسدہ: گرفتار ملزم کی شناخت شاہ جہان ولد صالح محمد، سکنہ پاپڑہ کورونہ کے نام سے ہوئی، جو پولیس کو چوری اور منشیات کے مقدمات میں مطلوب تھا۔ ملزم کا مزید مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔

✔️ چارسدہ: منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے لیے ضلع چارسدہ میں کوئی جگہ نہیں۔ ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP)

*🔴 چارسدہ: ٹریفک پولیس کا تجاوزات کے خلاف مؤثر آپریشن بدستور جاری، مختلف بازاروں اور انٹرچینج پر کارروائیاں*  *🔴 چارسدہ:...
05/09/2026

*🔴 چارسدہ: ٹریفک پولیس کا تجاوزات کے خلاف مؤثر آپریشن بدستور جاری، مختلف بازاروں اور انٹرچینج پر کارروائیاں*

*🔴 چارسدہ: ضلعی پولیس سربراہ رفعت اللہ خان (PSP) کی خصوصی ہدایات پر تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں تیزی*

*🔴 چارسدہ: ڈی ایس پی ٹریفک جوہر شید خان کی نگرانی میں چارسدہ انٹرچینج پر تجاوزات کے خلاف مؤثر کارروائی*

*🔴 چارسدہ: انٹرچینج اور ملحقہ سڑکوں سے تجاوزات ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کر دی گئی*

*🔴 چارسدہ: تجاوزات کے خاتمے سے شہریوں کو آمدورفت میں سہولت، ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری*

*🔴 چارسدہ: اہم شاہراہوں، انٹرچینج اور مختلف بازاروں میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے اقدامات جاری*

*🔴 چارسدہ: عوامی سہولت اور بلا تعطل ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائیاں بدستور جاری رہیں گی*

05/09/2026
*▪️ چارسدہ: چارسدہ پولیس کو قتل، اقدامِ قتل، چوری، سنیچنگ سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک بدنام زمانہ مجرم اشتہ...
04/09/2026

*▪️ چارسدہ: چارسدہ پولیس کو قتل، اقدامِ قتل، چوری، سنیچنگ سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب خطرناک بدنام زمانہ مجرم اشتہاری صدام عرف صدامے پولیس مقابلے میں اپنے منطقی انجام کو پہنچ گیا*

▪️ چارسدہ: تھانہ سرڈھیری اور تھانہ خانمائی پولیس کو قتل، اقدامِ قتل، چوری اور سنیچنگ سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری صدام عرف صدامے پولیس مقابلے میں ہلاک،

▪️ چارسدہ: خانمائی پولیس کو اطلاع ملی کہ دو مشکوک افراد واردات کی نیت سے وردگہ روڈ پر موجود ہیں۔ پولیس پارٹی موقع پر پہنچی تو ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کردی، پولیس پارٹی بیلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہی، اس دوران کانسٹیبل شاہ ضمیر کی بلیٹ پروف جیکٹ کو بھی نقصان پہنچا،

▪️ چارسدہ: پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا ملزم فرار ہوگیا،

▪️ چارسدہ: فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن جاری، پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود،

▪️ چارسدہ: ہلاک ملزم کی شناخت صدام عرف صدامے ولد گل خان، سکنہ شکر ڈھنڈ سرڈھیری کے نام سے ہوئی،

▪️ چارسدہ: ہلاک ملزم قتل، اقدامِ قتل، چوری اور سنیچنگ سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، جبکہ اس سے قبل بھی منشیات، قتل، اقدامِ قتل، چوری، اور دیگر سنگین مقدمات میں گرفتار ہوچکا تھا۔ مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔

▪️ *ڈی پی او چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) کا واضح پیغام* :
چارسدہ میں جرائم پیشہ عناصر کے لیے کوئی جگہ نہیں۔ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف قانون کے مطابق بلاامتیاز اور بھرپور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ قانون شکن عناصر کو قانون کے ہاتھوں اپنے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

03/09/2026

بدنام زمانہ انعام عرف انعامے

*چارسدہ: نستہ پولیس کی کامیاب کارروائی، اقدام قتل میں مطلوب دو مجرمان اشتہاری سمیت جیب کترا گرفتار، رقم اور پستول برآمد*...
03/09/2026

*چارسدہ: نستہ پولیس کی کامیاب کارروائی، اقدام قتل میں مطلوب دو مجرمان اشتہاری سمیت جیب کترا گرفتار، رقم اور پستول برآمد*

چارسدہ: ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈی ایس پی نستہ بلال حلیم خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ نستہ مظفر خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب دو مجرمان اشتہاری سمیت جیب تراشی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے موبائل فون کی فروختگی کی رقم 30 ہزار روپے اور ایک پستول بمعہ کارتوس برآمد کر لیا گیا۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی شروع کرتے ہوئے تفتیش جاری کر دی ہے۔

ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

*چارسدہ: بٹگرام پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، اقدام قتل کے مجرم اشتہاری سمیت 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منش...
03/09/2026

*چارسدہ: بٹگرام پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، اقدام قتل کے مجرم اشتہاری سمیت 9 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد*

چارسدہ: ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں ڈی ایس پی شبقدر عبدالرشید خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ بٹگرام عدنان خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب مجرم اشتہاری سمیت چوری، منشیات اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش میں ملوث مجموعی طور پر 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 520 گرام چرس، تین پستول، دو 12 بور بندوقیں، ایک ایم فور رائفل اور دو مزید بندوقیں بمعہ کارتوس برآمد کر لیے گئے۔

پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ضلعی پولیس سربراہ چارسدہ رفعت اللہ خان (PSP) نے کہا ہے کہ ضلع میں منشیات فروشوں، اشتہاریوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور قانون شکن عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Address

PRO Office Police Head Quarters
Charsadda

Telephone

+92919220420

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Charsadda Police posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Organization

Send a message to Charsadda Police:

Shortcuts

Share